Tag: opration zarb e azab

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : مختلف منصوبوں اوراقدامات کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : مختلف منصوبوں اوراقدامات کی منظوری

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے فنڈ ز کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف منصوبوں اور اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے پی آئی اے کے ذمے96ارب کے بقایاجات منجمد کرنے کی منظوری دی گئی،96ارب روپے کے بقایاجات جون تک منجمد کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے طیارے کی مرمت کیلئے تین ملین ڈالر کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے ایک ارب70کروڑ روپے فنڈز کی منظوری جبکہ پاسکو کے گندم کی برآمدات کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کرنے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے حلال اتھارٹی کے قیام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ حلال اتھارٹی کو جلد ازجلد فعال بنایا جائے۔

    اس کے علاوہ ای سی سی کو ایل این جی ٹرمینلز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ تیسرا ایل این جی تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے،اجلاس میں کپاس کی پیداوار کے حوالے سے ای سی سی کو بریفنگ بھی دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کیلئے پانی کے چارجز میں اضافے کے حوالے سے پانی چارجز15پیسے سے ایک روپیہ10پیسے فی یونٹ کی منظوری دی گئی، چارجز کی ادائیگی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں11پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔

  • آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا، جنرل راحیل شریف

    آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا، جنرل راحیل شریف

    لاہور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا۔
    پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پاکستان آرمی کی پیسز انٹرنیشنل مقابلوں کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیسز انٹرنیشنل مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے لاہورکے فورٹریس اسٹیڈیم پہنچے توحاضرین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکرشانداراستقبال کیا۔

    تقریب کے دوران اپنی مہارت کامظاہرہ کرنے والے جوانوں کوآرمی چیف نے تالیاں بجاکرداد دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کرنے والوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    دنیا کی 16 بہترین افواج نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی،پیسز چیمپیئن شپ سے حصہ لینے والے ممالک کو قریب آنے کا موقع ملا، کھیلوں کے انعقاد سے تمام ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیااورتصاویر بھی بنوائیں۔

     

  • آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    آپریشن ضرب عضب: شمالی وزیرستان میں اکیس دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا

    شوال : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف جاری فوجی آپریشن کےدوران گزشتہ رات اکیس دہشت گرد وں کوہلاک کردیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کےٹوئیٹرپیغام کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی ایوی ایشن اورایئرفورس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر فضائی حملے کیے گئے۔

    زمینی فوج دہشت گردوں کی تلاش میں ان کےتعاقب میں ہے۔ مشترکہ کارروائی کے دوران رات میں اکیس دہشت گردوں کو ٹھکانےلگایاگیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق پاک افغان سرحد کےساتھ اہم پہاڑوں،گھاٹیوں اور ان میں راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ وادی شوال کودہشت گردوں سے پاک کرنےکی بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔