Tag: oppostion leader

  • شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا تو حالات بگڑجائیں گے، خواجہ آصف

    شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا تو حالات بگڑجائیں گے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات مزید بگڑجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے رعایت نہیں مانگ رہے مگر نوازشریف کی صحت اور اُن کے علاج پر تحفظات ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ڈاکٹرز کی رپورٹ پر عمل کر کے نوازشریف کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرے، حکمران نوازشریف کی بیماری کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ڈاکٹرز بورڈ کی رائے اور رپورٹ کو تسلیم کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کے خلاف پی اے سی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے: شیخ رشید

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تک تحریک انصاف نے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی، عوام کے سامنے تمام تر صورتحال ہے جس کے لیے کسی کو بولنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہوں گے، ہم اس نظام کو منجمند کرسکتے ہیں مگر جمہوریت کی خاطر کنٹینروں پر چڑھنا نہیں چاہتے۔

    یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے طویل مذاکراتی عمل کے بعد شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین منتخب کیا تھا جبکہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہبازشریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کے سینئر صوبائی رہنما علیم خان نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے فوری بعد الزامات کی تحقیقات تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی شہبازشریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

  • مڈٹرم الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں ہوسکتے،خورشیدشاہ

    مڈٹرم الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں ہوسکتے،خورشیدشاہ

    کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر وزیرِاعظم سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا اور نہ ہی کسی کی خواہش پر مڈٹرم الیکشن ہوں گے، اقتدارمیں آکر نوازشریف اُمیدیں پوری نہیں کرسکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملک کے خلاف چاروں طرف سے سازشیں ہورہی ہیں، متحد ہوکر مسائل حل کرنے ہوں گے، خورشید شاہ نے عمران خان اور طاہر القادری سے متعلق کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری عوام کو نا ممکن خواب دکھا رہے ہیں۔

    کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دھرنوں کی سیاست مناسب نہیں اور نہ ہی لوگوں کو سب کچھ ٹھیک کرنے کی جھوٹی امید دلانا درست ہیں جب تک ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوگا نہ بجلی سستی ہوگی اور نہ تعلیم مفت فراہم کی جاسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق کرنے والوں کا کوئی نام نہیں لیتا، صرف سیاستدان بدنام ہیں، سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر ہیں ہماری کیا جرات کہ ان سے کہلوائیں وہ جو کہتے ہیں ہم اسی پر عمل کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ملتان واقعہ افسوسناک ہے، تنقید نہیں کرنا چاہتا وزیراعلیٰ پنجاب سے جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔