Tag: opening of Kartarpur corridor

  • بھارت کا بڑ ا اعلان ، سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی

    بھارت کا بڑ ا اعلان ، سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی

    نارووال: بھارت نے ایک سال 10ماہ بعد کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پوری سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے 19 نومبر سےکرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سال 10ماہ بعدبھارت نےراہداری کھولنےکااعلان کیا ہے، اس خبرسےپوری سکھ قوم میں خوشی کی لہردوڑآئی ہے۔

    اندر جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پربندھنک کمیٹی کی طرف سے حکومت پاکستان کےمشکورہیں ، بابا گورونانک کے 552جنم کی تقریبات کل سے شروع ہوں گی ، یہ تقریبات 10روزجاری رہیں گی۔

    خیال رہے کورونا کےباعث بھارت نے کوریڈور راستہ 16مارچ 2020سےبندکیاتھا اور بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

    خیال رہے باباگرونانک کےیوم پیدائش کی تقریبات17 سے26نومبرتک ہوں گی ، دنیا بھرسےسکھ یاتریوں کوتقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے

    بھارت،امریکا،برطانیہ ودیگرممالک سےسکھ تقریبات میں شرکت کرینگے جبکہ بھارتی سکھ یاتری 17نومبرکوواہگہ بارڈرکےراستےپاکستان پہنچیں گے اور تقریبات کےدوران سکھ یاتری دربارکرتارپورصاحب بھی جائیں گے۔

  • کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کردیا، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کردیا، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    نئی دہلی :پاکستان کے خیر سگالی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی میڈیا نے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے پر مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کرتارپور کوریڈور کھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خیرسگالی سے منہ موڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پربھارتی میڈیا برس پڑا اور پاکستان سے مذاکرات سے بھاگنے والی مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب نہ دینے کو حماقت قرار دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے کھلے الفاظ میں تسلیم کیا کہ کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے اور انتباہ کیا نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں اور عمران خان کو نوازشریف کی عینک سے دیکھتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ مودی نےمذاکرات کی دعوت نہ مان کرنئی پاکستانی قیادت سےفاصلہ پیداکیا اور مودی سرکار کومشورہ بھی دیا کہ سارک سے فرارکے بجائے بہترحکمت عملی اپنائے۔

    یاد رہے 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا دیا اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہندوستان ایک قدم بڑھائےہم دوبڑھائیں گے، بارڈرکھل جائیں توتیزی سےغربت کم ہوگی، ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہے، ہم آگےبڑھنا چاہتےہیں، نیا چاند پرپہنچ گئی کیاہم کشمیرکامسئلہ حل نہیں کرسکتے۔

    مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

    بعد ازاں پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا اور شاہ محمود قریشی کی دعوت کے باوجود پاکستان نہ آنے والی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان سے مذاکرات کریں گے۔

    سشما سوراج کی جانب سے دعویٰ کیا تھاکہ بھارت ایک عرصے سے یہ راہداری کھولنے کی پیش کش کر رہا تھا، پاکستان نے اب مثبت جواب دیا ہے۔

    واضح رہے پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسب معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی میڈیا نے کرتار پور راہداری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دیا تھا۔

  • امریکا کا پاکستان کی جانب سےکرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم

    امریکا کا پاکستان کی جانب سےکرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم

    واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان بھارت کے بہتر تعلقات خطے کے لئے ضروری ہیں۔

    امریکا میں متعین اے آروائی نیوز کے نمائندے جہانزیب علی کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتار پور سرحد کھولنے پر امریکی محکمہ خارجہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک بھارت عوام کے رابطے بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات اعتمادسازی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، پاکستان بھارت کےبہترتعلقات خطے کے لئے ضروری ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا دیا اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

    تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،بھارتی وزیروں کا وفد، کئی ملکوں کے سفارتکار، عالمی مبصرین اور سکھ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی تقریب میں موجود تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہندوستان ایک قدم بڑھائےہم دوبڑھائیں گے، بارڈرکھل جائیں توتیزی سےغربت کم ہوگی، ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہے، ہم آگےبڑھنا چاہتےہیں، نیا چاند پرپہنچ گئی کیاہم کشمیرکامسئلہ حل نہیں کرسکتے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرتارپوربارڈرکھلناخطے میں امن کی جانب بڑا قدم ہے، کوریڈور اورگیٹس پُرامن لوگوں کی قانونی گزرگاہیں ہیں۔

    کرتار پور راہداری ایک سال میں مکمل ہوگی، ساڑھے چار کلو میٹر طویل سڑک دریائے راوی پر آٹھ سومیٹرطویل پل اورپارکنگ ایریابھی بنایا جائے گا، اگلے سال نومبر میں بابا گرو نانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن سے پہلے کام مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعدسکھ یاتری بغیر ویزادربار پر حاضری دینے آسکیں گے۔