Tag: opitical illusion

  • ان سبزیوں کے نام بتائیں، صرف 20 سیکنڈ میں

    ان سبزیوں کے نام بتائیں، صرف 20 سیکنڈ میں

    یوں تو انٹرنیٹ پر آپ روزانہ ہی مشکل پہیلیاں حل کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔

    ایسی پہیلیاں ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج ہم آپ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ اور دماغ کو چکرا دینے والا سوال لائے ہیں، جس میں آپ کو چیزوں کے نام سے سبزیوں کے ناموں کی شناخت کرنی ہے۔ اور وہ بھی صرف 20 منٹ میں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ اسے پہچان بھی سکتے ہیں یا نہیں۔

    یہ سبزیاں ہمارے کھانے کی پلیٹ میں روز ہی نظر آتی ہیں، ذرا ان کی شناخت کرکے ان کا نام بتائیں، یہ ذہین لوگوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

    جی ہاں! یوٹیوب پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں آپ سبزیوں کے نام ایموٹیکنز کے ساتھ پر کھنے کرنے ہوں گے، تو اپنا دماغ لگائیں اور ایموجیز دیکھ کر بتائیں کہ ان میں کون سی سبزیاں چھپی ہوئی ہیں۔

    10منٹ کی اس ویڈیو کو ایک یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ہے، اس ویڈیو میں مختلف ایموجیز کو ایک ساتھ جڑا ہوا دکھایا گیا ہے اور اسی میں ایک سبزی کا نام چھپا ہوا ہے۔ اسے حل کرنے کے لیے آپ کو صرف 20 سیکنڈ ملیں گے۔ اسکرین پر جواب ظاہر ہونے سے پہلے آپ کو جواب دینا ہوگا۔

    تو آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب

    اس ویڈیو میں آپ کی روزمرہ کی سبزی آلو، چقندر، بھنڈی جیسی بہت سی سبزیوں کی پہیلیاں پوشیدہ ہیں۔

    اس ویڈیو کو 57 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ پہیلی بہت مضحکہ خیز لگی، کچھ نے کہا کہ آپ نے واقعی ہمیں کنفیوز کردیا ہے۔ ایک خاتون نے لکھا کہ ‘میرے شوہر کو 12 جواب ملے اور مجھے 10 بہت اچھی ویڈیوز ملی۔

  • اس تصویر میں کتنے 8 نظر آرہے ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے 8 نظر آرہے ہیں؟

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویری پہیلی سامنے آرہی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے ذہنوں میں الجھن پیدا ہو رہی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کو اس پہیلی کا صحیح جواب ملتا ہے یا نہیں۔

    آج کل سوشل میڈیا پر آپٹیکل الیوژن کی تصاویر بہت زیادہ شیئر کی جا رہی ہیں اور وہ بہت تیزی سے وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ اسے نظری وہم کہیں یا کچھ اور لیکن کچھ پہیلیاں واقعی ذہن کو الجھا رکھ دیتی ہیں۔

    حال ہی میں ایسی ہی ایک بصری وہم تصویر دیکھ کر ان دنوں لوگوں کا دماغ چکرا رہا ہے۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لوگ مختلف اندازے لگا کر صحیح جواب دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کیا آپ اس پہیلی کو سمجھ سکتے ہیں؟

    اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو بتانا پڑے گا کہ اس میں کتنے 8 ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کو اس پہیلی کا صحیح جواب ملتا ہے یا نہیں۔ کسی نے 4 بتائے تو کسی کو 6 ملے، اب تک بڑے بڑے ہیرو بھی ناکام ہوچکے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں ایک ساتھ کئی بار 8 لکھا ہوا ہے۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ 4 ضرب 8 ایک دوسرے سے ملحق لکھے گئے ہیں لیکن اس معمے کے پیچھے کچھ اور ہی چھپا ہوا ہے جو پہلی نظر میں نظر نہیں آتا۔

    اس کو سمجھنے کے لیے آپ کو دماغ پر تھوڑا زور لگانا ہوگا۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ کتنے 8 گن سکتے ہیں۔ اس کے آپشن میں لکھا ہے 4، 5، 7 اور 9۔ اس نظری وہم کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگ اپنے دماغ پر بہت زور لگا رہے ہیں اور جواب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اس پوسٹ کو اب تقریباً دو ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں اور بہت سے لوگ کمنٹس کے ذریعے اپنے اپنے جوابات دیتے نظر آرہے ہیں۔ کچھ جواب 4، کوئی 7 اور کوئی 5 دے رہا ہے۔ ساتھ ہی ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپشن میں درست جواب نہیں لکھا ہے۔ لیکن اس کا صحیح جواب یہ ہے کہ اگر آپ ان نمبروں کو غور سے دیکھیں تو آپ کو کل 9 بار 8 لکھا ہوا نظر آئے گا۔

  • ان لکیروں کی پیچھے کس جانور کی تصویر چھپی ہے؟

    ان لکیروں کی پیچھے کس جانور کی تصویر چھپی ہے؟

    بہت زیادہ لائنوں کا جال یا نقطوں کی بھرمار انسان کی آنکھوں کو ایک ہی وقت میں تذبذب میں ڈال سکتی ہیں۔ اکثر ان سے تصویری پہیلیاں تیار کی جاتی ہیں، چاہے آپ ایک نظر میں لکیریں یا نقطے دیکھ لیں لیکن ان کی حقیقت کچھ اور ہوتی ہے جو قریب سے دیکھنے کے بعد ہی سامنے آتی ہے۔

    لائنوں والی تصویریں اکثر آنکھوں کو دھوکہ دیتی ہیں۔ اگر آپ انہیں کچھ دیر غور سے دیکھیں تو آپ کو ان کے پیچھے چھپا راز نظر آجائے گا۔

    ان سیاہ و سفید لکیروں کے پیچھے ایک جانور چھپا ہوا ہے جسے ڈھونڈنے کے لیے آپ کو چیلنج دیا جارہا ہے۔

    اس تصویری پہیلی میں بہت سی کالی لکیریں نظر آرہی ہیں، اب بتایئے آپ نے اس میں کیا دیکھا ؟ یہ کالی لکیریں اگرچہ ایک نظر میں آنکھوں کو دھندلا دیتی ہیں لیکن اس کے پیچھے ایک راز چھپا ہوا ہے جسے پہچاننا ہوگا۔ آپ کو ان سیاہ لکیروں کے پیچھے چھپی حقیقت کو دیکھنے کے لیے کچھ وقت دینا ہوگا۔

     Animal

    تو آپ نے کیا دیکھا؟ یہ کالی لکیروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔

    انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے اس پہیلی کو حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، کچھ لوگوں نے تبصروں میں اپنے تجربات بھی بتائے، کچھ نے حقیقت جان لی جبکہ کچھ اپنے موبائل کو آگے پیچھے دیکھنے کی کوشش کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوئے۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف 2 فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں جو اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟
    صحیح جواب یہ ہے۔

    پہیلی

     

    صحیح جواب : بہت سے صارفین نے شناخت کیا ہے کہ یہ ایک کالی بلی کا سر ہے جو لکیروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔ جو ٹھیک جواب ہے۔

  • ان میں سے کون سی چپل بائیں پیر کی ہے؟ جواب صرف 7 سیکنڈ میں

    ان میں سے کون سی چپل بائیں پیر کی ہے؟ جواب صرف 7 سیکنڈ میں

    پہیلی بوجھنا ایک طرح سے غور و فکر کا کام ہے، یہ تجسس کو بیدار کرتی ہیں، اس کے لیے ذہانت کی بھی ضرورت ہوتی لیکن سب سے زیادہ ضروری بات پہیلی کو سمجھنے کی ہے۔

    اگر پہیلی کی باریک بینی سمجھ میں آجائے اور مفہوم واضح ہو تو ہر پہیلی میں کچھ ایسے الفاظ یا اشارے موجود ہوتے ہیں جو پہیلی کے جواب کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔

    پہیلیاں سوچنے کے عمل کے لیے مشق فراہم کرتی ہیں، الجھے ہوئے مسائل اور معاملات کا حل تلاش کرنے کا حوصلہ اور تربیت مہیا کرتی ہیں، ایک ہی چیز کو مختلف زاویوں سے دیکھنے اور ایک ہی بات کے مختلف اور کئی معنی کو زیرغور لانے کا موقع مہیا کرتی ہیں۔

    پہیلی بوجھنے کا عمل خود آزمائی کا عمل ہے اور اس میں کامیابی خود اعتمادی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ پہیلی کا جواب اگر کوئی دوسرا بتا بھی دے تو بھی اس میں سوچنے اور اس شے کے بارے میں نئی باتیں معلوم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

    آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی ہی پہیلی لے کر آئے ہیں جو آپ کے ذہن کی صلاحیت کو جانچنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ یہ دیکھنے میں بہت آسان ہے لیکن ان کی لیے جو اس کی باریک بینی کو سمجھ پائے۔

    اس تصویر کو ایک بار غور سے دیکھ کر بتائیں کہ ان چاروں چپلوں میں سے الٹے پاؤں کے لیے کونسی چپل ہے؟۔ اس کا جواب صرب سات سیکنڈ میں دینا ہے۔

    نوٹ : کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’بی‘ دراصل الٹے پیر کی چپل ہے، کیا آپ کو یہ جواب درست لگتا ہے؟ آپ اس تصویری پہیلی کا کمنٹس سیکشن میں جواب دے سکتے ہیں۔

  • صرف ذہین لوگ ہی اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں

    صرف ذہین لوگ ہی اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں

    ہم نے صارفین کی دلچسپی کے پیش نظر پہیلیاں بوجھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی میتھس اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

    ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کرکے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور آپ کو درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    اس طرح کی پہلیوں کو حل کرنا کافی پُرلطف ثابت ہوتا ہے، جن میں سے کچھ آسان ہوتی ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، مگر کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو سر کھجانے پر مجبور کردیتی ہیں۔

    جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے اور پھر درست جواب تلاش کرتے ہیں، بعد ازاں وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کرسکتے ہیں۔

    ویسے بظاہر تو یہ کوئی سوال بھی نہیں بلکہ ایک تصویر ہے جس میں چار کپ پائپوں سے منسلک دکھائے گئے ہیں۔

    بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ ان چاروں میں سب سے پہلے کونسا کپ کافی سے بھرے گا؟ مگر اس معمے کو حل کرنے کی کنجی آپ کی تیز نظر میں چھپی ہے اور تیز ذہن رکھنے والے ہی اسے حل کرسکتے ہیں کیونکہ اس کے لیے ڈبے سے باہر نکل کر سوچنا پڑتا ہے۔

    کیا آپ اس کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے۔

    بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • تصویر میں مختلف گھر تلاش کریں صرف 7 سیکنڈ میں !!

    تصویر میں مختلف گھر تلاش کریں صرف 7 سیکنڈ میں !!

    انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہوجاتی ہیں جو ہمارے دماغ کو الجھا کر رکھ دیتی ہیں، لیکن ذہین لوگوں کی نظریں انہیں ڈھونڈنے یا حل کرنے میں زیادہ دیرنہیں لگاتیں۔

    آج ہم ایک ایسی ہی ایک تصویری پہیلی کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس میں بظاہر تو سارے گھر ایک جیسے دکھائی دے رہے ہیں لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میں ایک گھر ایسا بھی ہے جسے آپ نے تلاش کرنا ہے۔

    اس کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ تصویرمیں دکھائی دینے والے ان تمام گھروں میں ایک گھر ذرا سا مختلف ہے آپ نے اسے ہی ڈھونڈنا ہے، جس کیلئے آپ کے پاس صرف سات سیکنڈ کا وقت ہے۔

    یہ پہلیلی حل کرنا بہت آسان ہے آپ کو صرف اپنی دماغی طاقت کو آزمانے کی ضرورت ہے اور نہایت سنجیدگی سے تصویر کے چاروں جانب تمام ترتوجہ مرکوز کرنی ہے۔

    Jagranjosh

    تصویر میں کل 30 سیب دکھائے گئے ہیں جنہیں 5 کالموں اور 6 قطاروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اب، تصویر میں عجیب گھر کو دیکھنے کے لیے بالترتیب تمام قطاروں اور کالموں سے نظر کو دوڑائیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ یہ کام کرچکے ہیں، کیونکہ یہ آسان تھا!

    لیکن اگر آپ اب بھی جواب ڈھونڈنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں، اس عجیب گھر کی تصویر تلاش کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں۔

    تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔


    Jagranjosh

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • کیا آپ اس تصویر میں چھپی "کیپ” تلاش کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چھپی "کیپ” تلاش کرسکتے ہیں؟

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں صارفین کے لیے ایک چیلنج ہے، دیکھتے ہیں کون کون اس تصویر میں چھپی کیپ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو الجھا دیتی ہیں اور آسان ہونے کے باوجود انہیں سلجھانا آسان نہیں ہوتا، لیکن ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان پہلیوں کو جواب تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    اگر آپ خود کو ذہنی طور پر ہوشیار سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو بہت تیزی سے حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں؟ آپ کا جواب اگر ہاں میں ہے تو یہاں موجود تصویر کو 10 سیکنڈز کے لیے غور سے دیکھیں اور بتائیں آپ کو کوئی ٹوپی نظر آرہی ہے؟

    انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بہت دلچپسی سے حل کرتے ہیں۔

    Jagranjosh

    تصویر میں ایک باتھ روم دکھایا گیا ہے اور آپ کا کام چھپی ہوئی ٹوپی کو تلاش کرنا ہے۔ تصویر کو دو حصوں میں تقسیم کریں اور اس ذہنی مشق کو مکمل کرنے کے لیے مشاہداتی قوت اور صلاحیت جیسی مہارتوں کا استعمال کریں۔

    مندرجہ بالا تصویر کے برعکس آپ کو تصویری پہیلی میں چھپی ہوئی ٹوپی کو تلاش کرنے کے لیے اپنی علمی مہارت کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، تو کیا آپ مقررہ وقت میں کامیابی حاصل کرپائے؟

    کیا آپ اس تصویری پہیلی کا جواب مقررہ وقت میں حاصل کرسکے اگر نہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں۔

    جی ہاں قارئین!! تصویر میں موجود کیپ بہت واضح ہے جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہا۔ تصویر میں چھپی ہوئی ٹوپی کو تلاش کرنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر کو دیکھیں

    درست جواب دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں











    Jagranjosh

    کیا آپ تصویر میں موجود کیپ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے تھے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • اس گنتی میں کیا غلطی ہے؟ 5 سیکنڈ میں جواب دیں؟

    اس گنتی میں کیا غلطی ہے؟ 5 سیکنڈ میں جواب دیں؟

    عام طور پر دماغی کھیل تخلیقی سوچ سے حل کیے جاتے ہیں، یہ دماغی پہیلی یا بصری چال ان ہی لوگوں کے لیے ہے جو پہیلیاں حل کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    جہاں آپ کو تخلیقی ذہن استعمال کرنے اور مسئلے کا قدرے مختلف انداز میں تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جہاں آپ کو ان نمبروں کے ساتھ ان کے درمیان میں غلطی تلاش کرنا ہے۔

    اس بار بھی ہم آپ کیلئے ایک اور دلچسپ پہیلی لے کر آئے ہیں جو دیکھنے میں تو آسان لگ رہی ہے لیکن اتن یبھی آسان نہیں جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔

    ایک تیز ترین ذہین انسان ہی اس پہیلی کو 5 سیکنڈ میں حل کرسکتا ہے۔ آپ کو بس نمبروں کو ترتیب سے دیکھنا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ غلطی کہاں پر ہے۔ سوال کا جواب دینے سے پہلے غور سے دیکھیں کیونکہ جواب بہت آسان ہے۔

    آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی پہیلیوں کا جواب دینے کے لیے ضروری نہیں کہ ریاضی کی مہارت یا پس منظر کی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ یہ آپ کی مشاہداتی صلاحیتوں کا محض آسان سا امتحان ہے۔ یہ یقینی طور پر بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کو چند سیکنڈ میں جواب مل جاتا ہے۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے نمبر کو پہچان سکتے ہیں؟ اگر اب بھی نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں، بس جواب جانننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    درست جواب دیکھیں

    جی ہاں! اس تصویری پہیلی میں آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے نمبر8 کو دیکھ سکتے ہیں جو الٹا لکھا گیا ہے۔

  • ان میں سے کون سی گھڑی اصلی ہے؟ جواب7سیکنڈ میں دیں

    ان میں سے کون سی گھڑی اصلی ہے؟ جواب7سیکنڈ میں دیں

    انٹرنیٹ پر وائرل تصویری پہیلیاں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی اپنی جانب راغب کرلیتی ہیں جسے کچھ لوگ حل کرلیتے ہیں تو کچھ اس کا جواب دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

    اس بار قارئین کی دلچسپی کیلئے ایک اور تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے، جس کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں اور وہ بھی صرف سات سیکنڈ میں۔

    اس تصویر سے متعلق جواب تلاش کرتے ہوئے اپنی بصیرت انگیز مشاہدات کی بنا پر اپنی اپنی ذہانت کی سطح کو بھی پرکھ سکتے ہیں۔ یہ سادہ سی پہیلی آپ کے آئی کیو اور مشاہداتی صلاحیتوں کو جانچنے کا صرف ایک تفریحی طریقہ بھی ہے۔

    11

    اب آپ کو تصویر میں موجود دو میں سے جعلی گھڑی اور اصلی گھڑی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ کیا آپ ان میں فرق کرسکتے ہیں؟

    یاد رہے کہ پوسٹ کے آخر میں سوال کا جواب دیا گیا ہے تاہم آپ کو جواب پرپہنچنے سے پہلے خود جواب دینا ہے تو اسی طرح آپ اپنی ذہانت کا اندازہ لگا سکیں گے۔

    اب آپ اس تصویر میں موجود دونوں گھڑیوں کو غور سے دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ان میں سے ایک حقیقی گھڑی نہیں ہے، یعنی ایک اصلی گھڑی ہے دوسری نہیں، بس اسی کا جواب آپ نے 7سیکنڈ میں دینا ہے۔

    11

    اگر آپ اب بھی صحیح جواب دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں

    جواب: سب سے پہلے ہر گھنٹے کے حصوں پر ایک نظر ڈالیں۔ دونوں گھڑیوں میں دو دو سوئیاں ہیں ایک منٹ کی سوئی اور ایک سیکنڈ کی سوئی ہے۔ لیکن بائیں گھڑی میں منٹ والی سوئی بہت لمبی ہے۔

    ذہن پر تھوڑا سا غور کریں تو معلوم ہوجائے گا کہ یہ سوئی آگے بڑھے گی تو تمام نمبروں کے مراحل کو عبور نہیں کرسکتی۔ یعنی 12 بجے والے مرحلے پر پہنچ کر یہ سوئی گھڑی کی حدود سے بھی لمبی ہونے کی بنا پر وہیں پھنس جائے گی۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہی گھڑی جعلی ہے۔

  • اس تصویر میں کیا غلط نظر آرہا ہے؟ جواب صرف 10 سیکنڈ میں

    اس تصویر میں کیا غلط نظر آرہا ہے؟ جواب صرف 10 سیکنڈ میں

    اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اکثر یہ پہیلیاں بہت دلچسپ ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ وہ ہمیں اس جانب دیکھنے پر متوجہ کرتی ہیں کہ جہاں عام حالات میں انسان نہیں دیکھتا۔

    پہیلیاں بوجھنا اور چیزوں کو دوسری نگاہ سے دیکھنا ایک اچھی دماغی ورزش ہوتی ہے جو دماغ کو فعال رکھتی ہے، آج ہم آپ کو ایسا ہی ایک معمہ بتانے جارہے ہیں۔

    آج ایک مرتبہ پھر ایک نئی تصویر شائع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا ہے، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ کتنے عقلمند یا نظروں کے کتنے تیز ہیں۔

    مذکورہ تصویر میں لڑکیاں بال کاٹ رہی ہیں لیکن غلطی کہاں ہے؟ یہ ایسی تصویر ہے جس میں تیز نظر والے افراد بھی غلطی نہ ڈھونڈ سکیں۔ لیکن آپ نے صرف اور صرف دس سیکنڈ میں اسے حل کرنا ہے۔

    اب آپ نے تصویر دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ اُس میں غلطی کہاں اور کیا ہے۔

    اوپر دی گئی تصویرپہیلی کا جواب اچھا ذہن والے افراد ہی جلدی دے سکتے ہیں، اس تصویر میں پوشیدہ غلطی کو تلاش کرنے میں آپ کو اپنی نظریں اچھی طرح جمانا ہوں گی۔

    آئیے پہلے ایک نظر ڈالیں کہ یہ تصویر اصل میں ہے کیا؟۔ ایک ہئیر سیلون میں چار خواتین موجود ہیں جن میں سے دو بیٹھی بال کٹوا رہی ہیں اور باقی دو سیلون میں کام کرنے والی لڑکیاں ہیں۔ لیکن غلطی کہاں موجود ہے کیا آپ نے دیکھ لی؟

    اگر آپ اب بھی نہیں پہنچ پائے تو چلیے اب اس تصویری پہیلی کو حل کرتے ہیں اور جواب سے آگاہ کرتے ہیں۔تصویری پہیلی کا صحیح جواب یہ ہے:

    مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسی پر بیٹھی دونوں لڑکیوں کے بال حقیقت میں کچھ اور آئینے میں کچھ الگ ہئیر اسٹائل میں نظر آرہے ہیں، پہلی کرسی پر بیٹھی لڑکی کا عکس دوسرے آئینے میں جبکہ دوسری کرسی پر بیٹھی لڑکی کا عکس پہلے آئینے میں نظر آرہا ہے جو اس پہیلی کا جواب ہے۔