Tag: Online Ticket

  • پی ایس ایل7: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

    پی ایس ایل7: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

    کراچی: شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشی کی خبر ہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں کے اعلان کے بعد بک می ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ پر یہ ٹکٹ خریدے جارہے ہیں، شائقین کرکٹ کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 ،زیادہ سے زیادہ 3000 روپے رکھی گئی ہے۔Imageخریدار آن لائن ٹکٹ خریدنے کےلیےشناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا استعمال کرے گا، جس کے فوری بعد موبائل نمبر پر ویب سائٹ کی جانب سے ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، خریدار ٹوکن نمبر ایزی پیسہ یا جاز کیش کو دکھا کر ٹکٹ کی رقم ادا کرسکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز: پی ایس ایل سے متعلق مختلف آپشنز زیرِغور

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فی الحال سو فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم کووڈ کی صورتحال کو سامنے رکھتےہوئے اس تعداد کو نصف بھی کیا جاسکتاہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس یل سیزن 7 کی افتتاحی تقریب 27جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جہاں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز افتتاحی میچ کھیلیں گے۔

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹکراو 29جنوری کو ہوگا، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز 30جنوری کو مدمقابل ہونگے۔

  • کرکٹ ورلڈکپ2019 : ٹکٹوں کی آن لائن غیرقانونی فروخت، انتظامیہ کا ایکشن

    کرکٹ ورلڈکپ2019 : ٹکٹوں کی آن لائن غیرقانونی فروخت، انتظامیہ کا ایکشن

    لندن: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹکٹوں کی آن لائن غیرقانونی فروخت کے خلاف انتظامیہ نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار انیس کی ٹکٹس کی آن لائن ’’بلیک‘‘میں فروخت کے خلاف ورلڈ کپ انتظامیہ نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ 150 پاؤنڈز والا ٹکٹ بلیک میں فروخت کے لیے موجود ہے، میچ کا ٹکٹ آن لائن بلیک میں 12 ہزارپاؤنڈ میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    پاک بھارت میچ کا 150 پاؤنڈز کا ٹکٹ بلیک میں 3ہزار800 پاؤنڈ میں دستیاب ہے، جبکہ ورلڈ کپ انتظامیہ بلیک ٹکٹوں کی فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف متحرک ہوگئی ہے۔

    برطانیہ میں ٹکٹ ری سیل جرم نہیں مگر بلیک میں قیمت وصول کرنا جرم سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جانب ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والی ویب سائٹس بھی ڈٹ گئیں اور ویب سائٹس نے ورلڈ کپ انتظامیہ کی ہدایت ہوا میں اڑا دیں۔

    غیرقانونی طور پر آن لائن ٹکٹیں تاحال فروخت کی جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔