Tag: Oppostion

  • پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد رہنماؤں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی کے نام کی منظوری دے دی۔

    ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے مکمل حکمت علمی تیار کر لی ہے جبکہ تحریک انصاف اپنے امیدوار کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہمارا حق ہے۔

    پی ٹی آئی امیدوارکی سینیٹ اپوزیشن لیڈرکے لیے حمایت کریں گے‘ فیصل سبزواری

    اجلاس میں پارٹی کی جانب سے فاٹا، بلوچستان کے آزاد سینیٹرز اور جماعت اسلامی سے رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر کور گروپ نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید جلسے کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

    پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے امیدوار کے نام پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، 22 مارچ تک نو منتخب سینیٹرز کو اپنی جماعت کی  وابستگی واضح کرنا ہوگی، جبکہ 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے، انتخابی مہم لاہور میں تاریخی جلسے کے انعقاد سے شروع کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹرز پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں: عمران خان

    پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی کرپشن میں لت پت ہے، دستاویزی شواہد کے ساتھ پنجاب کے وسائل پر مارا گیا ڈاکہ قوم کے سامنے لائیں گے، مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ اپنی مدت مکمل کرنے پر توجہ دے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کا ٹی او آر کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا ٹی او آر کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں پر احتجاجًا پاناما لیکس پر بننے والی اپوزیشن کی ٹی او آر کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف احتجاجاً پاناما لیکس کی ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی گئی تاہم حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  اس مسئلے پر آواز بلند نہیں کی گئی۔ جو جمہوری معاشرے کےلیے مایوس کُن ہے‘‘۔

    رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت کے بعد کئے جانے والے فیصلے کی قائد ایم کیو ایم نے بھی توثیق کردی ہے۔

    ایم کیوایم کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’عوامی مسائل حل کرنے سے روکا جارہا ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے‘‘۔

    پڑھیں :    گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کا شاہراہ فیصل پر احتجاج

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایم کیو ایم نے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا مگر دیگر جماعتوں کی جانب سے کوئی لچک نہیں دکھائی گئی، اگر ہم سے بات چیت کرکے ہمارے تحفظات دور کردئیے جائیں متحدہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:     ایم کیو ایم کا اجتماعی گرفتاریاں دینے پر غور

    دوسری جانب کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کا اہم اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد ایم کیو ایم ساڑھے 6 بجے پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔