Tag: Operation Raddul Fasad

  • آپریشن ردُّ الفساد: پنجاب کے مختلف علاقوں سے پانچ دہشت گرد گرفتار

    آپریشن ردُّ الفساد: پنجاب کے مختلف علاقوں سے پانچ دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردُّ الفساد کے تحت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان اور لاہور سے 24 مشتبہ افراد کو بھی غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے اٹک، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی، فیصل آباد، بہاول پور اور ڈی جی خان میں کارروائیاں کی گئیں۔

    دریں اثنا ملتان میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنا دیا، چار دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس نے بائی پاس روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    دہشت گردی میں ملوث ہاتھ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے، نگراں وزیراطلاعات

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبد السلام، لیاقت، واجد اللہ اور محمد احمد شامل ہیں، دہشت گردوں سے 5 دستی بم، آتشیں اسلحہ اور اہم نقشے بر آمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد ملتان میں سیاسی رہنماؤں کو ہدف بنانا چاہتے تھے، پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد، فورسز کی کراچی تاخیبر کارروائیاں، درجنوں افراد گرفتار

    آپریشن ردالفساد، فورسز کی کراچی تاخیبر کارروائیاں، درجنوں افراد گرفتار

    اسلام آباد : آپریشن ردالفساد کے تحت فورسز کی کراچی تاخیبر کارروائیاں جاری ہیں، وفاقی دارلحکومت سمیت دیگر شہروں سے درجنوں مشکوک افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ آپریشنز میں بڑی مقدار میں اسلحہ بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر قسم کے فسادیوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، آپریشنز کے دوران پچاس سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد سے رینجرز اور حساس ادارے نے دو رپیٹرز، سیون ایم ایم، بارہ بور کے دس پسٹلز اور طرح طرح کا اسلحہ پکڑا، اسلحے کی یہ کھیپ بارہ کہو کے علاقے سے فورسز کے ہاتھ آئی جبکہ گھر گھر تلاشی میں دس مشتبہ افراد اور ایک افغان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پنجاب رینجرز اور حساس ادارے نے ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کر کے چار دہشت گردوں کو پکڑلیا، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


    مزید پڑھیں : آپریشن ردالفساد، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد


    دنیا پور کے مختلف علاقوں میں فورسز نے کارروائی میں بیس سے زائد گھروں کی تلاشی کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ، مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

    حافظ آباد کے علاقوں جلال پور اور کسوکی میں گھر گھر تلاشی کے دوران چودہ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ دوران آپریشن نواسی مشتبہ افراد کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    کراچی پولیس نے سولجر بازار ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شارع فیصل، بہادرآباد، بلوچ کالونی میں کارروائیاں کرکے آٹھ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں سمیت تیرہ ملزمان دھرلئے۔

    اس سے قبل ڈیرہ غازی خان میں آپریشن ردالفساد کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک اور سات گرفتار کیے گئے، دہشتگردوں سے بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ لودھراں میں پولیس کاسرچ آپریشن انیس مشتبہ افرادگرفتار،بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ بھی ملا۔