Tag: OPDs close

  • ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    کراچی : سندھ بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، پریشان حال مریض در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے، علاج نہ ملنے پر دادو میں ایک مریضہ دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے دن بھی او پی ڈی کابائیکاٹ جاری رکھا۔

    ڈاکٹروں نے مریضوں پر اسپتال کے دروازے بند کردیے، حکومت سندھ نے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتال پر تالے لگے ہیں، کوئی ہماری مدد نہیں کرتا۔

    دوسری جانب سندھ کے شہر دادو میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران مریضہ دم توڑ گئی۔ ورثا کے احتجاج پر ڈاکٹر نے عملے کے ساتھ مل کر تشدد کیا۔۔۔ مریضہ وزیراں میمن کے لواحقین نےالزام لگایا کہ چار گھنٹے تک ماں تڑپتی رہی مگر ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کردیا۔

    علاج نہ کرنے پرمریضہ کی جان چلی گئی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد ورثانے ڈاکٹرز کےخلاف احتجاج کیا۔ ورثاکا الزام ہے کہ احتجاج کرنے پر ڈاکٹر نے عملے کےساتھ مل کرتشدد کیا ۔واقعے کے بعد ڈاکٹر اسپتال سے رفو چکرہوگیا، پولیس اسپتال پہنچ گئی۔

  • ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر سندھ بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کردیا

    ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر سندھ بھر کے اسپتال بند کرنے کا اعلان کردیا

    کراچی : ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر سندھ بھر کے اسپتالوں میں بدھ کے روز سے او پی ڈی سروس معطل رکھنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے متعلق بیان لالی پاپ دینے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے منگل تک تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو بدھ کو احتجاج کریں گے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے اعلان کیا کہ سندھ بھر کے اسپتالوں میں بدھ کے روز سے او پی ڈیز بند کردی جائیں گی اور معمول کے آپریشن بھی ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

    او پی ڈی شٹ ڈاؤن کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوگی، ینگ ڈاکٹرز عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کی جائیں۔

    مزید پڑھیں: ینگ ڈاکٹرز اور سندھ حکومت کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

    وزیراعلیٰ سندھ نے30جنوری کو ہونے والے مذکرات میں تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ دیا تھا لیکن سمری اب تک وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہے، عمل درآمد میں تاخیر کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔

  • لاہور کے بعد اب کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کا اعلان

    لاہور کے بعد اب کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کا اعلان

    لاہور : پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، سروسزاسپتال کی ایمرجنسی تاحال بند ہے، ڈاکٹر اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے، کراچی کے ینگ ڈاکٹرز نے بھی کل سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سروسزاسپتال کی ایمرجنسی تاحال بند ہے۔

    محکمہ صحت بھی تاحال اسپتال کی ایمرجنسی کھلوانے میں ناکام ہوگیا، ینگ ڈاکٹرز بھی ہڑتال ختم نہ کرنے کے مؤقف پرڈٹ گئے، ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی کھولنے کا اعلان سیکریٹری صحت کے استعفے سے مشروط کردیا۔ ینگ ڈاکٹرزکا الزام ہے کہ سیکریٹری صحت کی ایماء پرڈاکٹرز کواغواء کی کوشش کی گئی،

    انہوں نے کہا کہ ہم نےایک بیڈ ایک مریض کا مطالبہ کیاتھا،جس کی سزا ملی،انہوں نے کہا کہ سیکریٹری صحت کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

    دوسری جانب لاہورینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے بعد کراچی کے ینگ ڈاکٹرز نے بھی احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، کراچی کے ینگ ڈاکٹرز سول اسپتال میں کل اوپی ڈیزکا بائیکاٹ کریں گے۔

    ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آپریشن تھیٹر اوردیگرشعبہ جات بھی بند رہیں گے، وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹروارث نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کودی گئی مہلت ختم ہوچکی ہے۔

    پوسٹ مینجمنٹ ڈاکٹرزکے اضافی اعزازیے کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے، نوٹیفکیشن کے باوجود اضافی اعزازیہ فراہم نہیں کیا جارہا، ڈاکٹروارث کا کہنا تھا کہ حکومت سےایک ماہ تک مذاکرات کیےمگرکوئی حل نہیں نکلا۔

  • ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،  او پی ڈیز بند، مریض بے بس

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، او پی ڈیز بند، مریض بے بس

    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں نیشنل انڈیکشن پالیسی کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے ، مریض بے بسی کی تصویر بنے رہے، نشتر اسپتال ملتان کی او پی ڈی میں ینگ ڈاکٹرز کی بدمعاشی جاری رہی، مسیحائی کا دعویٰ کرنیوالوں نے اپنے مفاد کیلئے زبردستی آج بھی مریضوں کو او پی ڈی سے نکالنا شروع کردیا۔

    جس کے بعد نشتراسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی، جس پر ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں شدید نعرے بازی کی۔

    پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، الائیڈ اسپتال میں ہڑتالی ڈاکٹروں کی ریلی نکالی اور پی ایم سی چوک پر دھرنا دے کر سرگودھا روڈ بلاک دیا۔

    فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں پی ایم اے اور ایم ٹی اے بھی شامل ہوگئے، سول اسپتال اورکارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی او پی ڈیز اور الائیڈ اسپتال کا آپریشن تھیٹر بند ہونے سے مریضوں کو سخت اذیت کا سامنا رہا۔


    مزید پڑھیں : پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کا ایک بار پھر احتجاج، او پی ڈیز بند


    راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروس معطل رہی، ڈاکٹرز نے بنظیربھٹو اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ صرف ڈاکٹرز کے حقوق کی جنگ نہیں جبکہ میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن نے ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کردی ہے۔

    اس سے قبل ینگ ڈاکٹرز کے صدر معروف وینس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں او پی ڈیز مطالبات کی منظوری تک بند رہیں گے، اگرمطالبات نا مانے گئے تو پھر اسپتالوں میں انڈور سروسز بھی مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔