Tag: opec

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    نیویارک : اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار کم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت سات سال کی کم ترین سطح پر آگئی.

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلے کے بعد تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت سینتیس اعشاریہ چھ پانچ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق تیل کی پیداوار برقرار رہنے کی صورت میں قیمتوں میں گراوٹ کی موجودہ سطح برقرار رہنے کی توقع ہے۔

  • عالمی منڈی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

     عالمی قیمتوں میں اضافے سے مقامی سطح پر فرنس آئل کی قیمت میں ایک ہزار نو سو چوالیس روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا ہے،مقامی منڈی میں فرنس آئل کی قیمت سینتیس ہزار چار سو چھ روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔

    دنیا بھر میں آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی محدود ہونے کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    ویانا :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    سال دوہزار پندرہ میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی فروری کے سودے اکیاون ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہے ہیں، جو ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح ہے ۔

    نارتھ برینٹ خام تیل کے فروری کے سودے پچپن ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی اور اوپیک کی جانب سے پیداورانہ کم کرنے کے باعث تیل برآمد کرنے والے نان اوپیک ممالک کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

  • خام تیل کی قیمت کے ساتھ حکومتی آمدنی میں بھی کمی

    خام تیل کی قیمت کے ساتھ حکومتی آمدنی میں بھی کمی

    اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں  ہونے والی کمی جہاں عوام کیلئے خوش آئند ہے وہیں حکومت کی پریشانی کا باعث بھی بن رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے صرف تیل برآمد کرنے والے ممالک کیلئے پریشان کن نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی اس صورت حال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

    اوپیک ممالک کی آمدنی میں کمی کے باعث پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ٹیکسوں کی مد میں آمدنی میں بھی کمی ہورہی ہے۔

    اس کے علاوہ حکومتی تحویل میں موجود آئل اینڈ گیس کی آمدنی میں بھی کمی متوقع ہے۔

  • عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ: خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

    ویانا : امریکہ اور اوپیک کے درمیان جاری جنگ کے باعث آئندہ سال میں خام تیل برینٹ کی قیمت پچاس ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گزشتہ چھ ماہ میں نصف سے بھی کم ہوگئی ہے۔ آئل سیکٹر کے تجزیہ کاروں کے مطابق سال دوہزار پندرہ کے آغاز پر خام تیل برینٹ کی قیمت پچاس ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    ۔غیر ملکی جریدہ کی جانب سے کئے گئے سروے میں زیادہ تر تجزیہ کاروں کی پیش گوئی ہے کہ قیمتوں مین کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہے گا۔

  • خام تیل کی قیمت میں کمی، حکومت کو 27 ارب روپے کی بچت

    خام تیل کی قیمت میں کمی، حکومت کو 27 ارب روپے کی بچت

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے وزارت پانی و بجلی اور پاور سیکٹر کو گزشتہ ماہ میں ستائیس ارب روپے کی بچت ہوئی۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی حکام نے بتایا کہ نومبر کے مہینے میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاور سیکٹر کو ستائیس ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ۔اجلاس میں پاور سیکٹر کی موجود صورت حال اور زیر گردش قرضوں کا مسئلہ بھی زیر غور آیا۔

    وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق عالمی قیمتوں میں کمی سےبجلی کی پیداواری لاگت میں سب سے زیادہ کمی ہوئی ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوراں فرنس آئل کی قیمت میں پچیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے ، ایران نے خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر فیل بیرل تک گرجانے کی پیش گوئی کردی ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،عالمی منڈی میں نیو یارک کے خام تیل میں ایک ڈالر کمی کے بعد باسٹھ ڈالر فی بیرل جبکہ نارتھ برینٹ کی قیمت چھیاسٹ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، ایران کا کہنا ہے کہ اوپیک اور امریکہ میں اختلاف جاری رہا تو خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل تک گر سکتی ہے،رواں سال کے دوران خام تیل کی قیمت میں پینتیس فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری

    دبئی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلسہ جاری ہے ،عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔اوپیک ممالک اور امریکہ کے درمیان جاری پرائس وار کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    عالمی مارکیٹس میں خام تیل چونسٹھ ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب ایران نے اوپیک کی مخالفت سے انکار کر دیا ہے، کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی سے سب سے زیادہ فائدہ خام تیل درآمد کرنے والےممالک کو ہورہا ہے،صرف پاکستان میں دو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں پچیس روپے فی لیٹر تک کی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری

    ویانا: تیل برآمد کرنے والے گروپ اوپیک کی جانب خام تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری ہے،ممبر ممالک کی جانب خام تیل کی پیداوار میں کمی کی درخواست کو سعودی عرب نے ایک بارپھرمسترد کر دیا ہے ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ کویت کے وزیر پیٹرولیم کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رکن ممالک تیل کی پیداوار کم نہیں کریں گے ۔

    مجموعی پیداوار تین کروڑ بیرلز یومیہ پر برقرار رکھی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پیداوار میں کمی نہ کی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزیدگرواٹ آئےگی, ماہرین نے خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر تک آنے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    نیویارک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔

    اوپیک کی جانب خام تیل کی سپلائی میں کمی نہ کرنے کے اعلان کے باعث نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل دسمبر کے سودے پانچ سینٹ کمی کے بعد ستتر ڈالر سولہ سینٹس فی بیرل میں ہورہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سےپاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والےدیگر ممالک کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا ۔