Tag: operation Raddul Fasaad

  • آپریشن ردالفساد کو 3  سال مکمل، شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    آپریشن ردالفساد کو 3 سال مکمل، شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی : آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہوگئے ، اس موقع پر  شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں ظاہرہوں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا آپریشن ردالفسادکے3سال مکمل ہوگئے ، آپریشن ردالفساد دہشت گردی ختم کرنےاورسرحدوں کےدفاع کےلیے 22 فروری2017 کوملک بھرمیں شروع کیاگیا، دہشت گردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسزکو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی اور کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی ومالی نقصان سے ادا کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں ، ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں ، انتہاپسندی کےخلاف جنگ میں قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، جنگ میں قوم نے بھرپورحمایت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کےنتائج خطےمیں امن کی صورت ظاہرہوں گے ، ملکی سلامتی کےخلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انسداد دہشت گردی جنگ کی2دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں۔

  • آپریشن ردالفساد، 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    آپریشن ردالفساد، 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، پشتون آباد، سنگن اور شاہ ریگ میں کی گئیں، خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے کمیونیکیشن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: آپریشن ردالفساد: تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھی سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں گولہ بارود اور مختلف ہتھیار تحویل میں لئے گئے۔

    کارروائیاں باجوڑ ایجنسی اور سلارزئی کے علاقے میں کی گئیں، برآمد اسلحے میں مشین گنیں، راکٹ لانچر، پستولیں اور اینٹی ٹینک مائنز شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بین المذاہب ہم آہنگی کانفرس میں آپریشن ردالفساد کی حمایت

    بین المذاہب ہم آہنگی کانفرس میں آپریشن ردالفساد کی حمایت

    مظفرآباد: بین المذاہب ہم آہنگی سےمتعلق کانفرنس میں بین الاقوامی برادری پر زوردیا گیا کہ وہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی بجائے ان کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کےلیے مشترکہ کوششیں کرے۔

    تفصیلات کےمطابق مظفرآبادمیں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق کانفرس میں تمام مکاتب فکر اوردوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے شرکت کی۔

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہونےوالی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرس کے مہمان خصوصی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف تھے۔

    کانفرنس میں بین الاقوامی برادری پر زوردیا گیا کہ وہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی بجائے ان کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرے۔

    اقوام متحدہ سے کانفرنس میں مطالبہ کیاگیاکہ وہ مختلف قومیت کےافراد میں ہم آہنگی کےلیےایسے قوانین وضع کرے جن سے مقدس مقامات اور شخصیات کااحترام یقینی بنایا جائے اوردیرپا امن اور ہم آہنگی پیدا کی جاسکے۔


    فیس بک نےگستاخانہ مواد کے حامل 85 پیجز بند کردیے‘ سیکرٹری داخلہ کاعدالت میں بیان


    یاد رہےکہ دو روزقبل گستاخانہ مواد سے متعلق کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ کا کہناتھا کہ فیس بک کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے جبکہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے میں وزارت آئی ٹی گناہ گار ہے۔

    واضح رہےکہ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد میں ملوث 3 افراد گرفتارکیے،دو افراد نےجرم قبول کرلیا ہے۔