Tag: operate flights

  • اندورن ملک سفر کرنے والے کے کیلئے اہم خبر، نجی ائیر لائن نے بڑا اعلان کردیا

    اندورن ملک سفر کرنے والے کے کیلئے اہم خبر، نجی ائیر لائن نے بڑا اعلان کردیا

    کراچی : ایئر سیال نے 26 فروری سے کراچی سے سیالکوٹ کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا ، پیر اور جمعہ کو کراچی سے سیالکوٹ دوطرفہ پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے 26فروری سے کراچی تا سیالکوٹ پروازیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کراچی سے سیالکوٹ کے لئے ہفتے میں 2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    ایئر سیال پیر اور جمعہ کو کراچی سے سیالکوٹ دو طرفہ پروازیں چلائی جائیں گی اور سیالکوٹ سیکٹر کیلئےایئر بس 320طیارے آپریٹ کرے گی۔

    خیال رہے دسمبر 2020 کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دی تھی اور 9 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے صنعت کاروں کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے ایئر سیال کا افتتاح کیا تھا۔

    لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

    ائیر سیال کے فلیٹ میں تین آئیر بس اے 320-200 شامل ہیں، جس میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

  • اندرون ملک فضائی سفرکرنے والوں کیلئے پی آئی اے کا  اہم اقدام

    اندرون ملک فضائی سفرکرنے والوں کیلئے پی آئی اے کا اہم اقدام

    کراچی : پی آئی اے نے 14 اگست سے ملتان، گوادراور سکھرائیرپورٹ سے فلائٹ شیڈول بحال کرنے کا اعلان کرتے 14اگست کو سفرکرنے والے مسافروں کو کرایہ نامے میں14فیصد رعایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون ملک فضائی سفرکرنے والوں کیلئے پی آئی اے کی جانب سے اہم اقدام سامنے آیا، پی آئی اے نے ملتان،گوادراور سکھرائیرپورٹ سے فلائٹ شیڈول بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے نے 14 اگست سےتینوں ائیرپورٹس سے فلائٹ شیڈول بحال کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست کو سفرکرنے والے مسافروں کو کرایہ نامے میں14فیصد رعایت حاصل ہو گی۔

    یاد رہے حکومت پاکستان نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرعالمی اور علاقائی پروازوں کے آپریشن کی مکمل بحالی کا اہم فیصلہ کیا تھا ،سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنوں کو حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا، انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ کریں گی۔

    خیال رہے پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملی۔