Tag: opening ceremony

  • انتظار کی گھڑیاں‌ختم، پی ایس ایل کا آغاز

    انتظار کی گھڑیاں‌ختم، پی ایس ایل کا آغاز

    دبئی: انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کردیا گیا، اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگ افتتاحی تقریب کا حصہ بننے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب دبئی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا، اسٹیڈیم میں موجود لوگوں ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے۔

     اس موقع پر پاکستان کی چاروں صوبوں کی  ثقافت کو روشناس کروانے اور اُن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پرفارمنس پیش کی گئیں جبکہ مرحوم جنید جمشید کے نغمے دل دل پاکستان کے آتے ہی لوگ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’افتتاحی تقریب میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا اور ہم دنیا کو یہ ثابت کریں گے کہ پاکستان دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔

    چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ آج پاکستان کی آواز پوری دنیا میں دیکھی اور سنی جارہی ہے، شائقین کی حوصلہ افزائی پر اُن کے شکر گزار ہیں دبئی حکومت نے ہماری میزبانی کی اس پر اُن کے بھی شکر گزار ہیں۔

    3

     نجم سیٹھی نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل میں پہلے سے زیادہ بڑے اسٹارز شامل ہیں اور ہم لاہور میں فائنل کا انعقاد کر کے دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں کے لوگ کھلاڑیوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔

    4

    پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے پی ایس ایل کا آفیشل گانا ’’بلے بلے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی، علی ظفر اور شیگی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو خوب انجوائے کروایا۔

    psl-post-1

    افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کی گئی جس کے باعث آسمان پر روشنی بکھر گئی۔

    untitled-4

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن پہلے سے زیادہ شاندارہوگا، ایونٹ کی تقریب انتہائی شاندار ہوگی ،آتش بازی کے شاندار مظاہرے سمیت چاروں صوبوں کی ثقافت پیش کی جائے گی، پاکستانی کہیں بھی ہوں، پی ایس ایل ان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل دبئی اور شارجہ میں 25 دن تک جاری رہے گی جس میں 24 میچز کھیلے جائیں گے، ان میں دبئی 13 اور شارجہ 10 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

    پی ایس ایل کے ایمبسڈر رمیز راجہ نے کہا تھا کہ پی ایس ایل میں سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں، غیرملکی پلیئرز کی لیگ میں شرکت باعث مسرت ہے، اس بار لیگ کی مقبولیت دیکھتے ہوئے نئی چیزیں متعارف کرائی گئی ہیں۔

    1

    2

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بار فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ( فیکا) نے بین الاقوامی کرکٹرز کو متنبہ کیا تھا کہ وہ فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دلایا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اورآفیشلز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • دبئی : پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی

    دبئی : پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی

    دبئی : پاکستان سپرلیگ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ صرف ایک دن کی دوری پر ہے۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 9 فروری کو دبئی میں ہو گی، پی ایس ایل ٹو کا پہلا میچ 9 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا یو اے ای کے صحرا میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوگی۔ کرس گیل، کیرون پولارڈ سمیت دنیا کے بہترین کرکٹرز ایک جگہ ہوں گے۔

    پاکستان سپرلیگ کے ایڈیشن ٹو کی جوش، جنون اور ایکشن سے بھرپور رنگا رنگ افتتاحی تقریب نو فروری کو دبئی میں ہوگی۔ عالمی شہرت یافتہ ریپر شہگی اورعلی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کےدرمیان کھیلاجائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی، اس موقع پر بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق ایونٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کو فضل محمود ٹرافی ملے گی، بہترین بیٹسمین کو حنیف محمد ٹرافی دی جائے گی جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ امتیاز احمد کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

  • گوادر پورٹ پر جہاز لنگرانداز،  باقاعدہ افتتاح 13 نومبر کو ہوگا

    گوادر پورٹ پر جہاز لنگرانداز، باقاعدہ افتتاح 13 نومبر کو ہوگا

    گوادر: پاکستان کے صوبے بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چین کے تعاون سے تعمیر کی گئی بندر گاہ کا باقاعدہ افتتاح 13 نومبر کو کیا جائے گا، اس ضمن میں 400 مال بردار ٹرکوں کا پہلا قافلہ گوادر پہنچ گیا ہے، افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے بلوچستان کے علاقے گوادرکی ساحلی پٹی  کے گہرے سمندر پر قائم ہونے والی بندرگاہ کا افتتاح 13 نومبر کیا جائے گا، جس کے بعد بندرگاہ سے پہلا بحری جہاز مال لے کر مشرق وسطیٰ اور افریقی ملکوں کے لیے روانہ ہوگا۔

    gawadar-3

    چین کے تجارتی سامان سے لدا ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر پہنچ گیا ہے۔ تمام ٹرکس براستہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے بندرگاہ پہنچا ہے جس میں 60 کنٹینرز شامل ہیں۔

    بندر گاہ پر پہلا چین کا جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے جس کی پاکستانی حکام بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ یہ جہاز کل باقاعدہ افتتاح کے بعد مال لے کر مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک روانہ ہوگا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایک اور جہاز گوادر پورٹ پہنچے گا۔

    gawadar-5

    گوادر سے بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کے لیے ایک خصوصی تقریب کل اتوار 13 نومبر کو منعقد کی جائے گی، جس میں اس پورٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ اس تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، بلوچستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ چینی حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

    gawadar-2

    خیال رہے گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر پر پڑوسی ملک بھارت نے شدید مخالفت کی تھی اور اس منصوبے کو رکوانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے بھی استعمال کیے تھے۔

    gawadar-6

    گوادر پورٹ کی افتتاحی تقریب سے ایک روز قبل بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی کے احاطے میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 43 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج کی دہشت گردی کل ہونے والی افتتاحی تقریب کو روکنے کے لیے بھارت کی جانب سے کی گئی ہے جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی این ڈی ایس ملوث ہوسکتی ہے۔

  • ورلڈ کپ 2015: نیوزی لینڈ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    ورلڈ کپ 2015: نیوزی لینڈ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    کرائسٹ چرچ: کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ 2015 کی افتتاحی تقریب کا نیوزی لینڈ میں باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جبکہ آسٹریلیا میں کچھ دیر بعد تقریب کا آغاز ہوگا۔

    عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں لیجنڈ کرکٹرزسمیت اعلٰیٰ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

    تقریب میں بہترین ثقافتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ معروف گلوکار بھی اپنے سروں کاجادو جگا رہے ہیں۔

    تقریب میں کرائسٹ چرچ کی تاریخ کا سب سے بڑاآتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

    ورلڈ کپ میں کل 14 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورمجموعی طورپر49 میچزکھیلے جائیں گے۔

    Pool-A Pool---B

    افتتاحی تقریب میں ورلڈ کپ کی تاریخ پر روشنی ڈالی جائے گی، آسٹرلیا اورنیوزی لینڈ 23 سال بعد کرکٹ کے عالمی معرکے کی میزبانی کررہے ہیں۔

    ورلڈ کپ کا فائنل 29مارچ کومیلبورن میں ہوگا اور اے آر وائی نیوز اس سنسنی خیز ایونٹ کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کے لئے لارہا ہے خصوصی شو ’ہرلمحہ پرجوش‘ جسکی میزبانی معروف کامیڈین عمر شریف کریں گے۔


    har-lamha-purjosh

    ورلڈ کپ 2015 میگا ایونٹ کا سب سے سنسنی خیز میچ ایونٹ کے دوسرے ہی دن سڈنی میں ہوگا جب پاکستان اورانڈیا ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

  • عالمی کپ کی افتتاحی تقریب،  آج آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ایک ساتھ

    عالمی کپ کی افتتاحی تقریب، آج آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ایک ساتھ

    آسٹریلیا: عالمی کپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ایک ساتھ ہوں گی۔

    گیارہویں عالمی کپ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، کرکٹ فیور نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں الگ الگ تقریبات ہوں گی۔

    میگا ایونٹ کی رنگا رنگ اور دلفریب افتتاحی تقریب کرکٹ کے مداحوں کا لہو اور بھی گرم کردیں گی، کرکٹ کے کئی عظیم ہیرو اور فنکار دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہونگے۔

    افتتاحی تقریب میں ثقافت اور تہذیب کو عمدگی سے اجاگر کیا جائے گا، دلکش آتش بازی بھی ہوگی۔

    کرکٹ پر حکمرانی کی باقاعدہ جنگ چودہ فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے شروع ہوگی۔