Tag: Opposition Leader

  • خورشید شاہ نے تحریک انصاف سے معافی کا مطالبہ کردیا

    خورشید شاہ نے تحریک انصاف سے معافی کا مطالبہ کردیا

        اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں یہودی سازش فروغ پارہی ہے اور لندن میں کشمیری اجتماع پر حملہ اسی سازش کا حصہ ہے۔

    قومی اسمبلی میں اپنے خطا ب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی جماعت جس نے لندن میں مظا ہرے کے دوران گڑ بڑ اور حملہ کیا وہ اپنے اس عمل پر معذرت کرے۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کی کا رروائیاں اور طرز عمل جا ری رہا تو پھر اس عمل کی ذمہ دار سیاسی جماعت کو اپنے جلسوں میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست کے فروغ کے بجائے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کا انتظار کیا جائے۔

  • خورشید شاہ نے شیخ رشید کو سیاسی یتیم قرار دیدیا

    خورشید شاہ نے شیخ رشید کو سیاسی یتیم قرار دیدیا

    سکھر: قائدِ حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں، وہ کبھی دھرنےمیں اور کبھی کسی کے جلسےمیں ہوتےہیں۔

    سکھرائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے شیخ رشید کی پیپلزپارٹی پر تنقید پر انہیں سیاسی یتیم قرار دیدیا، خورشید شاہ نے بھارت سے متعلق ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کے بیان کو ملکی سالمیت کے لیے خطرناک قراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر سات لاکھ بھارتی فوج آسکتی ہے تومحب وطن پاکستانیوں کی فوج بہت بڑی ہے۔

  • کرا چی:خورشید شاہ  کے خلاف توہین رسالت کیس چلانے کی درخواست دائر

    کرا چی:خورشید شاہ کے خلاف توہین رسالت کیس چلانے کی درخواست دائر

    کراچی : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ چلانے کے لئے کراچی کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے، عدالت نے خورشید شاہ ، آئی جی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    درخواست آرٹیکل بائیس اے کے تحت منظور علی بروہی سمیت نو افراد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ لفظ مہاجر کو گالی دے کر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی سندھ اور ایس ایچ او بریگیڈ کو توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔

    سپریم کورٹ کی نئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقرری کی ہدایت پر حکومت اوراپوزیشن متحرک ہوگئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مشاورت کی۔ .

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین و قانون کے مطابق ہوگا، خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے، اچھے سیاستدان بیوروکریٹس بھی چیف الیکشن کمشنر بن سکتے ہے۔

    انھوں نے کہا کہ  قانونی ٹیم سے مشاورت کرنے کے بعد اٹھائیس اکتوبر سے پہلے سپریم کورٹ میں جواب داخل کردینگے، سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تاخیر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

    فخر الدین جی ابراہیم کےاستعفے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے اور سپریم کورٹ کے جج انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے موجودہ حالات کے تناظرمیں بات کی، خورشید شاہ

    بلاول بھٹو نے موجودہ حالات کے تناظرمیں بات کی، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں جو کچھ کہا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کہا ہے تاہم پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہےگی۔

    عید کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کارکنان سے خطاب پر ملک بھر سے تبصرے کئے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریر میں جو کچھ کہا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کہا، تاہم پارٹی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہے گی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی رہنما یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ ہم بولیں تو ٹھیک اور کوئی دوسرا بولے توغلط ہے۔،

    دھرنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک کی معیشت متاثر ہورہی ہے جبکہ چینی صدرکا دورہ ملتوی ہونے سے لاکھوں مالیت ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

  • سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    لاہور: قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ برصغیر میں ”بن کے رہے گا پاکستان “کے بعدسب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو ہے۔

    لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ کل تک نواز شریف کے محافظ بننے والے عوام کا بدلتا رنگ دیکھ کر استعفے اور مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے اور معافیاں مانگ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتیں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی تھیں اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو تحفظ دینے کے عہد و پیماں کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کے جلسے نے ان جماعتوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

  • خورشید شاہ کاعمران خان کو ہتکِ عزت کا نوٹس

    خورشید شاہ کاعمران خان کو ہتکِ عزت کا نوٹس

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے الزام تراشی پر تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    خورشید شاہ کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس اُن کے وکیل رضا ربانی نے بھیجا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیکشن آٹھ آرڈیننس دو ہزاردو کے تحت بھجوائے گئے نوٹس میں عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عوام کے سامنے معافی مانگیں اورجرمانہ ادا کریں۔

    خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ کسی صورت اپنے نوٹس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  • خورشیدشاہ کانوازشریف کومڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ

    خورشیدشاہ کانوازشریف کومڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے نوازشریف کو مستعفی ہوکر مڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرِاعظم نوازشریف اورحکومت مخالف اتحاد کو مشورے دے ڈالے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نظام کیلئے بہتر ہوگا کہ نوازشریف خود مستعفی ہوکر مڈٹرم الیکشن کا اعلان کردیں۔

    قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے کہا کہ دونوں قائدین ایسے حالات پیدا کریں کہ نوازشریف مڈٹرم کی طرف جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈنڈے سے نہ کوئی بات منوائی جاسکتی ہے نہ کوئی جاسکتا ہے، اپوزیشن لیڈرکا کہناتھا کہ ڈنڈے کے زور پر استعفیٰ لینے سے نوازشریف مظلوم بن جائیں گے۔

  • پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل پھرشروع ہوگا

    پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل پھرشروع ہوگا

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سے شروع ہو گا اوراجلاس میں ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے باہرہونے والے دھرنے اراکینِ پارلیمنٹ کی تقاریر کا موضوع رہیں گے۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سے دوبا رہ شروع ہو گااورجمعہ تک جا ری رہنے کا امکا ن ہے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہرہونیوالے دھرنے پر تقاریر اجلاس کا اہم مو ضوع رہے گا۔

    اس بات کے بھی امکا نات ہیں کہ پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں ریڈ زون خالی کرانے کی قرارداد بھی منظور کی جا ئے گی۔

  • فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دارہے، خورشید شاہ

    فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دارہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں امپائر کی انگلی اٹھنے کے بیان  کا نوٹس لیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نےکہا کہ افواج پاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی، آرمی چیف کا شکرگزار ہوں،امپائر کی انگلی اٹھنے کے بیان کا نوٹس لیا فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دارہے۔

    انہوں کا کہنا تھا کہ ہم بات چیت میں ایسی کوئی بات نہیں مانیں گے جو خلاف آئین ہو، اسلام آباد میں لوگ پریشان ہیں،امن قائم کرناحکومت کا کام ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں ماتم ہے اور دھرنے والے خوشیاں منارہے ہیں، دھرنے والوں سے بات چیت کرنا حکومت کا کام ہے، سیلاب پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، قومی اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے۔