Tag: opners out

  • دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود  تاحال فلاپ

    دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود تاحال فلاپ

    کراچی : قومی ٹیم کے اوپنرز کے مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ دورہ انگلینڈ کی آٹھ اننگز میں کوئی بڑی شراکت قائم نہ کرسکے۔

    ایسا لگتا ہے کہ جیسے قومی ٹیم کے اوپنرز نے دورہ انگلینڈ میں نہ چلنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ کی جانب سے دورہ انگلینڈ میں نصف سینچری بننا تو دور کی بات دونوں نے مل کر ففٹی پارٹنر شپ تک نہ دی۔

    دونوں کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں آٹھ بار اوپننگ کے لئے آئےاور کچھ کیے بغیر ہی چلے گئے۔ محمد حفیظ اور شان مسعود انگلش بولروں کے ہاتھوں ایسے آؤٹ ہوئے جیسے کرکٹ کھیلنا ہی نہیں جانتے۔

    شان مسعود باہر جاتی گیندوں سے چھیڑ چھاڑ سے باز ہی نہیں آتے۔ محمد حفیظ کو بھی کیچنگ پریکٹس کرانے کا بڑا شوق ہے۔

    منیجمنٹ نے ووسٹرشائر کے خلاف سمیع اسلم کو موقع دیا لیکن وہ بھی دھوکہ دے گئے۔ انگلینڈ کے خلا ف تیسرے ٹیسٹ کے لئے مصباح الحق کا سب سے بڑا چیلنج اوپنرز کے انتخاب کا ہوگا۔

     

  • دبئی:پاکستانی اوپنرزآسٹریلین بالرزکے سامنے ڈھیر

    دبئی:پاکستانی اوپنرزآسٹریلین بالرزکے سامنے ڈھیر

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستان کے دونوں اوپننرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد توقعات پر پورا نہ اتر سکے، دونوں کھلاڑی سات رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلین فاسٹ بالرز مچل جانسن اور پیٹر سڈل نے پاکستانی اوپنرز کو آؤٹ کیا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت یونس خان بارہ رنز اور اظہر علی گیارہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

    قومی اسکواڈ میں دو نئے کھلاڑی یاسر شاہ اور عمران خان کو شامل کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اگر آسٹریلین ٹیم یہ ٹیسٹ سیریز جیت جاتی ہے تو آسٹریلیاعالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گا۔

    یاد رہے کہ 1994 سے اب تک پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ۔