Tag: operation Zarb-e-Azb

  • آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیز کے ڈیٹا کی تصدیق جاری

    آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیز کے ڈیٹا کی تصدیق جاری

    فاٹا :شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد مختلف شہروں میں جانیوالے آئی ڈی پیز سے ملنے والے فیملی ڈیٹا میں سے نادرا نے پندرہ ہزار نو سو ایک افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کردیئے ہیں جبکہ مزید کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاق کے زیر انتظام فاٹا ڈویلپمنٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے نادرا کو یہ ڈیٹا تصدیق کیلئے بھجوایا تھا اور پندرہ جولائی دو ہزار چودہ تک نادرا کو انتالیس ہزار پانچ سو اکتالیس خاندانوں کے سربراہوں کا ڈیٹا تصدیق کیلئے موصول ہوا۔

    جن میں سے تئیس ہزار چھ سو چالیس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پندرہ ہزار نو سو ایک افراد کی تصدیق نہ ہونے پر نام مسترد کردیئے گئے ہیں، مسترد افراد کی نادرا ریکارڈ میں مکمل معلومات نہیں۔

    تصدیق کے عمل میں مسترد ناموں کے ڈیٹا میں ڈپلیکیشن اور خاندان کیطرف سے تصدیق نہ ہونا شامل ہے جبکہ بعض افراد کے فراہم کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز زائد المدت ہیں اور کئی افراد کے دونوں ایڈریس شمالی وزیر ستان کے نہیں۔

  • شمالی وزیرستان:وادی شوال میں کارروائی، 35شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:وادی شوال میں کارروائی، 35شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان:  وادی شوال میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں  35 شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق ٹھوس اطلاعات ملنے پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج علی الصبح شمالی وزیرستان کی شوال وادی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران اطلاعات کے مطابق  پینتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے، جس میں موجود گولہ اور بارود تباہ کردیا گیا۔

    سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں 15جون سے شروع ہونے والا آپریشن ضرب عصب کامیابی سے جاری ہے  اور سکیورٹی فورسز میرانشاہ اور میر علی سمیت شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

  • پاک فوج کے کیپٹن آکاش ربانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید

    پاک فوج کے کیپٹن آکاش ربانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید

     میران شاہ: وزیر ستان ضرب عضب آپریشن میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے کیپٹن آکاش ربانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گے،کیپٹن آکاش ربانی کی نمازہ جنازہ آج ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔

    پاک فوج کے ایس ایس جی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیپٹن آکاش ربانی نے شمالی وزیر ستان کے علاقہ میران شاہ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی۔

    کیپٹن آکاش ربانی نے پا ک فوج کے ایس ایس جی کے شعبہ میں کمانڈو کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی، شہید کا جسد خاکی وزیرستان سے ایبٹ آباد پہنچے گا، جہاں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

  • آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    آپریشن ضرب عضب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مزید تیز

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں مزید تیز کردیں ہیں، میرعلی، دتہ خیل میں تربیتی مراکز پر پاک فوج کے کامیاب حملے جاری ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، دہشتگردوں کے اہم تربیتی اور منصوبہ بندی مراکز آپریشن کی زد میں آگئے، ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقے خیسور اور خوشحالی میں پاک فوج کی کامیاب پیش قدمی کے بعد اہم تربییت گاہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

    ہر گزرتے دن فوجی دستے پاک سر زمین سے شرپسندوں کے ناپاک وجود کو مٹا رہے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ہونے والی فوجی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے زمین بوس کردیئے گئے۔

    پندرہ جون سے جاری فضائی کارروائی میں لگ بھگ ساڑھے چار سو ملکی و غیر ملکی دہشت گرد،ایک سو پانچ سے زیادہ ٹھکانے صفحہ ہستی سے مٹائے جا چکے ہیں، خاک وطن پر جان قربان کرنے والے جوانوں کی تعداد بھی بیس سے زیادہ ہوگئی ہے۔

  • شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی بمباری متعدد شدت پسند ہلاک،5ٹھکانے تباہ

    شمالی وزیرستان:جیٹ طیاروں کی بمباری متعدد شدت پسند ہلاک،5ٹھکانے تباہ

       شمالی وزیرستان: تحصیل میرعلی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد شدت پسند مارےگئے۔پانچ ٹھکانے بھی زمیں بوس ہوگئے، بارود سے بھری چھ موٹرسائیکل اور دو گاڑیاں پکڑی گئیں۔

    شمالی وزیرستان میں عضب کی ضربیں تواتر سے ملک دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹارہی ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ کامیابی افواج پاکستان کے قدم چوم رہی ہے، ہفتے کی صبح دہشت گردوں کی جانب سے میر علی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد صبح سویرے کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو ہونے والی فوجی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور پانچ ٹھکانے زمین بوس کردیئے گئے، ہفتہ اتوار کی درمیانی شب تحصیل میرعلی اور اس کے گردونواح میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں نے بمباری کی، ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار میرعلی میں زمینی کارروائی کا آغازعسکریت پسندوں کے تما م ٹھکانے تباہ کرنے کے بعد کریں گے۔

    خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگرد مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں نصب کرگئے ہیں، گزشتہ چھتیس گھنٹے کے دوران کھر وارسک اورزرتنگی کے علاقوں سے چھ موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں میں نصب آئی ای ڈیز، مختلف اقسام کی تین بندوقیں ، تین گاڑیاں، گیارہ خود کش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آپریشن کے تیس روز میں چارسو سے زیادہ دہشتگرد مارے گئےاور لگ بھگ سو ٹھکانے تباہ کیئے جا چکے ہیں۔