Tag: open primary school

  • سندھ حکومت کا 21 جون سے  پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا 21 جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے 21 جون سے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا درگاہیں ، امیوزمنٹ پارکس اورانڈور جمز 28 جون سے کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کرونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، صوبائی سیکریٹریز، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پرائمری اسکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گیا کہ درگاہیں ، امیوزمنٹ پارکس اورانڈورجمز 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے، کوروناکیسز میں کمی ہور ہی ہے، کمی تب تک ہوتی رہےگی جب تک ایس اوپیزپر سب عمل کریں گے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، ابھی ضلع شرقی اورجنوبی میں کیسزبہت زیادہ ہیں، جون میں 263 کورونا مریض انتقال کرگئےہیں جبکہ ایئرپورٹ پرآنےوالے42532 مسافروں کے ٹیسٹ کئے، جس میں سے وزیراعلیٰ س95مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ویکسین کی کمی کےباعث کل سےویکسی نیشن کی چھٹی ہوگی، اسپوٹنگ ویکسین جون کےآخری ہفتےمیں آجائےگی جبکہ 1.5ملین سائنو ویک کی ڈوز21جون ، کینسائنوکی7 لاکھ ڈوزز جون 23 اور پاک ویک کی4 لاکھ ڈوززبھی جون23کوملیں گی۔

  • پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ، شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

    پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ، شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہاہے ، پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی پالیسیوں کوسراہاجارہاہے، نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقید کرنا افسوسناک ہے، ن لیگ نےہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے، عوام ن لیگ پر اعتماد نہیں کرتے، انہوں نے کرپشن سے نقصان پہنچایا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہاہے، پرائمری اسکولوں کوکھولنےکافیصلہ این سی اوسی میں ہوگا، اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات تو بہت ہیں لیکن ان میں دم خم نہیں ، ن لیگ کے قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں، مشرف کے زمانے میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے تھے، ہماری طرف سے کوئی معافی نہیں ہے، ہم کرپشن پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں : ’ اسکول کھلنے کے بعد کرونا کیسز کی تعداد میں‌ اضافہ نہیں‌ ہوا، پرائمری کلاسز کا فیصلہ بھی جلد ہوگا

    یاد رہے 22 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی تھی ، جس کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا ہماری خواہش تھی کہ ملک کےلیےمشترکہ فیصلہ ہوتا تاہم سندھ کی جانب سے ایک ہفتے بعد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ لوگ وبا میں اضافےکی بات کررہے ہیں مگر ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، ’ایک ہفتے کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری کلاسز کھولنے سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں صورت حال کو دیکھ کر آئندہ کا اعلان کیا جائے گا‘۔

    انہوں نے بتایا کہ ’نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 15 جولائی کے بعد بھی امتحانات کی اجازت ہوگی، ابھی کوئی ایسےحالات نہیں ہیں کہ بطورحکومت ہم امتحانات روک دیں، والدین، طلبا اور اساتذہ حکومت سے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ’تمام طالب علم ماسک پہنیں اور ایس اوپیزپر عمل کیاجائے، اگرشرائط پرعمل نہ ہوا تو مجبوری کے تحت تعلیمی ادارے بند کیے جاسکتے ہیں۔