Tag: online shopping

  • فیس بک جلد آن لائن شاپنگ کی سہولت بھی متعارف کروا رہا ہے

    فیس بک جلد آن لائن شاپنگ کی سہولت بھی متعارف کروا رہا ہے

    نیویارک : فیس بک اپنے صارفین کیلئے ایک بڑی خوشخبری لارہا ہے، فیس بک کے دیوانے اب جلد ہی فیس بک پر آن لائن شاپنگ کو بھی انجوائے کرینگے۔

    فیس بک کے شوقین افراد کیلئے ایک زبردست خوشخبری آگئی، فیس بک اب ایک نیا پیج متعارف کروارہا ہے، جس سے فیس بک صارفین اب آن لائن شاپنگ بھی انجوائے کرینگے،  فیس بک کے سرچ ریزلٹ کے آپشن میں ایک نئے بائے بٹن کا اضافہ کیا جائیگا، جس سے اپنی من پسند شاپنگ کریں۔

    فیس بک پروڈکٹ مارکیٹنگ مینجر کیمطابق اس نئے پیج سے فیس بک دیوانے نہ صرف مختلف قسم کے کاروبار کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنی من پسند چیزوں کی خریداری بھی کریں گے۔

    فی الحال اس پیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس شاپنگ سائیٹ پر کسی بھی خریداری کی ادائیگی کے حوالے سے بھی تمام معلومات کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

  • بٹ کوائن : ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی سے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے

    بٹ کوائن : ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی سے آن لائن شاپنگ کی جاسکتی ہے

    بِٹ کوائن حالیہ عرصے میں تیزی سے ابھرنے والی ایک مقبول ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی ہے، جس کے ذریعے لوگ آن لائن کمپنیوں سے مصنوعات اور خدمات خرید سکتےہیں۔

    اس وقت اسے متعدد ممالک جیسے کینیڈا، چین اور امریکا وغیرہ میں استعمال کیا جارہا ہے تاہم دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والا ہر شخص اس کرنسی کو خرید سکتا ہے۔

    اس کرنسی کی لین دین کے لیے صارف کا لازمی طور پر بٹ کوائن والٹ اکاؤنٹ ہونا چاہیے، جسے بٹ کوائن والٹ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرکے بنایا جاسکتا ہے۔

    ا یک بٹ کوائن 283.90 ڈالرز کا ہے اور اس کے استعمال کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے بڑی کمپنیاں انہیں آن لائن خریداری کے لیے قبول کرنے لگی ہیں۔