کراچی : قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے لوڈشیڈنگ پر جمعہ کو یومِ سوگ منانے کا فیصلہ کرلیا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گرمی سے مرنے والے افراد کی ذمہ دارحکومت ہے۔
قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیرِصدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ کراچی پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا اور جاں بحق افراد کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی جائےگی جبکہ قومی اسمبلی سے اپوزیشن جماعتیں واک آؤٹ بھی کریں گی۔
اس سے قبل ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا کہ کراچی میں450 سے زائد افراد بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے، لوگوں کی ہلاکت ایک بڑا سانحہ ہے، جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاش آج افتخار چو ہدری ہوتے تو وہ سو موٹو لیتے۔