Tag: optical illusion

  • تیز نظروں والے 10 سیکنڈ میں تصویر میں مچھلی ڈھونڈ کر دکھائیں

    تیز نظروں والے 10 سیکنڈ میں تصویر میں مچھلی ڈھونڈ کر دکھائیں

    ویسے تو آپ انٹرنیٹ پر روزانہ ہی مشکل پہیلیاں حل کرتے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔

    اس قسم کی تصویری پہیلیاں نہ صرف دلچسپی کی حامل ہوتی ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی ذہانت کو بھی جانچ سکتے ہیں، کیوں یہ ایک دل چسپ آئی کیو ٹیسٹ کی طرح ہے۔

    یہ تصویری پہیلی بھی آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔

    آپ کو اس گھنے جنگل کے ایک درخت کی شاخ پر ایک چیتا نظر آرہا ہوگا لیکن آپ نے اس تصویر میں ایک مچھلی کو تلاش کرنا ہے، صرف ذہین لوگ ہی اس مچھلی کو 10سیکنڈ کے اندر دیکھ سکتے ہیں۔

    یہ آپ کی نگاہ کی تیزی کا زبردست امتحان لیتی ]پہیلی تصویر ہے، جس میں ایک جگہ مچھلی موجود ہے، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اسے تلاش کرنے کا چیلنج آپ کے لیے بہت مشکل ثابت ہوگا۔

    اگر آپ اس تصویری پہیلی کو حل کرنے سے قاصر ہیں، تو پریشان نہ ہوں، ہم نیچے دی گئی تصویر میں آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔


    تصویر کے درخت کی شاخ پر لیٹے ہوئے چیتے کے سر کے اوپر ٹہنی کو غور سے دیکھیں، درخت کی اس شاخ پر پتوں کے ساتھ مچھلی بھی ہے جسے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • پہیلی : صرف 5 سیکنڈ میں غلطی تلاش کریں

    پہیلی : صرف 5 سیکنڈ میں غلطی تلاش کریں

    ویسے تو آپ اکثر انٹرنیٹ پر مشکل پہیلیاں حل کرتے ہی ہوں گے لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔

    یہ دماغی ٹیزر یا بصری چال ان لوگوں کے لیے ہے جو پہیلیاں حل کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔عام طور پر دماغی کھیل تخلیقی سوچ سے حل کیے جاتے ہیں، جہاں آپ کو تخلیقی ذہن استعمال کرنے اور مسئلے کا قدرے مختلف انداز میں تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    آج کی پہیلی میں آپ کو ان نمبروں کے ساتھ ان کے درمیان میں غلطی تلاش کرنی ہے جس کیلئے آپ کے پاس صرف 5 سیکنڈ کا وقت ہے۔

    پہیلی

    ایک تیز ذہن اس پہیلی کو 5 سیکنڈ میں حل کر سکتا ہے، آپ کو بس نمبروں کو تیزی اور غور سے پڑھنا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ خرابی کہاں ہے؟ سوال کا جواب دینے سے پہلے غور سے دیکھیں کیونکہ جواب بہت آسان ہے۔

    محترم قارئین! آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی پہیلیوں یا چالوں کا جواب دینے کے لیے ضروری نہیں کہ ریاضی کی مہارت یا پس منظر کی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ یہ آپ کی مشاہداتی صلاحیتوں کا محض آسان امتحان ہے۔ یہ یقینی طور پر بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کو چند سیکنڈ میں جواب مل جاتا ہے۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے نمبر کو پہچان سکے ہیں؟ اور اگر آپ اس پہیلی کا جواب اب تک نہیں ڈھونڈ پائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو جواب جاننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    جی ہاں! بصری وہم میں آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے نمبر8 کو دیکھ سکتے ہیں جو الٹا لکھا گیا ہے۔

  • ان دو تصاویر میں کیا فرق ہے؟ جواب 14 سیکنڈ میں دیں

    ان دو تصاویر میں کیا فرق ہے؟ جواب 14 سیکنڈ میں دیں

    اے آر وائی نیوز اردو نے اپنے قارئین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہیلی سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی ریاضی اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

    یوں تو انٹرنیٹ پر روز ہی متعدد پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت خاص اور دلچسپ ہے، جس کا جواب یقیناً مشکل ہے کیوں کہ آپ کی بصارت کا امتحان ہے۔

    درج ذیل تصویری پہیلی میں نظر آنے والی تصویر میں ایک لڑکا اپنے دفتر جارہا ہے بظاہر تو دونوں تصاویر ایک جیسی لگ رہی ہیں لیکن ان میں تین مقامات پر فرق ہے جس کی آپ نھے نشاندہی کرنی ہے وہ بھی صرف 14 سیکنڈز میں۔

    Find

    قارئین کو ان دو تصویروں کے درمیان فرق کو تلاش کرنے کے لیے بھرپور توجہ اور انہماک کی ضرورت ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں مشغول دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرتا ہے جو یادداشت کے لئے اہم ہیں۔

    تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا درست جواب کیا ہوگا؟ کیا آپ نے مقررہ وقت میں پہیلی کا جواب تلاش کرلیا؟ اگر نہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ درست جواب کیا ہے۔

    تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    pics

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

     

  • تصویر میں‌ کون سا نمبر غائب ہے؟ 10 سیکنڈ میں بتائیں

    تصویر میں‌ کون سا نمبر غائب ہے؟ 10 سیکنڈ میں بتائیں

    انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی پہیلیاں صارفین کو الجھا تو دیتی ہیں مگر لوگ چلینج کے طور پر انہیں حل کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ وائرل بھی ہوجاتی ہے۔

    صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر یا سوالات آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ یہ کافی عرصے سے جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سوالات یا پہیلیاں بظاہر آسان ہوتی ہیں مگر درست جواب تلاش کرنے کے دوران صارفین سر پکڑنے پر مجبور بھی ہوجاتے ہیں۔

    اس طرح انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی درج ذیل تصویر ہے جس کا جواب تلاش کرنے کا چلینج دیا گیا ہے۔ یہاں صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اس تصویر میں ایک نمبر غائب ہے جس کی آپ نے نشاندہی کرنی ہے۔

    NUMBER

    اس تصویر میں 2,3,4,5,5,20,15,10، ان کے درمیان ایک خالی خانہ ہے، جس پر سوالیہ نشان بناہوا ہے۔ آپ کو اس خالی باکس کا صحیح جواب بتانا ہے، وہ بھی صرف 7 سیکنڈ میں۔ کیا آپ کو صحیح جواب ملا؟

    اس پہیلی پر کئی صارفین نے اپنا ردعمل دیا زیادہ تر لوگ 1 اور 25 کے نتیجے پر پہنچے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ خالی جگہ پر 1 یا 25 آئے گا۔

    آپ تصویر کو غور سے دیکھیں اور 10 سیکنڈ میں اس نمبر کی نشاندہی کرنے کی کوشش کریں، کیا آپ اسے تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے اگر نہیں تو ہم ہی اس جواب بیان کردیتے ہیں۔

    تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    پہیلی


    تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس خالی خانے میں 25 کا ہندسہ آئے گا کیونکہ سارے نمبر 5 سے ضرب کے بعد سامنے والے خانے میں لکھے ہیں۔ سوائے 5 ضرب 5 کے۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے؟ کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔

  • پہیلی : پانی میں تیرتے ہوئے یہ مینڈک ہیں یا کچھ اور؟

    پہیلی : پانی میں تیرتے ہوئے یہ مینڈک ہیں یا کچھ اور؟

    انٹرنیٹ پر کچھ پہیلیاں ایسی ہوتی ہیں دماغ کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں، جو بظاہر کچھ نظرآتی ہیں لیکن حقیقت سامنے آنے پر وہ کچھ اور ہی ہوتی ہیں اور اسے حل کرنے والا بھی حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔

    آج ایک ایسی ہی ایک ویڈیو صارفین کے لئے پیش کی جارہی ہے ہیں جو کہ کوئی پہیلی تو نہیں ہے لیکن پھر بھی انسانی آنکھ کے لئے دھوکہ ثابت ہورہی ہے اور اسے دیکھنے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

    آنکھوں کو دھوکہ دینے والی اس ویڈیو میں آپ کو ہر جگہ کیڑے یا مینڈک نظر آرہے ہیں لیکن اگر آپ اسے غور سے دیکھیں گے تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اس کی کیا حقیقت ہے؟

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس دلچسپ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ چھوٹے لاروا یا مینڈک کے ننھے بچے پانی میں تیر رہے ہیں۔ اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ منظر کسی برتن میں بھرے پانی کا نہیں بلکہ ایک کھلی جگہ کا ہے۔

    اگر آپ ابھی تک اس مسئلے کو حل نہیں کرپائے ہیں تو ہم آپ کو اس کے صحیح جواب سے آگاہ کرتے ہیں، تو صحیح جواب یہ ہے۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کیمرہ مین نے بہت بلندی سے ویڈیو ریکارڈ کی اگر آکوئی بھی یہ ویڈیو دیکھے گا تو پہلی نظر میں بری طرح دھوکہ کھا جائے گا، دھوکہ دہی بھی ایسی ہے کہ آپ کو ہر جگہ کیڑے یا مینڈک ہی نظر آئیں گے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اونچائی سے لی گئی ویڈیو کو بنانے کے بعد اس کی رفتار میں تھوڑا سا اضافہ کیا گیا ہے۔

    درحقیقت یہ ایک ساحل سمندر کا منظر ہے جہاں کنارے پر بہت سارے لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں اور اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ عجیب تیرتی مخلوق دراصل عام انسان ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی اونچائی سے بنائی گئی ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھا دی گئی ہے جس کی وجہ سے تیرنے والے لوگ بھی لاروا یا مینڈک کے بچوں کی طرح نظر آرہے ہیں۔

    اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور پسند کیا اور اس پر بہت دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ اب آپ کمنٹس میں بتایئے کہ آپ نے اس الجھن کو سلجھانے میں کتنا وقت لیا؟

  • ان چاروں میں سب سے زیادہ بے وقوف کون؟ 5 سیکنڈ میں جواب دیں

    ان چاروں میں سب سے زیادہ بے وقوف کون؟ 5 سیکنڈ میں جواب دیں

    دماغی پہیلیاں ایک عام پہلی کو زیادہ دلچسپ بنا دیتی ہیں کیونکہ یہ تفریحی کھیل ایک تخلیقی سوچ کے ساتھ حل کئے جاتے ہیں۔

    آپ کا آئی کیو جاننے کیلئے ذہانت کا ٹیسٹ معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ وہ ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں آپ مشاہدے کی بنیاد پر جواب دیتے ہیں۔

    پیش کی گئی اس دماغی پہیلی کو حل کرنے کیلئے آپ کو تجزیاتی سوچ کی مہارت استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔، مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آپ کو تھوڑا مختلف سوچنے کی بھی ضرورت پڑے گی۔

    ہم آپ کیلئے ایک دلچسپ اور مزاحیہ پہیلی لے کر آئے ہیں، اس میں آپ کو ایک تصویر دیکھنا ہے جس میں چار افراد درخت کی شاخ پر بیٹھے ہیں۔ آپ کو صرف 05 سیکنڈ میں فیصلہ کرکے بتانا ہے کہ ان چاروں میں سے سب سے زیادہ بے وقوف کون ہے۔

    پہیلی

    فیصلہ کرتے ہوئے آپ کو ان چاروں کے کاموں اور حالات پر نظر رکھنا ہو گی۔ جواب دینے سے پہلے تصویر کو غور سے دیکھئے کیونکہ جواب سادہ ہے لیکن اسی طرح مشکل بھی ہے۔

    اس دلچسپ پہیلی کے جوابات سوال کے آخر میں دئیے گئے ہیں، لہٰذا آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنا جواب دینے سے قبل ان جوابات کو بالکل نہ دیکھیں ورنہ اس طرح آپ اپنی دماغی صلاحیت کا اندازہ نہیں لگا سکیں گے۔

    اگر آپ تصویر میں چاروں افراد کے عمل کو دیکھیں تو یہ چاروں کی حماقت اور بھولے پن میں اپنا وافر حصہ رکھتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں دیکھنا ہے کہ سب سے زیادہ احمق اور سب سے کم احمق کون ہے۔ ہم ترتیب نزولی کے اعتبار سے زیادہ بے وقوف سے کم بے وقوف شخص کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف 2 فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں جو مقررہ وقت میں اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟
    صحیح جواب یہ ہے۔

    درخت

    تصویر میں چار نمبر والا شخص سب سے زیادہ بے وقوف ہے کیونکہ وہ جس شاخ پر بیٹھا ہے اسی کو کاٹ رہا ہے۔ ایک نمبر والا شخص کا بے وقوفی میں دوسرا نمبر ہے کیونکہ وہ ایسی شاخ پر بیٹھا ہے جسے دوسرے نمبر والا بھولا شخص کاٹ دے گا۔

    بے وقوفی میں تیسرا نمبر شخص نمبر دو کا ہے کہ وہ جانتا نہیں کہ وہ بھی گر جائے گا کہ شخص نمبر تین اس کی شاخ کاٹ رہا ہے۔ شخص نمبر تین ان سب میں سب سے کم بے وقوف کہلایا جائے گا۔

  • تصویر میں سب سے مختلف لفظ کہاں لکھا ہے؟ ذہین لوگ بتائیں

    تصویر میں سب سے مختلف لفظ کہاں لکھا ہے؟ ذہین لوگ بتائیں

    صارفین کی دلچپسی کو دیکھتے ہوئے ہم ہر تھوڑے وقت میں اُن کے لیے نت نئی ذہنی آزمائش کی تصویر لے کر پیش ہوتے ہیں تاکہ اُن کی دماغی ورزش ہوسکے۔

    ان دنوں ایک تصویری پہیلی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

    اس تصویر میں کہیں ’’جے ای ٹی‘‘ لکھا ہوا ہے، لوگ اسے نہیں دیکھ سکتے، کیا آپ اسے 5 سیکنڈ میں تلاش کرلیں گے؟

    یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے، تصویر کے ساتھ صارف نے لوگوں کو لفظ تلاش کرنے کے لیے 5سیکنڈ کا چیلنج دیا ہے۔

    نظرکا دھوکہ ہو یا دماغ کو گھما دینے والی پہیلی، ایک بار جب آپ اسے حل کرنے بیٹھ جاتے ہیں تو آپ کو وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوتا جب تک کہ یہ حل نہ ہو جائے۔

    ویسے یہ نہ صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہے بلکہ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دماغ کتنا تیز ہے۔ اکثر ایسی تصویری پہیلیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں، جن میں کبھی تصویروں میں کچھ ڈھونڈنا پڑتا ہے تو کبھی ریاضی کے نمبرز ذہن کو الجھا دیتے ہیں۔

    جو لوگ یہ لفظ 5سیکنڈ میں تلاش کر لیں گے وہ خود کو ذہین سمجھ سکتے ہیں یقیناً آپ کو بھی اس پہیلی کو حل کرنے میں مزہ آئے گا۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف 2 فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں جو اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟
    صحیح جواب یہ ہے۔

     

    پہیلی

    نوٹ : اگر آپ مقررہ 5 سیکنڈ میں تصویری پہیلی کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے تھے تو کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • صرف ذہین افراد ہی 7 سکینڈ میں بلیوں کی صحیح تعداد بتا سکتے ہیں

    صرف ذہین افراد ہی 7 سکینڈ میں بلیوں کی صحیح تعداد بتا سکتے ہیں

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں کتنی بلیاں نظر آرہی ہیں؟

    جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم لوگ اس پہیلی کا درست جواب تلاش کرپائے ہیں۔

    ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک عام سی تصویر ہے زیادہ تر لوگوں نے تصویر میں دو بلیاں اور ایک سایہ دیکھا حالانکہ کچھ ناظرین کا خیال تھا کہ تین بلیاں ہیں۔

    لیکن اسے غور سے دیکھنے پر ہی معلوم ہوسکتا ہے کہ نظر آنے والی بلیوں کی اصل تعداد کتنی ہے تاہم یہ آسان کام نہیں کیونکہ یہ دماغ کو چکرا دینے والی پہیلی ہے۔

    مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنے دماغ کو مشکل پہیلیوں کے ساتھ جتنا زیادہ مشغول رکھیں گے، آپ ذہنی طور پر اتنے ہی مضبوط اور ہوشیار ہوں گے۔

    آپ کے پاس اس تصویری پہیلی کو حل کرنے کے لیے 7 سیکنڈز ہیں اور آپ کا وقت اب شروع ہوتا ہے اب!

    اگر آپ مقررہ وقت گزارنے کے بعد ابھی تک اس کا صحیح جواب تلاش نہیں کرپائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، جواب جاننے کیلئے اسکرول کریں۔

    تو لیجئے جواب حاضر ہے

    اس پہیلی میں زیادہ تر لوگوں نے دو بلیاں اور ایک سایہ دیکھا۔ آپ نے کتنے وقت میں اس سوال کا جواب ڈھونڈا کمنٹس میں آگاہ کریں۔

  • دلچسپ پہیلی : تصویر میں چھپا ہندسہ تلاش کریں

    دلچسپ پہیلی : تصویر میں چھپا ہندسہ تلاش کریں

    یوں تو انٹرنیٹ پر آپ روزانہ ہی مشکل پہیلیاں حل کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔

    ایسی پہیلیاں ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    اصل میں یہ تصویر نظر کا دھوکہ ہے، اس تصویری پہیلی کو انٹرنیٹ پر بہت شیئر کیا جا رہا ہے، اب تک ہزاروں افراد نے اس تصویری پہیلی کو حل کرنے کی کوشش کرچکے ہیں تاہم کافی لوگ کامیاب بھی ہوئے۔

    ہم آپ کو چیلنج کرتے ہیں کہ اس تصویر میں ایک ہندسہ چھپا ہوا ہے جسے آپ نے ڈھونڈ کر بتانا ہے اور وہ بھی صرف 7 سیکنڈ میں۔

    یہ آپ کی نگاہ کی تیزی کا زبردست امتحان لیتی تصویر ہے، جس میں ایک جگہ ہندسہ لکھا ہوا ہے، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اسے تلاش کرنے کا چیلنج آپ کے لیے بہت مشکل ثابت ہوگا۔

    دراصل یہ ایک اور بصری وہم پر مبنی دلچسپ اور زبردست ذہنی مشق ہے، اگرچہ آپ نے آنکھوں کی صلاحیت سے کام لینا ہے لیکن دماغ کی صلاحیت استعمال کیے بغیر ہندسہ کو ڈھونڈنا آسان بھی نہیں ہوگا۔

    آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اس تصویر میں موجود ان اعداد و شمار کو اچھی طرح غور سے دیکھیں اور ان حروف تہجی میں چھپے ہوئے نمبر کا پتہ لگائیں۔

    بعض اوقات ہم ایسی پہیلیوں کو آسانی سے حل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکہ زیادہ تر وقت ہم اپنے سر کو کھجاتے ہی رہ جاتے ہیں۔

    اگر آپ اس ہندسے کو 7 سیکنڈ کے اندر تلاش کرسکے تو آپ جنیئس قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ اب تک 99فیصد افراد اتنے وقت میں ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ویسے یہ جنیئس ہونے کا دعویٰ ہمارا نہیں بلکہ اس تصویر بنانے والوں کا ہے۔ تاہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود ہندسے کو تلاش کرنا کافی مشکل کام ہے۔

    اگر آپ اس تصویری پہیلی کا جواب اب تک نہیں ڈھونڈ پائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو جواب جاننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    نوٹ : اگر آپ مقررہ 7 سیکنڈ میں تصویری پہیلی کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے تھے تو کمنٹس میں ضرور بتائیں

  • دماغ کو چکرا دینے والی ’متحرک‘ تصویر

    دماغ کو چکرا دینے والی ’متحرک‘ تصویر

    کچھ تصاویر ایسی ہمارے سامنے آتی ہیں جو ہمارے دماغ کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں، یہ تصویر ان ہی میں سے ایک ہے۔

    آپ نے اس تصویر کو کچھ دیر کے لیے غور سے نگاہ جما کر دیکھنا ہے، اس کے بعد آپ کو محسوس ہونے لگے گا کہ آپ کسی بلیک ہول میں گرتے جا رہے ہیں۔

    انٹرنیٹ پر بصری وہم پر مبنی یہ تصویر سامنے آئی تو وائرل ہو گئی، یہ اس طرح بنائی گئی ہے کہ اسے دیکھنے پر آدمی کو محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ایک گہری سیاہ سرنگ میں داخل ہو گیا ہو۔

    لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تصویر حیران کرتی ہے اور 10 میں سے صرف 1 شخص کو بے وقوف نہیں بنا پاتی، تو کیا آپ ان میں سے ایک ہیں؟

    بلاشبہ یہ تصویر ساکن ہے، لیکن جب آپ اسے کچھ دیر کے لیے مسلسل دیکھیں تو آپ کو یہ حرکت کرتی نظر آئے گی۔

    نظر جما کر دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے جیسے سیاہ رنگ پھیلتا جا رہا ہو، ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل اس طرح کی تصویر میں کسی سیاہ مرکز کو دیکھتے ہوئے آنکھوں کی پتلیاں پھیلتی ہیں، جس سے لگتا ہے کہ آپ بلیک ہول میں داخل ہو رہے ہیں۔