Tag: operation

  • یمن: سرکاری فوج نے بڑا آپریشن شروع کردیا، باغیوں سے شدید جھڑپیں

    یمن: سرکاری فوج نے بڑا آپریشن شروع کردیا، باغیوں سے شدید جھڑپیں

    صنعا: یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا، شدت پسندوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں غیر معمولی نوعیت کا آپریشن شروع کیا گیا ہے، حوثی باغیوں سے جھڑپوں میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک 10 باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں، اس آپریشن میں یمنی فوج کو عرب عسکری اتحاد کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔

    قبل ازیں یمن کی سرکاری فوج نے جمعرات اور جمعہ کے روز الحدیدہ گورنری کے مختلف مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانی پر بمباری کی۔

    بمباری میں الحدیدہ کے جنوبی داخلے راستوں پر قائم باغیوں کے مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جس کے باعث باغیوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ یمنی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب عرب عسکری اتحاد کی جانب سے بھی جمعرات کی شام شدید فضائی بمباری کی گئی۔

    یمن: سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے، 150 جنگجوہلاک

    خیال رہے کہ دور روز قبل سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں غیرمعولی نوعیت کے فضائی حملے ہوئے تھے، جس کے باعث ڈیڑھ سو شدت پسند ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حوثی انخلا کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں یمنی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

    البتہ اب تک باغیوں کا انخلا عمل میں نہیں آیا، جبکہ عسکری اتحاد کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ وہ جلد الحدیدہ کو باغیوں سے کلیئر کرالیں گے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائیاں کی جس کے باعث چار ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران ملزم کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزم سے اسلحہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس کی کارروائی سامنے آئی۔

    پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 2 اسٹریٹ کرمنل گرفتار ہوئے، گرفتار ملزم بابر اور ہارون شہری سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور شہری سے چھینی گئی رقم بر آمد کرلی گئی، ملزمان دن دہاڑے شہروں کو لوٹ لیا کرتے تھے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے صحافی کے قاتل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے صحافی کے قاتل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس مقابلہ ہوا، جبکہ ایک نجی چینل کے صحافی کا قتل کینٹ اسٹیشن سے گرفتار ہوا، علاوہ ازیں دیگر علاقوں سے 7 ملزمان گرفتار ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہکاروں نے ہری پور پولیس کے ہمراہ کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کی، اس دوران نجی چینل کے صحافی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ہوا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم علی شیر نے صحافی محمد سہیل کو ہری پور میں قتل کیا تھا، ملزم ہری پور سے فرار ہوکر کراچی آیا تھا، ملزم کا بھائی ہمایوں اقبال چمن بارڈر سے گرفتار ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں سعود آباد، جوہر آباد اور بوٹ بیسن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ سعود آباد سے پولیس مقابلے کے مقدمے میں مفرور ملزم بھی گرفتار ہوا ہے۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 4 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں دو پولیس مقابلے ہوئے جبکہ سائٹ ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کیے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلری میں جمعہ بلوچ روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ْ

    دوسرا پولیس مقابلہ لیاری کے علاقے بغدادی میں سلاٹرہاؤس کے قریب ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ضمیر کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد شاہد نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیشن کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ ملزم گرفتار

    پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم سے 2 طلائی گھڑیاں، موٹر سائیکل، دو پستول، چھینے گئے 9 فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق دوران مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے طاہر نامی اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ماڑی پور روڈ پر کراؤن سنیما کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 3 ستمبرکو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتارکیا تھا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی جانب سے شہر کے دومختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کورنگی اور رضویہ شامل ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنل جبکہ ایک دہشت گرد گرفتار ہوا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 موبائل فون، ممنوعہ لٹریچر اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد گرفتار

    دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے رضویہ سے بھتہ خور کو گرفتار کیا جس کے پاس اسلحہ برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ساجد علی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 5 مئی کو شہرقائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • پنجاب: پولیس کی بروقت کارروائی، بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    پنجاب: پولیس کی بروقت کارروائی، بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    لاہور: پنجاب میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کئی من بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں پولیس نے اہم کاررروائی کی، اس دوران کئی من بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں ہیڈ بلو کی روڈ پر گاڑی سے کئی من بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بارودی مواد سپلائی کرنے والا ملزم بھی گرفتار ہوا، بارودی مواد مختلف شہروں میں سپلائی ہونا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں ایف سی اور حساس ادارے نے چاغی کے علاقے میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

    لاہور‌: شیراکوٹ میں کارروائی،4دہشتگردہلاک،اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ کارروائی میں راکٹ کے 13 گولے، 2 دیسی ساختہ، 3رائفل، راکٹ لانچر، مشین گن،5 بارودی سرنگیں، گولیاں ودیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

    ذرائع نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مذکورہ اسلحہ بھارت اور افغانستان سے پہنچایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 2015 میں پنجاب کے علاقے شیرا کوٹ میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد مارے تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

  • کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں پولیس نے اہم کارروائی کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران پندرہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی جن کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس کے اطراف میں پولیس نے آپریشن کے دوران ان ملزمان کو گرفتار کیا، زیرحراست ملزمان سے اسلحہ اور شراب بھی برآمد ہوئی۔

    پولیس کے مطابق زیرحراست افراد سے اسلحہ برآمد کے لائسنس طلب کیے ہیں، لائسنس نہ دیئے تو غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ 5 مئی 2018 کو کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کی تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال، سچل اسپارکو رروڈ اور نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے باعث آٹھ ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سچل اسپارکو روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم لیاقت زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم سے اسلحہ اور لوٹی گئی ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم جنید ساتھی سمیت علاقے میں لوٹ مار کررہا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی، ملزم جنید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    علاوہ ازیں تیموریہ پولیس کی کارروائی کے دوران منشیات فروش 5 ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا، منشیات فروش یامین عرف میناد رجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے 2 ہزار گرام چرس برآمد ہوئے، ملزمان میں جمعہ خان، منٹھارعلی، شعیب عرف رگو، وقار اور منیر احمد شامل ہے۔

  • کراچی:اے سی ایل سی کی کارروائی، 3 ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی:اے سی ایل سی کی کارروائی، 3 ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی: اینٹی کار لفٹنگ سیل کی شہرقائد میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    اے سی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ہلاک ملزمان میں اسد، شہزاد عباسی اور اشوق شامل ہے، ہلاک ملزمان کا شمار خطرناک کار لفٹرز میں ہوتا تھا۔

    اے سی ایل سی کے مطابق ملزمان کراچی سے گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے، چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ اور بلوچستان اسمگل کی جاتی تھیں، ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

    اے سی ایل سی کی عائشہ منزل کے قریب کارروائی‘ 2 ملزم گرفتار

    اس سے قبل گذشتہ ہفتے اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تین سال کے دوران 96 سرکاری گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئی تھیں، گروہ کو بلوچستان سے چلایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں اے سی ایل سی پولیس نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹرگینگ کے چھ کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔