Tag: oppression

  • قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کردی، اشرف صحرائی

    قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کردی، اشرف صحرائی

    سرینگر : کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اشرف صحرائی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو جنس وعمر کا لحاظ کیے بغیر گرفتار کر کے جیلوں، تھانوں اور عقوبت خانوں میں بند کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک حریت جموں کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم کے سینئر رہنما محمد شعبان وانی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ انہیں علالت کے باوجود رہا نہیں کر رہی ۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں مظالم کی حدیں پار کر لی ہیں اور ایک عمر رسیدہ انسان کو صحت کی سخت خرابی کے باوجود رہا نہیں کیا جا رہا ۔

    انہوں نے کہا کہ محمد شعبان کی عمر 75سال ہے اوروہ کئی عوارض میں مبتلا ہیں۔محمداشرف صحرائی نے بھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیری جوانوں کی بے جا دھر پکڑ پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوںکو جنس وعمر کا لحاظ کیے بغیر گرفتار کر کے جیلوں ، تھانوں اور عقوبت خانوں میں بند کیا جا رہا ہے۔

    اشرف صحرائی نے عبدالغنی بٹ اور عبدالاحد پرہ کی مسلسل نظر بندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو بھی صحت کی خرابی کے باوجود رہا نہیں کیا جارہا ہے جو انتہائی افسوناک ہے۔

    محمد اشرف صحرائی نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

  • عالمی برادری قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے، قطرکا مطالبہ

    عالمی برادری قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے، قطرکا مطالبہ

    دوحہ : قطر نے قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کےخلاف صہیونی ریاست کے مجرمانہ تصرفات روکنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے مسلسل دھاوے القدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری کی توجہ ایک بار پھر قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف متوجہ کرانا چاہتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی یہودی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں گھس کر مذہبی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مسلسل یہ سنتے آرہے ہیں کہ قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی سازشیںکی جا رہی ہیں اورفلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی کی سازش کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بیت لحم میں یہودی آباد کار نے فلسطینی خاتون کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  بھی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلیوں کی تخریب کاری و دہشت گردانہ کاررائیاں کم نہ ہوسکیں تھیں، یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینی خاتون کو گاڑی تلے روند کر بے دردی سے شہید کردیا تھا۔