Tag: online taxi

  • کراچی : آن لائن ٹیکسی چھیننے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

    کراچی : آن لائن ٹیکسی چھیننے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

    کراچی : سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرنے کے بعد اسلحہ کے زور پر کار چھیننے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس میں پولیس نے ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم شاہجہان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے سہراب گوٹھ سے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی۔

    ملزمان نے قائد آباد کے قریب ڈرائیور کو اسلحہ دکھا کر کار سے اتار دیا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور  نے قریب ہی موجود پولیس موبائل کو اطلاع دی۔

    پولیس نے ملزمان کاتعاقب کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں دو علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ چوتھے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار اور ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی تھی، پہلا مقابلہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، چوتھا گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکو تیموریہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، کیفے پیالہ سے ہی پولیس اہلکار ملزمان کے پیچھے لگے ہوئے تھے اور کئی کلومیٹر دور خواجہ اجمیر نگری کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

    دوسری جانب نیو ایم اے جناح روڈ پر قائم پردہ پارک کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑے گئے

    آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑے گئے

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ایک کارروائی میں آن لائن ٹیکسی بُک کرنے کے بعد چھیننے والے ڈاکو پکڑ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نے کراچی کے علاقے سپر ہا ئی وے میں شہباز گوٹھ پر مبینہ مقابلے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار افراد میں فیروز علی، عبیداللہ، عامر خان اور شاہد شامل ہیں، یہ ملزمان چھینے ہوئے موبائل سے آن لائن ٹیکسی بک کراتے تھے، اور گاڑی پہنچنے کے بعد اسے چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ چھینی ہوئی گاڑیاں جیکب آباد میں فروخت کرتے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک چھینی ہوئی گاڑی، اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    وہیکل لفٹنگ ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی گئی

    ادھر دوسری کارروائی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس سے چھینا جانے والا ایک ٹرک برآمد کر کے ملزم عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم چوری شدہ ٹرک کو کراچی سے باہر لے کر فرار ہو رہا تھا، تاہم کراچی کے خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

  • ڈاکووں نے کاریں چھیننے کا نیا طریقہ نکال لیا، ملزمان کا انکشاف

    ڈاکووں نے کاریں چھیننے کا نیا طریقہ نکال لیا، ملزمان کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں گاڑیاں چھیننے کے لیے ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات نکال لیا، گرفتار ملزمان نے اہم انکشاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کراچی کے عملے نے کاریں چھیننے والے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا جنہوں نے دوران تفتیش اہم راز اگل دیئے۔

    اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی طارق نواز نے بتایا کہ مسافروں کی شکل میں شہر میں نیا ڈکیت گروہ سرگرم ہوگیا، ڈکیت آن لائن ٹیکسی سروس بک کراکر واردات کرتے ہیں۔

    اے وی ایل سی افسر کے مطابق ملزمان آن لائن ٹیکسی میں مسافر بن کرسوار ہوتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر ڈرائیورسے گاڑیاں چھین لیتے ہیں۔

    رواں ماہ نجی ٹیکسی سروس کی دو کاریں بک کروا کر چھین لی گئی تھیں، ملزمان نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے گاڑیاں بک کروائیں اور لے کر فرار ہوگئے۔

    اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی طارق نواز نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دونوں کاریں اور ایک پستول بر آمد کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • سعودی عرب: آن لائن ٹیکسی کمپنی کی خواتین کے لیے خصوصی سروس

    سعودی عرب: آن لائن ٹیکسی کمپنی کی خواتین کے لیے خصوصی سروس

    ریاض: سعودی عرب میں آن لائن ٹیکسی کمپنی نے خواتین کے لیے خصوصی سروس متعارت کرادی، اب خواتین ڈرائیورز بھی ٹیکسی چلائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن ٹیکسی سروس نے خواتین ڈرائیوروں کے لیے اپنے ایپلیکیشن میں ”نئے آپشن خواتین کے لیے “ کا اضافہ کر دیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ خواتین مسافر جو مرد ڈرائیوروں کے ساتھ سفر نہیں کرنا پسند نہیں کرتیں انہیں اس سروس سے آسانی ہوگی جہاں انہیں خواتین ڈروائیورز مسیر ہوں گی۔

    سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل برائے مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ عبداللطیف نے بتایا کہ ایپلیکیشن میں نئے آپشن ” خواتین کے لیے “ شروع کرنے سے جہاں ان مسافر خواتین کو سہولت ہوگی جو مردوں کے ساتھ سفر کرنا نہیں چا ہتیں وہاں سعودی عرب میں روزگار کی متلاشی خواتین کے لیے بھی بہتر مواقع سامنے آئیں گے۔

    اس سے قبل خواتین کے لیے ٹیکسی سروس تجرباتی طور پر انتہائی محدود پیمانے پر شروع کی گئی تھی جس کی کامیابی کے بعد اسے مستقل اور مملکت کی سطح پر عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سروس سے مستفید ہوں۔

    خیال رہے کہ وژن 2025 کے تحت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں ،جس کے باعث دھیرے دھیرے ایک روشن خیال سعودی عرب کا تاثر اجاگر ہو رہا ہے۔

    سعودی عرب میں مثبت تبدیلی آرہی ہے، شہزادی ریما بندر السعود

    سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔

  • عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    کراچی : نوسر باز عاشق نے آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی نہ بخشا، کرایہ 5 ہزار تک پہنچنے پر لڑکا محبوبہ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ کے قریب پولیس نے عاشقوں کے ہاتھوں یرغمال ٹیکسی قبضے میں لے لی۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح آن لائن ٹیکسی کو کال کر کے بلوایا گیا، ٹیکسی میں نو سرباز سارا دن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر گھومتا رہا۔

    اس دوران ٹیکسی کا کرایہ پانچ ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا تو ڈرائیورنے لڑکے سے رقم کا تقاضا کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    بعد ازاں ڈرائیور نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، پولیس کو طلب کرنے پر گاڑی میں موجود لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹیکسی کو قبضے میں لے لیا، اُس وقت ٹیکسی میں مذکورہ لڑکی بھی موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔