Tag: opened for public

  • ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے

    ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے

    اسلام آباد : ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں ، داخلے کے خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ ساتھ لے کر آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ کے بغیر ایوانِ صدر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    صدر پاکستان عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا ایوانِ صدر ہفتہ کو دوپہر ڈھائی بجے تک عوام کے لئے کھلا رہا اور ایوانِ صدر میں داخلے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ایوان صدر صبح 11 سےدوپہر ڈھائی بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایوان صدر کو عام عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اہم سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی، اس سلسلے میں سب سے پہلے گورنر ہاؤس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنرہاؤس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاؤس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

  • پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

    پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

    لاہور: حکومت نے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اور عوامی اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی میں رقم ادا کر کے قیام کرسکیں گے۔ دونوں جگہوں پر کمرے کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہاؤس مری سے ایک ماہ میں تقریباً 10 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔ گورنمنٹ ہاؤس مری کو کچھ عرصہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مختلف محکموں کے177 گیسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھول چکی ہے، سرکاری عمارتوں کو عوام کے کیے کھولنا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی طرف قدم ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقدام سے سرکاری ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز کو آمدن ہوگی۔

  • چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    چوہدری سرور کا ہراتوار کوگورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کااعلان

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ہر اتوار کو گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب گورنرہاؤس عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لئے کھلارہے گا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گورنرہاؤس فیملیز کے لئے کھولاجائے گا، جواسکول یہاں آنےکی درخواست کریں گے، انہیں اجازت دیں گے، عمران خان کی ہدایت پر گورنرہاؤسز عوام کے لئے کھول رہے ہیں۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان اشرافیہ کے لئے نہیں20 کروڑعوام کے لئے بنایا گیا، ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رہے گا، سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، احتساب پٹواری یا سپاہی کے بجائے اوپر کی سطح سے شروع ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کوصاف پانی، صحت سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے، گورنرہاؤس کے بجائے اپنے گھر میں ہی رہنے کاارادہ ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے ، اب امیرغریب سے برابر ہیں، ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔

    چوہدری سرور نے اپیل کی شہری پانی کا استعمال کم کریں،ورنہ ہماری زمینیں بنجرہوجائیں گی، پینے کا صاف پانی مہیا کیا تواسپتال کے اخراجات کم ہوجائیں گے، قوم صحت مند ہوگی تب ہی ملک ترقی کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا خرچہ بہت ہے، اسے کم کرنا ہے اور کفایت شعاری اپنانی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کررہےہیں، وہ آج صبح بغیر پروٹوکول کمشنرہاؤس گئے۔

    مزید پڑھیں :  گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرناچاہتی ہے، اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کرنےسےبہترنتائج سامنے آئیں گے، ہم جوبھی کام کرکے جائیں گے، مستقل کرکے جائیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھولا گیا تھا ، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل شہریوں میں گُھل مل گئے اور طلبا و طالبات کو سیر بھی کروائی تھی۔

    گورنر ہاوس سندھ صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔

  • گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

    کراچی: وزیراعظم عمران خان نے ایک اوروعدہ پورا کردیا، گورنر ہاؤس سندھ کی تاریخی عمارت کو عوام کے لئے کھول دیا گیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل شہریوں میں گُھل مل گئے اور طلبا و طالبات کو سیر بھی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ساتھ مل کرشجرکاری کی جبکہ طلبہ وطالبات کے وفد کو گورنرہاؤس میوزیم کی سیر کرائی۔

    گورنر ہاوس کی تاریخی عمارت کے کچھ حصوں کو شہریوں کے لئے کھولا گیا ہے جبکہ گورنر ہاوس صبح چھ سے دس بجے اور شام چار سے چھ بجے تک کھلارہے گا، داخلہ مفت اور شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا۔

    عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس میں شکایتی مرکز بھی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گورنر ہاؤس کی عمارت عوام کی ملکیت ہے، انہیں دیکھنے کا حق ہے، ایسا نظام بنائیں گے جس سے شہریوں کوگورنر ہاؤس دیکھنےمیں آسانی ہو۔

    مزید پڑھیں : گورنر ہاؤس کو بچوں کے لیے کھولیں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    یاد رہے 5 ستمبر کو گور نر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا  وزیراعظم عمران خان کے گورنر ہاؤس سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا گیٹ ون عام پبلک کے لیے کھول رہے ہیں، فیملز کو داخلے کی اجازت دیں گے تاکہ و ہ  پارک میں گھومیں پھریں، تصاویر بنائیں اور گورنر ہاؤس کا گائیڈیڈ ٹور کرسکیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ یہ ایک تاریخی اثاثہ ہے، پبلک انٹرسٹ کے لیے وہ آئیں اور سیکھیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان 15 یا 16 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے، کراچی کے پروگرام تیار کرلیے وزیر اعظم ان کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر  ہماری حکومت آئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔