Tag: OPERATING SYSTEM

  • مائیکرو سافٹ نے ونڈوز کا استعمال مزید آسان بنا دیا، لیکن کیسے ؟

    مائیکرو سافٹ نے ونڈوز کا استعمال مزید آسان بنا دیا، لیکن کیسے ؟

    اگر آپ اب بھی اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ونڈوز8.1 آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ ونڈوز10 یا 11 پر سوئچ کرجائیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ نے جنوری 2023 میں ونڈوز 8.1 کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ٹیک کمپنی مائیکرو سافٹ نے17 اکتوبر2013 میں ایک خوبصورت اورمتعدد اچھوتے فیچرز کے ساتھ اپنے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن8.1 کے نام سے متعارف کرایا ہے، جواس کےمقبول ونڈوز8 کا اپ ڈیٹڈ ورژن تھا۔

    اس بابت مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ ونڈوز8.1 استعمال کنندگان کودفتری کاموں اور روز مرہ کے امور زندگی کو مزید سہل بنادے گا۔

    مائیکرو سافٹ

    مائیکروسافٹ نے اس ونڈوزکے ساتھ اپنے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا پہلے سے زیادہ تیز رفتار ورژن 11بھی متعارف کیا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو رواں سال ختم کردیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز مائیکرو سافٹ نے اپنے ایسے تمام صارفین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جوتاحال ونڈوز 8.1استعمال کررہے ہیں۔

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ونڈوز کو استعمال کرنے والے صارفین کو اپنے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کو ونڈوز10 یا 11 پراپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

    کیوں کہ کمپنی آئندہ سال جنوری سے ونڈوز8.1 کے لیے سپورٹ ختم کردے گی اور دس جنوری 2023 کے بعد سے اس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز نئی سیکیورٹی اور آپریٹنگ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کرسکیں گے۔

    اس ضمن میں استعمال کنندگان کو آگاہ کرنے کے لیے جولائی سے نوٹیفیکیشن بھیجنے کا آغازکیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ نے ونڈوز8 اورونڈوز8.1 میں متعدد فیچرز شامل کیے تھے جن میں سب سے منفرد فیچر ونڈوز کی روایتی اسکرین سے ہٹ کر تھا اور انہیں دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹچ اسکرین طرز پر ڈیزائن کیا تھا۔

    تاہم ونڈوز کے اس نئے انداز کو صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا اوراسی بات کومد نظر رکھتے ہوئے سال2015میں پیش کی گئی ونڈوز10 میں مذکورہ ونڈوز کے بہت سارے فیچرز شامل نہیں کیے گئے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپ ڈیٹس نہ ملنے پر استعمال کننگان کی ڈیوائسز کی سائبر سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

    لہذا ایسے صارفین جن کے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس گزشتہ سال متعارف کی گئی ونڈوز11 کوسپورٹ نہیں کرتے وہ ونڈوز10 پر اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرسکتے ہیں جس کی اپ ڈیٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

  • ونڈوز الیون کیا ہے ؟ آئی ٹی ماہرین نے اہم انکشاف کردیا

    ونڈوز الیون کیا ہے ؟ آئی ٹی ماہرین نے اہم انکشاف کردیا

    مائیکروسافٹ کارپوریشن کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’’ونڈوز 11‘‘ صارفین کےلیے آج یعنی 5 اکتوبر2021 سے جاری کیا جارہا ہے لیکن آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر کمپیوٹر پر نہیں چل سکے گا۔

    واضح رہے کہ ونڈوز 10 کے قانونی صارفین مفت میں اپنے کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرکے اسے ونڈوز 11 میں تبدیل کرسکیں گے

    تاہم آئی ٹی ماہرین کے مطابق جن کمپیوٹروں میں درج ذیل چار باتیں ہوں گی ان پر ونڈوز الیون نہیں چل سکے گی اور جن کمپیوٹروں میں ہارڈ ڈسک (سی ڈرائیو) کی گنجائش 64 گیگا بائٹ سے کم ہو۔

    ہر وہ کمپیوٹر جس میں ایک گیگا ہرٹز سے کم رفتار اور ڈیوئل کور سے کم تر ٹیکنالوجی والا پروسیسر نصب ہو جبکہ اس پروسیسر میں 64 بِٹ پروسیسنگ کی صلاحیت بھی نہ ہو۔

    ونڈوز میں "سیکیور بُوٹ” کا فیچر ڈِس ایبل کردیا گیا ہو (اسے بایوس سیٹنگز میں جا کر اینیبل کیا جاسکتا ہے)۔ ونڈوز کے جدید سیکیورٹی فیچر ’’ٹرسٹڈ پلیٹ فارم ماڈیول‘‘ کا ورژن 2.0 (یعنی ٹی پی ایم 2.0) ڈس ایبل کیا گیا ہو (ایسے میں ونڈوز الیون انسٹال ہوتے دوران اسکرین پر میسج نمودار ہوگا اور انسٹالیشن رک جائے گی۔

    اس فیچر کو بھی کمپیوٹر کی بایوس سیٹنگز میں جا کر اینیبل کیا جاسکتا ہے)۔ ان سب کے علاوہ کچھ اور شرائط بھی ہیں جو ونڈوز 11 کی کامیاب انسٹالیشن اور اسے سسٹم پر چلانے کےلیے ضروری ہیں، جیسے کہ:

    نمبر ایک : فور گیگا بائٹ ریم

    نمبر دو : ڈبلیو ڈی ڈی ایم 2.0 کے ساتھ ڈائریکٹ ایکس 12 یا اس سے جدید ورژن کے ساتھ گرافکس کارڈ کی

    کمپیٹی بلیٹی۔

    نمبر تین :720   پکسل ڈسپلے جس کی وتری (ڈائیگونل) لمبائی 9 اِنچ سے زیادہ ہو اور جو 8 بِٹ پر کلر چینل سپورٹ موجود ہو۔

    اگر کوئی کمپیوٹر ان شرائط پر پورا نہیں اترتا تو ونڈوز الیون اس پر بھی انسٹال نہیں ہوسکے گی۔

  • مائیکرو سافٹ نے صارفین کو خبردار کردیا، کمپیوٹر آپریٹ کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    مائیکرو سافٹ نے صارفین کو خبردار کردیا، کمپیوٹر آپریٹ کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے گزشتہ روز تمام صارفین کو خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر ایمرجنسی ونڈوز اپ ڈیٹ کو اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر انسٹال کریں۔

    کمپنی کی جانب سے مذکورہ انتباہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں ایک سنیگن سیکیورٹی خامی کی شناخت کے بعد جاری کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اس کے اثرات سے دور رکھا جاسکے۔

    پرنٹ نائٹ میئر نامی اس خامی سے حملہ آور صارفین کے سسٹم میں پرنٹ اسپولر سروس کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ حملہ آور اس خامی سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے پروگرامز انسٹال کرسکتے ہیں، ڈیٹا دیکھ، ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا نئے یوزر اکاؤنٹس بناسکتے ہیں۔

    یہ سیکیورٹی مسئلہ ونڈوز کے تمام سپورٹیڈ ورژنز پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے مائیکرو سافٹ نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ہمارا مشورہ ہے کہ ان اپ ڈیٹس کو فوری پر انسٹال کرلیں۔

    اس سے قبل یکم جولائی کو مائیکرو سافٹ نے کہا تھا کہ وہ اس سیکیورٹی خامی سے آگاہ ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہے، اب اس کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹس کو جاری کیا گیا ہے۔

  • ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کروانے کی تیاری

    ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کروانے کی تیاری

    دنیا کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کا نیا ورژن سامنے آنے کو ہے، یہ کمپنی کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہوگی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے ایک ارب 30 کروڑ سے زائد افراد کی ڈیوائسز پر کام کرنے والے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کو متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے نئے ورژن کو بہت جلد متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ چند ماہ سے اسے استعمال کررہا ہوں اور میں نئی نسل کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

    ونڈوز کے نئے ورژن کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات نہیں مگر افواہوں کے مطابق نئے ورژن کا کوڈ نام کوبلٹ رکھا گیا ہے جو آپریٹنگ سسٹم کے ڈیزائن کو جدید بنائے گا۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے آخری بار 2015 میں ونڈوز 10 کی شکل میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

    ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک متعارف کروایا جائے گا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق 2021 کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہوسکتی ہے۔

  • مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےاپنےجدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز دس کی ابتدائی معلومات پیش کردیں۔

    مائیکروسافٹ نے ونڈوزکا نیا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ٹَین متعارف کرادیا ہے، جو موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ پر کارآمد ہوگا، پہلی بار براہِ راست انٹرنیٹ کے ذریعے ونڈوز ٹَین ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

    اس کےعلاوہ ونڈوز ٹَین میں ایک بار پھر سے اسٹارٹ مینیو واپس آگیا ہے ،جو ونڈوز ایٹ سے ہٹا لیا گیا تھا، کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ مینیو کی واپسی کا مقصد ونڈوزسیون اورایٹ کے صارفین کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

    WINDOWS