Tag: opitical illusion

  • 10سیکنڈ میں بتائیں : کون سی مرغی سب سے مختلف ہے؟

    10سیکنڈ میں بتائیں : کون سی مرغی سب سے مختلف ہے؟

    یوں تو انٹرنیٹ پر آپ اکثر پہلیاں حل کرتے رہتے ہیں لیکن یہ پہیلی ان سے ذرا مختلف ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو پہیلیاں ہم آپ کیلیے شیئر کرتے ہیں وہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ ذرا مشکل بھی ہوں تو جواب ڈھونڈنے میں مزہ بھی آتا ہے۔

    یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں ہوتیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرتے ہیں، بعد ازاں وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ 10 سیکنڈ کے اندر درست جواب تلاش کرسکے ہیں۔

    درج ذیل تصویر میں آپ کو دو لائنوں میں آٹھ مرغیوں کی تصاویر نظر آرہی ہیں، لیکن ان میں سے ایک مرغی دیگر سے ذرا سی مختلف ہے بس آپ نے اس ہی کی نشاندہی کرنی ہے۔

    اگر آپ پھر بھی جواب تک نہیں پہنچ پائے ہیں تو ہم ہی اس جواب بیان کردیتے ہیں۔ تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    جواب دیکھیں


    d9bedb81db8cd984db8c d985d8b1d8badb8cd988daba d985db8cdaba d981d8b1d982 d8aad984d8a7d8b4 daa9d8b1db8cdaba 2

    اگر اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو تمام مرغیاں ہی ایک جیسی نظر آرہی ہیں لیکن 2 نمبر والی مرغی باقی 7 سے مختلف ہے کیوں اس کی دیگر مرغیوں کی نسبت تین انگلیاں ہیں۔

    آپ نے کتنے وقت میں پہیلی کا درست جواب تلاش کیا، کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔

  • اس تصویر میں موجود غلطی تلاش کریں، صرف 10 سیکنڈ میں

    اس تصویر میں موجود غلطی تلاش کریں، صرف 10 سیکنڈ میں

    آپ نے اب تک بے شمار تصویری پہیلیاں حل کی ہوں گی لیکن اس بار جو پہیلی ہم آپ کیلئے لائے ہیں وہ تھوڑا ان سب سے مختلف اور دلچسپ ہے۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں ایک ایسی چیز ڈھونڈنی ہے جو نظر آنے باوجود آپ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اس کا جواب آپ کی بہترین ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    کیا آپ صرف10 سکینڈ میں اس تصویر میں موجود غلطی کی نشاندہی کرسکتے ہیں؟ اس تصویر میں اہل خانہ معمول کے مطابق اپنے کتوں کے ساتھ صبح کی سیر کے لیے نکلے ہیں آپ کو اس منظر میں غلطی تلاش کرنا ہوگی۔

    اس تصویری پہیلی میں آپ صبح کا ایک عام سا منظر دیکھ سکتے ہیں جسے ہم نے آپ کیلئے جارگن جوش ویب سائٹ سے منتخب کیا ہے، اس منظر میں لوگ صبح سویرے اپنے کتوں کے ساتھ سیر کیلئے نکلے ہوئے ہیں۔ آپ نے اپنی بصری صلاحیت کو جانچنا ہے تو اس منظر میں موجود غلطی کی فقط دس سکینڈ میں نشاندہی کرکے دکھائیں۔

    أين الخطأ في الصورة

    دماغی کھیلوں میں عام طور پر سوچنے کے غیر روایتی انداز کی ضرورت ہوتی ہے جہاں جواب کافی آسان ہوتا ہے تاہم چند سیکنڈ میں حل تک پہنچنے کے لیے اس کے لیے ارتکاز اور خصوصی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    آپ تصویر کو نہایت غور سے دیکھیں اور اس میں استعمال کی گئی چال معلوم کرکے بتائیں کہ غلطی کہاں پر ہے۔

    اب آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو اس تصویر میں کیا فرق نظر آیا اگر آپ پھر بھی جواب تک نہیں پہنچ پائے ہیں تو ہم ہی اس جواب بیان کردیتے ہیں۔

    تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔


    صحیح جواب

    اس تصویر میں خرابی سائے میں ہے جہاں دو لڑکیوں کے سائے آپس میں بدل گئے ہیں، اسی طرح دو لڑکوں کے سائے بھی باہمی تبدیل ہوگئے ہیں۔

    اب بتائیے کہ آپ نے مقررہ وقت میں صحیح جواب ڈھونڈ لیا تھا یا نہیں؟

  • تصویر کو صرف 2 سیکنڈ دیکھیں اور بتائیں کہ کیا دیکھا؟ دلچسپ پہیلی

    تصویر کو صرف 2 سیکنڈ دیکھیں اور بتائیں کہ کیا دیکھا؟ دلچسپ پہیلی

    آپ نے اب تک بے شمار تصویری پہیلیاں حل کی ہوں گی لیکن اس بار جو پہیلی ہم آپ کیلئے لائے ہیں وہ تھوڑا ان سب سے مختلف اور دلچسپ ہے۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں ایک ایسی چیز ڈھونڈنی ہے جو نظر آنے باوجود آپ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اس کا جواب آپ کی بہترین ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    یہ سب سے مشکل تصویری پہیلی ہے جو دیکھنے والوں کو سرکھجانے پر مجبور کردیتی ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اس طرح کی سوالیہ تصویریں کے جواب مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگ ہی دے سکے ہیں۔

    پہیلی کی اس تصویر میں ایک جنگل دکھائی دے رہا ہے جس میں برفباری کے بعد جھاڑیوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے جس سے منظر اور بھی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے آپ نے ایمانداری سے تصویر کو صرف دو سیکنڈ دیکھنا ہے۔

    ان ہی جھاڑیوں کے درمیان ایک شخص بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے، لیکن اس تصویر میں ایک جانور بھی ہے جو آپ شاید نہیں دیکھ سکے بس یہی اس پہیلی کا تجسس ہے۔

    اب آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو اس تصویر میں کیا فرق نظر آیا اگر آپ پھر بھی جواب تک نہیں پہنچ پائے ہیں تو ہم ہی اس جواب بیان کردیتے ہیں۔

    تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    پہلی نظر میں آپ کو ایک آدمی برفانی جنگل میں بھاگتا ہوا نظر آئے گا لیکن اس آدمی کو ذرا غور سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوگا کہ یہ انسان نہیں ایک جانور ہے۔

  • ذہانت کا امتحان : برف میں چھپے جانور کا نام بتائیں؟ 20 سیکنڈ میں

    ذہانت کا امتحان : برف میں چھپے جانور کا نام بتائیں؟ 20 سیکنڈ میں

    انٹرنیٹ پر وائرل تصویری پہیلیاں ناصرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی اپنی جانب راغب کرلیتی ہیں جسے کچھ لوگ حل کرلیتے ہیں تو کچھ اس کا جواب دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک تصویر پہیلی ہم آپ کے لیے لائے ہیں جس میں ایک خوفناک جانور کسی جگہ پر موجود ہے جسے آپ کو تلاش کرنا ہے اور بہ بھی صرف 20سیکنڈ میں۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے جانور کو 20 سیکنڈ کے اندر تلاش کر سکتے ہیں؟ یہ تصویری پہیلی آپ کو ایک اچھی خاصی الجھن میں ڈال سکتی ہے۔

    اگر آپ کی نگاہ تیز ہے اور دماغ اس سے بھی زیادہ تیز، تو اس قسم کے بصری وہم پر مبنی چیلنجز حل کرنا آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بصورت دیگر انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی یہ تصویری پہیلی عام صارفین کے لیے ایک مشکل چیلنج ثابت ہوا ہے۔

    Spot the animal

    اگر آپ نے اس جانور کو تلاش کر لیا تو بلاشبہ آپ کے مشاہدے کی داد دینی پڑے گی، یہ دراصل ایک چٹان کی تصویر ہے، جس میں زمین اور درخت برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، اور اس میں کہیں ایک جانور بھی برف میں چہل قدمی کر رہا ہے لیکن اسے پہچاننا آسان نہیں ہے۔

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ زیاد تر صارفین مقررہ وقت میں جانور ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔

    اگر آپ نے ڈھونڈ لیا ہے تو یہ آپ کی تیز نگاہی کا ثبوت ہوگا، لیکن اگر آپ بھی ناکام رہے ہیں تو پھر ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔ تصویر کے درمیان میں تھوڑا سا نیچے کی طرف غور دیکھیں۔

    اگر آپ کو اب بھی نظر نہیں آیا تو پھر یہ تصویر دیکھیں:



    Here he is

     اگر آپ نے اس تصویری پہیلی کا جواب مقررہ وقت میں ڈھونڈ لیا تھا تو اس کا نام بتائیں
    جی ہاں !! یہ ایک برفانی چیتا ہے جو اس شدید سردی میں شاید کسی شکار کی تلاش میں نکلا ہوا ہے۔

      

  • ذہانت کا امتحان : پانی کی مقدار کس گلاس میں سب سے زیادہ ہے؟

    ذہانت کا امتحان : پانی کی مقدار کس گلاس میں سب سے زیادہ ہے؟

    پہیلیاں بوجھنا دراصل ہمارے دماغ کو متحرک اور فعال کرتا ہے جس سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تصویری یا لفظی پہیلیاں بوجھنا دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ذہن کی ورزش کے لیے پہیلیاں بہت پسند کرتے ہیں اور اس سرگرمی میں دلچسپی لیتے ہیں تو یہ تصویری پہیلی آپ ہی کے لیے ہے۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے جسے بوجھنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    پہیلیاں سلجھانے سے صرف بچوں کی ذہنی صحت ہی اچھی نہیں ہوتی بلکہ بڑے بھی اس سے مستفید ہوتے ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے سلجھانے کیلئے آپ کو ذرا ہٹ کر سوچنا پڑے گا۔

    نیچے دی گئی تصاویر میں چار پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں جس میں سے ایک گلاس میں قینچی ہے ، ایک میں پیپر کلپ، ایک میں ربر جبکہ آخری گلاس میں گھڑی رکھی ہوئی ہے۔

    اب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ چاروں گلاس میں سے زیادہ پانی کس گلاس میں ہوگا؟ کیا آپ اب تک اس پہیلی کو حل نہیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟

    یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، اگر آپ کو اب تک اس پہییلی کا جواب نہیں ملا تو ہم آپ کی اس الجھن کو سلجھا دیتے ہیں۔

    درست جواب دیکھیں














    ساری چیزوں میں سے پیپر کلپ ایک واحد چیز ہے جو گلاس میں موجود کم اسپیس لے گی کیونکہ پیپر کلپ سائز میں باقی دی گئی چیزوں میں سب سے چھوٹا ہے، اور اگر آپ چاروں گلاسوں سے چیزیں نکال دیں گے تو سب سے زیادہ پانی پیپر کلپ والے گلاس میں نظر آئے گا۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • تصویر میں ایک ڈاکٹر اصلی اور دوسرا نقلی!! ذہین لوگ نشاندہی کریں

    تصویر میں ایک ڈاکٹر اصلی اور دوسرا نقلی!! ذہین لوگ نشاندہی کریں

    اے آر وائی نیوز کے صارفین اچھی طرح سے واقف ہیں کہ ہم اُن کی دلچپسی کو دیکھتے ہر تھوڑے دن بعد نت نئی ذہنی آزمائشی تصویر یا پہیلی لے کر آتے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ذہنی آزمائش کے سوالات و پہلیاں صارفین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور بہت سی پہلیاں و سوالات ایسے ہوتے ہیں جو صارفین کا دماغ گھما دیتے ہیں اور بمشکل ایک یا دو افراد ہی درست جواب دیتے کامیاب ہوتے ہیں۔

    صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیلیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی اوپر نظر آنے والی یہ تصویر ہے۔

    اس تصویر میں صارفین کو ایک منظر دکھایا گیا ہے جس میں چار افراد کھڑے ہیں ان چاروں کا تعلق شعبہ صحت سے ہے، ان میں بظاہر ایک لیڈی ڈاکٹر، ایک سرجن اور دو میل ڈاکٹرز نظر آریے ہیں۔

    اب آپ نے بتانا ہے کہ ان دو میل ڈاکٹرز میں سے کون سا ڈاکٹر اصلی اور کس نے ڈاکٹر کا روپ دھارا ہوا ہے؟ یہی آپ کی ذہانت کا امتحان ہے۔

    اس تصویر کو غور سے دیکھیں، دماغ لڑائیے اور نظریں دوڑایئے کہ مذکورہ تصویر میں کون سا ایک شخص ہے جو ڈاکٹر کے بھیس میں موجود ہے۔

    اگر آپ اب تک اس تصویری پہیلی کا جواب تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو چلیے ہم آپ کو اس آسان سی پہیلی کا جواب بتا دیتے ہیں۔

    جواب دیکھیں

    تصویر میں موجود ان چاروں میں سے وہ ڈاکٹر نقلی ہے جس کے ہاتھ میں بریف کیس موجود ہے کیونکہ وہ آدمی جو بریف کیس تھاما ہوا ہے اس پر پلس (+) سائن کے بجائے ‘کراس سائن’ بنا ہوا ہے۔