Tag: operation

  • حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    حکومت کی اسلام آباد میں بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی

    اسلام آباد : تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان سے نبٹنے کےلیے حکومت نے بڑے آپریشن کی حتمی منصوبہ بندی کرلی۔

    اسلام آباد میں ریاستی جور وستم کا سلسلہ جاری ہے،جہاں حکومت نے ریڈ زون میں دھرنا دینے والےشرکاء کےخلاف ایک بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    شاہراہ دستور پر بیٹھے پرامن دھرنے کےشرکاء کو ہٹانےکےلیےآج کسی بھی وقت بڑا آپریشن کیےجانےکا امکان ہے،جس کے لیے تین ہزار سے زائد آنسوگیس کےشیل اسلام آباد منگوالیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے پہلے آٹھ سو چھیاسی شیل لائے گئے تھے،اب گجرات سےتیرہ سو،گوجرانوالہ سے چارسو پینتیس اورلاہور سےایک ہزارآنسو گیس کےشیل حکومت کی ایماء پراسلام آباد روانہ کردئیےگئے ہیں،جو ممکنہ آپریشن کے دوران مظاہرین کےخلاف استعمال کیے جائیں گے۔

  • کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی لہر برقرار

    کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی لہر برقرار

    کراچی:روشنیوں کے شہر کراچی میں پولیس اوررینجرزکےآپریشن کےباوجود دہشت گردی کی لہربرقرار ہے،جہاں مختلف واقعات میں نو افراد جان سے گئے۔

    پولیس کےمطابق نارتھ6 ناظم آباد میں اہلسنت والجماعت کے دو کارکنوں کوشہید اور ایک کارکن زخمی کردیا،پولیس کوالفلاح سوسائٹی سےایک شخص کی لاش ملی ہے، کورنگی عوامی کالونی میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

    نادرن بائی پاس کےقریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا،بلدیہ اتحاد ٹاون نمبر بارہ میں فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےشخص کو پولیس اہلکارعبدالوکیل کے نام سے شناخت کرلیا گیاہے، بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جان سےگیا۔

    لانڈھی میں پولیس اور ٹارگٹ کلر کے درمیان مقابلہ ہوا،جس میں ٹارگٹ کلرمارا گی،۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھا،جس کاساتھی اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بنارس کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈیفنس موڑ پر پولیس مقابلہ ہوا،مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حا لت میں اسلحہ سمیت گرفتارکیا،۔سخی حسن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوگیا۔

  • کراچی: شہرمیں قتل وغارت جاری، چھ افراد جاں بحق

    کراچی: شہرمیں قتل وغارت جاری، چھ افراد جاں بحق

    کراچی: شہر میں دہشت گردوں کی کارروائیاں تھم نہ سکیں۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات  میں چھ افراد جان سے گئے۔ پولیس کی کارروائی میں گینگ وار  کے کارندوں سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

    رمضان کے مبارک مہینے میں بھی کراچی میں خونی کھیل نہ رک سکا۔فائرنگ اور پُررتشددواقعات نےمتعدد افرادکو موت کی نیند سلا دیا۔ کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ملیر اورقائدآباد سے دوافراد کی گولیوں سےچھلنی لاشیں ملی۔

    پہلوان گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران  ڈاکووں کی فائرنگ سےاکیس سالہ عدیل اورکورنگی میں  فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ندیم نام سےہوئی۔پرانا گولیمار  میں دہشتگردوں نےاظہار نامی شخص کوموت کی نیند سلا دیا۔ میٹروویل اور اورنگی ٹاؤن میں دو الگ الگ کریکر حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔

    کلفٹن بلاک ون میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے۔لیاری میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت عاصم ڈاڈا اور داود میمن کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق ملزمان مجموعی طور پر چالیس سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ بور کی خودکار رائفلیں اور مسروقہ سامان برآمدہوا۔۔