Tag: online taxi service

  • آن لائن ٹیکسی سروس کے درجنوں ملازمین نوکریوں سے برطرف

    آن لائن ٹیکسی سروس کے درجنوں ملازمین نوکریوں سے برطرف

    نیو یارک : امریکی آن لائن ٹیکسی سروس لفٹ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہونے والے خراب معاشی حالات کی وجہ سے اپنے 683ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا۔

    اس حوالے سے ترجمان لفٹ سروس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ روز بروز کمزور ہوتی معیشت سے نمٹنے کے لیے اپنی افرادی قوت کا 13 فیصد یعنی تقریباً 683 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے صارفین بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اپنے اخراجات میں نمایاں کمی لارہے ہیں اور کاروباری کمپنیاں اپنے منافع کو محفوظ اور برقرار رکھنے کیلئے اپنی افرادی قوت بھی محدود کررہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لفٹ سروس کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 27 سے 32 ملین ڈالر کے درمیان منافع کی توقع ہے اور کمپنی آئندہ سال کے آغاز میں ملازمت میں کٹوتیوں کے باوجود اپنا ہدف پورا کرلے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں لفٹ سروس کو 1.04سے 1.06 بلین ڈالر کی آمدنی اور55 سے 65ملین ڈالر کے بنیادی منافع کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا میں کمپنی کے حصص میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

     

  • کراچی پولیس اب لگژری کار میں سفر کرے گی

    کراچی پولیس اب لگژری کار میں سفر کرے گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس کا تفتیشی افسر اب لگژری کار میں سفر کرے گا اور بل محکمہ ادا کرے گا، کراچی پولیس نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن کار کمپنی سے معاہدے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

    کراچی پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کو روزانہ کی بنیاد پر عدالت آنا جانا ہوتا ہے، کیسز کی جانچ کے لیے وقوعہ اور فرانزک لیبارٹری جانا ہوتا ہے۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ عدالت آنے اور جانےمیں خرچہ ہوتا ہے تاہم ملزمان کو عدالت لانے اور لے جانے کے لیے یہ سہولت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس بجٹ شعبہ تفتیش کے لیے مختص ہوتا ہے، تاہم اسی کوسٹ آف انویسٹی گیشن سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کو معاوضہ دیا جائے گا، کوشش ہے جلد کسی کمپنی سے معاہدہ کریں۔

  • چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنےکا انکشاف

    چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنےکا انکشاف

    کراچی: کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنےکا ہوشربا انکشاف ہوا ہے، چوری کی گئی کاروں کےساتھ ہوتا کیا ہے؟گرفتار ملزمان نےسب بتادیا۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ کامیاب کارروائی میں کاریں چوری کرنے والے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کاتعلق کراچی اوربلوچستان خضدار سے ہے، ملزمان میں سرکاری ادارےکےدو اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔

    عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان میں ساربان عرف پپو، راشد، ریحان، راناعثمان اور سرفراز شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سےچوری شدہ پانچ کاریں برآمد کی گئیں ہیں۔

    عارف اسلم راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں، گرفتار ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے یہی نہیں ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں، گرفتارملزمان میں کراچی کا کار لفٹر،بلوچستان کاخریداربھی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی نے بتایا کہ تین ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنرخضدار جبکہ ایک کو کراچی میں گرفتار کیا گیا، ملزمان میں دو اہم سرکاری ادارے کےملازمین بھی شامل ہیں۔

    عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان کی سفاکیت کا اندازہ ایک واقعےسے لگایا جاسکتا ہے، رواں سال میں بلدیہ ٹاؤن میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق شخص کی لاش کو ایمبولینس میں روانہ کیا گیا اس دوران ملزمان حادثے کی شکارکار لے اڑے، اور کار کو بلوچستان میں سستےداموں فروخت کردیا گیا۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تفتیش کی روشنی میں ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

  • کراچی، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا کرونا سے بچنے کے لیے انوکھا بندوبست

    کراچی، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا کرونا سے بچنے کے لیے انوکھا بندوبست

    کراچی: شہر قائد میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے انوکھا بندوبست کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کرونا سے مسافروں اور خود کو بچانے کا بندوبست کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے ڈرائیونگ سیٹ کے اطراف پائپ کی مدد سے پلاسٹک لگادیا گیا ہے۔

    آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے کہ گاڑٓی میں سوار افراد اور وہ خود عالمگیر وبا سے محفوظ رہ سکے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعدازاں ترمیم کے تحت آن لائن ٹیکسی میں 2 افراد کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد ہلاک ہوگئے اور کیسز کی تعداد 1564 تک جاپہنچی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی 1124 تک جاپہنچی ہے۔

    آن لائن ٹیکسی سروس اور دیگر مارکیٹس ایس او پیز کے تحت کھولے جانے کے بعد شادی ہال مالکان کا بھی مطالبہ ہے کہ ایس او پیز کے شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔

  • حکومت سندھ کا آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا آن لائن ٹیکسی سروس والے حکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت عوام سے سستی سفری سہولتیں چھیننے کے درپے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا محکمہ کےافسران کے ساتھ تعارفی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیر ٹر انسپورٹ سندھ نے کہا حکومت سندھ کاآن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آن لائن ٹیکسی نےسندھ حکومت سے اجازت نہیں لی ، روٹ پرمٹ کافیصلہ ہوا لیکن اجازت نہیں لی ،ایم او یو کو 3سال ہوگئے۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والےحکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے ، گزشتہ روزآن لائن ٹیکسی سروس کاواقعہ پیش آیا کوئی ایکشن لیا گیا، سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  کراچی: ٹیکسی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈرائیور گرفتار

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا اسکولز وینوں اوربسوں میں سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اسکول بسوں اور وینوں میں سی این جی کو بند کیا جائے گا، اسکول وینوں اور انٹرا سٹی بسوں میں سی این لگانے پر 2015 سے پابندی ہے۔

    اویس شاہ نے مزید کہا آن لائن موٹرسائیکل سروس بند کرنے پر بھی غورکررہے ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے علاقے شارع فیصل پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی تھی، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی ٹیکسی کے ڈرائیور نے اسےہراساں کرنے کوششکی تھی، جس پر اسے گاڑی سے اترنا پڑ گیا ۔

    پولیس نے مسافر لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔

  • سعودی عرب، خواتین نے آن لائن ٹیکسی چلانا شروع کردی

    سعودی عرب، خواتین نے آن لائن ٹیکسی چلانا شروع کردی

    ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد اب آن لائن سروس کی ٹیکسی کو خواتین ڈرائیورز نے چلانا شروع کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق امل فرحت کو پہلی خاتون کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، امل صحت عامہ میں کوالٹی ایشورینس کی ڈگری کی حامل ہیں اور صحت کے شعبے میں معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق ایک مشاورتی کمپنی چلا رہی ہیں۔

    مصروفیت کے باوجود امل فرحت نے آن لائن ٹیکسی سروس میں کار چلانے کا ارادہ کیا ہے اور وہ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ سعودی خواتین کسی بھی شعبے میں کام کی بخوبی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    امل فرحت کے مطابق خواتین ان کے ساتھ سفر میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں کیونکہ انہیں مرد ڈرائیورز کے ساتھ سفر کی صورت میں جو مسائل درپیش ہوسکتے ہیں انہیں میں بخوبی سمجھتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرینر نے بتایا تھا کہ ڈرائیورز کو ہراساں کیا جاسکتا ہے، مجھے اس ضمن میں کمپنی کی طرف سے بہت معاونت حاصل ہوئی ہے، اگر کوئی مسافر نامناسب حرکت کرتا ہے تو اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک پروٹوکول موجود ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد پہلا حادثہ

    دوسری خاتون البلوشی نے بطور ڈرائیور اپنا نام کا اندراج کرایا ہے، انہوں نے ایک مسافر خاتون کو اس کی جائے منزل پر پہنچایا تھا اور یوں اپنا پہلا سفر مکمل کیا۔

    البلوشی کے مطابق ان کی ٹیکسی کمپنی نے 20 سال سے زائد عمر اور کارآمد ڈرائیونگ لائسنس کی حامل سعودی خواتین سے درخواستیں طلب کی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    کراچی : نوسر باز عاشق نے آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی نہ بخشا، کرایہ 5 ہزار تک پہنچنے پر لڑکا محبوبہ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ کے قریب پولیس نے عاشقوں کے ہاتھوں یرغمال ٹیکسی قبضے میں لے لی۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح آن لائن ٹیکسی کو کال کر کے بلوایا گیا، ٹیکسی میں نو سرباز سارا دن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر گھومتا رہا۔

    اس دوران ٹیکسی کا کرایہ پانچ ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا تو ڈرائیورنے لڑکے سے رقم کا تقاضا کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    بعد ازاں ڈرائیور نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، پولیس کو طلب کرنے پر گاڑی میں موجود لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹیکسی کو قبضے میں لے لیا، اُس وقت ٹیکسی میں مذکورہ لڑکی بھی موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • آن لائن ٹیکسی سروسز اور حکومت سندھ کے درمیان معاہدہ طے

    آن لائن ٹیکسی سروسز اور حکومت سندھ کے درمیان معاہدہ طے

    کراچی : آن لائن ٹیکسیوں سے سفرکی سہولت کراچی کے شہریوں کو ملتی رہے گی، نجی ٹیکسی سروس اور حکومت سندھ میں معاہدہ طے پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسیوں کی سروس کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے عدالت کو معاہدے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

    سرکاری وکیل نے بیان میں کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس اور حکومت کی جانب سے ڈرافٹ تیارکرکے محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے، موٹر وہیکل آرڈیننس کے لیے عدالت سے اجازت درکار ہوگی۔

    عدالت نے سرکاری وکیل کو سُننے کے بعد حکومت سندھ، محکمہ قانون اور دیگرسے ستائیس اپریل تک جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ تمام معاملات قانون کے مطابق طے کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نےاوبراورکریم ٹیکسی سروس کےخلاف کارروائی سےروک دیا

    یاد رہے کہ عدالت میں درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس رجسٹریشن کی بغیر کمرشل بنیادوں پر چلائی جارہی ہے، جو موٹروہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کارکو کمرشل بنیادوں پرنہیں چلایا جاسکتا۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : عوامی احتجاج کے بعد کریم اور اوبر کی بندش کا اعلان واپس