Tag: operation Zarb-e-Azb

  • وزیراعظم پاکستان کی قومی سلامتی کا اجلاس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات

    وزیراعظم پاکستان کی قومی سلامتی کا اجلاس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی کی قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل ملاقات کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قومی سلامتی کا اعلی سطح کا اجلاس آج منعقد کیا گیا ہے، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام شریک ہیں۔

    meeting-urdu-post

    اس اجلاس میں آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن سمیت ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال زیر امو ر آئے گی، ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور بھارتی افواج کی جانب سے کشمریوں پر حالیہ تشدد سمیت افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے امور زیر غور لائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : دھرنے مسائل کا حل نہیں، نواز شریف،48 روز بعد وطن واپسی

    ملک کی داخلی اور خارجی سیکورٹی کی صورتحال پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز مقبوضہ کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے معاملے پر وزیر اعظم کو بریفننگ دی جائے گی، اجلاس میں خاص طور پر پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے پر جاری کام پرمیاں محمد نوازشریف کو آگاہ کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہے، جلد اسلام آباد جائیں گے، مریم نواز

    قبل ازیں میاں محمد نوازشریف نےآرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ملکی داخلہ اور خارجہ پالیسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، یاد رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ سے دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ہیں جہاں وہ آج سے باقاعدہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں شروع کررہے ہیں۔

  • کشمور سے نقل مکانی کرنے والی ہندو برادری کی واپسی

    کشمور سے نقل مکانی کرنے والی ہندو برادری کی واپسی

    کشمور : امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کشمور سے بھارت سمیت دیگر ممالک نقل مکانی کرنے والی ہندو برادری کی بڑی تعداد پاکستان واپس آگئی۔

    تفصیلات کےمطابق امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سبب سندھ کے ضلع  کشمور سے نقل مکانی کرنے والی ہندو برادری کی بڑی تعداد نے بھارت سمیت دیگر ممالک نقل مکانی اختیار کرلی تھی ۔

     واپس آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور کشمور میں گینگ وار کے خلاف  کے خلاف ہونے والی کاروائیوں سے ملک میں امن واپس آیا ہے ۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور یہاں رہنا اچھا لگتا ہے، بقیہ افراد بھی جلد واپس آجائیں گے۔

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق ضلع میں چوری، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی پیش نظر پوری برادری کو تحفظات درپیش تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کے سبب ملک میں امن کی فضاء بحال ہوئی ہے ۔

    اس موقع  پر آنے والے افراد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہندو برادری کو ملک میں ملنے والے حقوق سے مطمئن ہیں اور پاکستان میں مزید امن کے لئے دعا گو ہیں ۔

    واضح رہے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث اقلیتی برادری نے ملک بھر سےنقل مکانی کی تھی ۔

  • آپریشن ضربِ عضب کے دوران 3400سے زائد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں

    آپریشن ضربِ عضب کے دوران 3400سے زائد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے شہریوں کی شہادت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید انداز میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شیخ روحیل اصغر کی زیرِ صدارت اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک اور ملٹری آپریشن شعبے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزیوں کی بارے میں آگاہ کیا۔

    اعلیٰ فوجی حکام نے قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ جون 2014ء سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران 3400سے زائد دہشت گرد مارے گئے جبکہ 350جوان اور افسر شہید ہوئے جبکہ 60ہزار سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے ہیں ، شوال میں ائیر فورس کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جارہا ہے اور بہت کم مزاحمت کے علاقے رہ گئے ہیں ۔ تاہم آپریشن کے بعد پاک فوج 2019ء تک پاک افغان بارڈر پر تعینات رہے گی تاکہ فرار ہونے والے دہشت گرد واپس نہ آسکیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ داعش افغانستان میں جڑیں مضبوط کر رہی ہے، جس میں پاکستان سے بھاک کر جانے والے دہشت گرد بھی شامل ہورہے ہیں تاہم ان کی پاکستان واپسی ممکن نہیں ہونے دیں گے ، ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرم میں مزید گرفتاریاں ہوں گی ، جس میں کچھ بڑے نام بھی آسکتے ہیں۔

  • پنجاب میں 3 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

    پنجاب میں 3 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

    راولپنڈی: سرگودھا کی ڈسٹرکٹ اورراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیاجبکہ جہلم کے ڈسٹرکٹ جیل میں دو مجرموں کی پھانسی مؤخرکردی گئی۔

    سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں طارق نامی مجرم کو تختۂ دارپرلٹکایا گیا۔ مجرم نےسن 2000 میں تلخ کلامی پرایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    آج علیٰ الصباح راولپنڈی کےاڈیالہ جیل میں بھی سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی کی سزا دیدی گئی۔ مجرم جہانداد خان نے2002 میں ایک شخص کو قتل کیاتھا جبکہ ارشد نامی شخص نے بھی 2001 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    دوسری جانب جہلم کے ڈسٹرکٹ جیل میں دو مجرموں کی پھانسی مؤخرکردیا گیا۔

    رمضان المبارک میں پھانسی کی سزا پر بند ش کے بعدملک بھرکی جیلوں میں پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے اورآج کی پھانسیوں سمیت کل 12 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

  • آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل، عوام کا ٹوئٹر پر پاک فوج کو خراجِ  تحسین

    آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل، عوام کا ٹوئٹر پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

    کراچی : آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر عوام نے ٹوٹئڑ پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وطن عزیز سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہوگیا، ارض پاک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج نے ایک سال پہلے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا، جس کا نام ضربِ عضب رکھا گیا۔

    اس دوران دو ہزارسات سو تریسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے آٹھ سوسینتیس ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی لیکن تمام تر مزاکرات ناکام رہے۔

    دہشتگردوں نے 8 جون 2014 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے بعد سیاسی وعسکری
    قیادت کادہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا۔

     عوام نے ٹوٹئڑ پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • آپریشن ضربِ عضب  کا ایک سال مکمل ، شہداء کو خراج تحسین

    آپریشن ضربِ عضب کا ایک سال مکمل ، شہداء کو خراج تحسین

    اسلام آباد: آپریشن ضربِ عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا، اس دوران دو ہزارسات سو تریسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے آٹھ سوسینتیس ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    وطن عزیز سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہوگیا، ارض پاک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج نے ایک سال پہلے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا، جس کا نام ضربِ عضب رکھا گیا۔ آہستہ آہستہ اس آپریشن کا دائرہ کار پورے فاٹا میں پھیلا دیا گیا۔

    پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کم وقت میں مؤثر ترین کارروائیاں کیں ،جن کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی، اس دوران دہشت گردوں کے سیکڑوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    آپریشن ضربِ عضب کے دوران فاٹا کے مختلف علاقوں میں دو ہزار سات سو تریسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں دو سو اٹھارہ انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں، ہزاروں دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ ان کے آٹھ سو سینتیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ہزاروں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اٹھارہ ہزارسے زائد خطرناک ہتھیار اور دو سو ترپن ٹن بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کا مواصلاتی ڈھانچہ بھی تباہ کیا گیا۔

    ضرب عضب آپریشن کے دوران پاک فوج کے تین سو سینتالیس افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کی وجہ سے پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔


    آپریشن ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر ملی نغمہ ریلیز


      آئی ایس پی آر نے آپریشن ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پر ملی نغمہ ریلیز کیا۔ جس پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


    ISPR Song by arynews

    گانے کے بول یہ ہیں’’ ان کے اپنے کوئی نام نہیں پر کام کے سارے پکے ہیں ہر گھر میں انکے بچے ہیں، جب رات اکیلی ہو آئی یہ تب سورج کے ساتھ رہے، جب مشکل بھی ہو گھبرائی ان کے ہاتھوں میں ہاتھ رہے،یہ بندے مٹی کے بندے یہ جھنڈے مٹی کے جھنڈے‘‘۔

    پاک فوج کا یہ گیت حب الوطنی کی شاندار مثال ہے اور سننے والوں کا لہو گرما دیتا ہے۔


    آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کی مبارکباد، شہداء کو خراج عقیدت


    وزیرِاعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کومبارکباد دی ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب حکومت کے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکےعزم کاعکاس ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھےگی، پُرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کررہے ہیں، وہ بیٹوں، بھائیوں اور شوہروں کی قربانیاں دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔

    وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہورہا ہے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، پوری قوم مادر وطن کے تحفظ کے لیے لڑنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔


    آئی ایس پی آر کی  جانب سے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری


    ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری کردیں۔

    دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کو 15 جون کو ایک سال مکمل ہوگا، ایک سال کے عرصے میں پاک فوج نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں ایک سال کےدوران نوہزار سے زیادہ انٹیلی جینس بیس آپریشن کیے گئے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق خاکِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے تین سو سینتالیس جوان اور افسرشہید ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ  پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ  کھڑی ہے جبکہ میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی مثبت انداز میں پاک فوج کی مدد کی ہے۔

     

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی۔ لیکن تمام تر مزاکرات کی ناکامی کے بعد دہشتگردوں نے 8 جون 2014 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    آٹھ جون دوہزار چودہ کو کراچی، پاکستان کے جناح انٹرنیشنل پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ کل 31 افراد بشمول 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے اپنے سابقہ سربراہ حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے جو ایک ڈرون حملے میں نومبر 2013 کو شمالی وزیرستان میں مارا گیا تھا۔

    سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا۔

  • فیصلہ کن کارروائی، آپریشن ضربِ عضب کوایک سال مکمل

    فیصلہ کن کارروائی، آپریشن ضربِ عضب کوایک سال مکمل

    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات جاری کردیں۔

    دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کو 15 جون کو ایک سال مکمل ہوگا، ایک سال کے عرصے میں پاک فوج نے قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں ایک سال کےدوران نوہزار سے زیادہ انٹیلی جینس بیس آپریشن کیے گئے۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زمینی وفضائی حملوں میں دوہزار سات سو تریسٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں سے دوسواٹھارہ انتہائی خطرناک تھے۔

    عصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کےآٹھ سو سینتیس ٹھکانےتباہ ہوئے، ڈھائی سو ٹن سے زیادہ دھماکا خیز مواد قبضے میں لیاگیا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق خاکِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے تین سو سینتالیس جوان اور افسرشہید ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ  پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ  کھڑی ہے جبکہ میڈیا اور سول سوسائٹی نے بھی مثبت انداز میں پاک فوج کی مدد کی ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی۔ لیکن تمام تر مزکرات کی ناکامی کے بعد دہشتگردوں نے 8 جون 2014 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    آٹھ جون دوہزار چودہ کو کراچی، پاکستان کے جناح انٹرنیشنل پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ کل 31 افراد بشمول 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے اپنے سابقہ سربراہ حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے جو ایک ڈرون حملے میں نومبر 2013 کو شمالی وزیرستان میں مارا گیا تھا، سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی آپریشن ضرب عضب کا اعلان کیا۔

    جون 15: 2014 کو پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں عسکری کاوائی کا فیصلہ کیا۔

    جون 15 : کو رات کو پہلے حملے میں 120 دہشت گرد مارے گئے اور بارود کا ایک بڑا ذخیرہ تباہ کیا گيا۔

    جون 16:  کو جٹ طیاروں سے میر شاہ کے علاقے میں گولہ باری سے 12 ازبک دہشت گرد مارے گئے۔

      جون 17: فضائی حملے میں 25 دہشت گرد مارے گئے، اس طرح مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 215 ہو گئی۔

    جون 19 : کوبرا ہیلی کاپٹروں نے رات گئے میران شاہ کے مشرق میں واقع زراتا تنگی کی پہاڑیوں پر شدت پسندوں کے مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا جس میں 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

    جون 20: شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل کے علاقے میں بمباری کی گئی جس میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے اور 20 عسکریت پسند مارے گئے۔

    خیبر ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب جیٹ طیاروں کی بمباری میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

    شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ، میر علی اور دتہ خیل کے عمائدین نے فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

  • پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کاروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کوآپریشن ضرب عضب میں ایک اور کامیابی ملی، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں پر کاری وار لگایا۔

    ترجمان پاک فوج آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈرکےقریب دتہ خیل کے علاقے میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دشمن کےٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

    پاک فوج نے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، حملے میں مزید بیس دہشتگرد لقمہ اجل بن گئے، فضائی حملے میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے اور گولہ اور بارود کےذخائر بھی تباہ ہوئے۔

  • وزیراعظم نواز شریف نے حب آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نواز شریف نے حب آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعظم نوازشریف نے حب میں آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئل ریفائنری کی تعمیر بڑاکارنامہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ وزیر اعظم نوازشریف ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا افتتاح کرنے کراچی پہنچے۔

    آئل ریفائنری کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو تعمیرو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ان کا عزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کو خصوصی درجہ دیں گے اوراس پر قانون سازی بھی کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ملک میں آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرحملے کے بعد دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش ختم ہوگئی تھی۔

    ملک میں جاری توانائی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوہزارسترہ کے آخرتک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

  • دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہتے ہیں، آرمی چیف

    دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہتے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: ملکی عسکری قیادت نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا سختی نوٹس لیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر قیمت پر دہشت گردی سے پاک پاکستان یقینی بنایا جائے گا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں منعقدہ ایک سو بیاسویں کور کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ اور تربیتی امور سمیت اندرونی اور بیرونی سیکورٹیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور خفیہ معلومات پر کیے جانے والے آپریشن پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔

     آرمی چیف نے بتایا کہ قوم کی مدد سے آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابی ملی ہیں اور دہشت گردوں کو محدود کردیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں،کانفرنس میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں را کے ملوث ہونے کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔ دہشت گردوں نے ہزاروں بے گناہ شہریوں بشمول بچوں کو شہید کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج ان دہشت گردوں کے خلاف جان کی قربانی دے کر جدوجہد کررہے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ہر قیمت پر ملک کو ان عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

     انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن بلاامتیاز اور غیر سیاسی ہے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔