Tag: opd closed

  • عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج، او پی ڈی تاحال بند

    عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج، او پی ڈی تاحال بند

    کراچی : عباسی شہید اسپتال کراچی میں ڈیوٹیوں پر تعینات ڈاکٹرز اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 5ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرعباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی اور او پی ڈی کا دروازہ بند کردیا۔ ہڑتال کے باعث آنے والے مریضوں کو او پی ڈی کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔

    کافی دیر گزر جانے کے باوجود عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس نہ لیا، جس کے سبب صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

    پورے شہر کے علاوہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں،15دن بعد بھی عباسی شہید اسپتال میں او پی ڈی سروس بحال نہ ہوسکی۔