Tag: optical illusion

  • 8 سیکنڈ میں تصویر میں چھپا شیر تلاش کریں

    8 سیکنڈ میں تصویر میں چھپا شیر تلاش کریں

    ایک اور تصویر پہیلی کے ساتھ حاضر ہیں، اس بار آپ نے اس تصویر میں ایک شیر کو ڈھونڈنا ہے۔

    یہ آپ کی نگاہ کی تیزی کا زبردست امتحان لیتی تصویر ہے، جس میں ایک جگہ شیر چھپا ہوا ہے، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اسے تلاش کرنے کا چیلنج آپ کے لیے بہت مشکل ثابت ہوگا۔

    دراصل یہ ایک اور بصری وہم پر مبنی دل چسپ اور زبردست ذہنی مشق ہے، اگرچہ آپ نے آنکھوں کی صلاحیت سے کام لینا ہے لیکن دماغ کی صلاحیت استعمال کیے بغیر شیر کو ڈھونڈنا آسان بھی نہیں ہوگا۔

    اس آپٹیکل الیوژن سے آپ کی مشاہداتی صلاحیت کی پرکھ ہوگی، اس قسم کی مشقوں میں انسان کے بصری نظام کو دل چسپ انداز میں دھوکا دیا جاتا ہے، تاکہ وہ آسانی سے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔ اسٹیڈیز سے پتا چلتا ہے کہ نظری وہم کی باقاعدہ مشق ارتکاز کو بڑھانے اور علمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں انتہائی فائدہ مند ہے۔

    تو کیا آپ تیار ہیں اس تصویر میں چھپا شیر ڈھونڈ نکالنے کے لیے؟ لیکن آپ نے یہ آپٹیکل الیوژن ٹیسٹ 8 سیکنڈ کے اندر حل کرنا ہے، اور خیال رہے کہ اس طرح کا سرپل پیٹرن ہماری آنکھوں اور دماغ کے ساتھ کھیلتا ہے جس کی وجہ سے نظری وہم پیدا ہوتا ہے، لیکن اگر آپ قریب سے اور توجہ سے دیکھیں تو آپ شیر کو دیکھ سکتے ہیں۔

    وقت کی حد کے اندر شیر کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو تصویر کے تمام حصوں کو بغور چیک کرنے کی ضرورت ہے اور دیکھیں کہ کیا آپ کو کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے جو شیر کی طرح دکھائی دے رہی ہو۔

    اگر آپ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں شیر کہاں چھپا ہے۔ تو چھپے ہوئے شیر کو تصویر کے اوپری بائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے۔

  • تصویر میں چھپے زرافے کو تلاش کریں صرف 11سیکنڈ میں

    تصویر میں چھپے زرافے کو تلاش کریں صرف 11سیکنڈ میں

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے؟ آپ کا جواب اگر ہاں میں ہے تو یہاں موجود اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک زرافہ کہاں چھپا ہوا ہے۔

    تصویری پہلیاں انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو پرکھنے اور ان کو بہتر بنانے کے لئے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں اس لئے آج ہم ایک پہیلی لائیں ہیں جو کہ آپ کی ذہنی قابلیت کو ٹیسٹ کریگی۔

    یہ پہیلی اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ اسے سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا کیونکہ یہ نظروں کو ایسا دھوکا دیتی ہے کہ چھپے ہوئے جانور کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ متعدد کھلونا جانوروں پر مبنی ایک تصویر ہے جس میں ایک زرافہ بھی یہی کہیں موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

    Jagranjosh

    اس تصویر بنانے والے کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر آپ تصویر کے اندر چھپے زرافے کو صرف 11 سیکنڈ میں تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ آپ کی غیر معمولی ذہانت کا مظہر ہوسکتا ہے۔

    آگر آپ نے مختلف جانوروں میں چھپے زرافے کو تلاش کرلیا تو سمجھ لیں کہ آپ بہت ذہین ہیں لیکن اگر نہیں ملا تو اس کا مطلوبہ جواب آپ کو نیچے والی تصویر میں مل جائے گا۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھُپا زرافہ تلاش نہیں کرسکے؟ تو آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔


    Jagranjosh

    اگر آپ نے مقررہ وقت میں صحیح جواب دے دیا ہے تو کمنٹس میں لازمی بتائیں۔

  • کیا آپ 15سیکنڈ میں چمگادڑ، بطخ، تتلی، گاجر اور غبارہ تلاش کرسکتے ہیں

    تصویری پہیلیاں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی انہیں مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

    اس طرز کی تصویری پہیلیوں میں جس چیز کی تلاش ہوتی ہے وہ ہوتی تو نظروں کے سامنے ہی ہیں مگر آرٹسٹ اتنی مہارت سے اسے منظر نامے میں پوشیدہ رکھتا ہے کہ سامنے ہوتے ہوئے بھی وہ نظر نہیں آتیں اور یہی آپ کی نظروں کا امتحان ہے۔

    ویسے تو اس طرح کے ذہنی آزمائش کے معموں کا مقصد بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے مگر انٹرنیٹ پر لوگ انہیں ایک دوسرے کی ذہانت آزمانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

    Jagranjosh

    اس بار ایسی ہی ایک تصویری پہیلی آپ کے سامنے ہے جس میں ایک کمرے کی تصویر ہے جس میں دو بچے ان کے والد اور ایک بلی موجود ہے جو اپنے کام میں مصروف ہیں۔

    لیکن اس تصویر کے بنانے والے نے اس میں پانچ ایسی تصاویر بھی بنائی ہیں جو بظاہرنہیں آرہیں اور پہیلی بھی یہی ہے کہ آپ کو تصویر میں موجود چمگادڑ، بطخ، تتلی، گاجر اور غبارہ تلاش کرنا ہے اور وہ بھی 15 سیکنڈ میں۔

    آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب،، کیا آپ نے تمام چھپی ہوئی اشیاء کو دیکھا ہے؟ غور سے دیکھیں، ہوسکتا ہے کہ یہ چیزیں آپ کے سامنے ہوں، صرف ایک اشارہ کی ضرورت ہے۔

    کیا آپ نے 15 سیکنڈ میں چمگادڑ، بطخ، تتلی، گاجر اور غبارے کو تلاش کرلیا؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس پہیلی کا صحیح جواب کیا جسے دیکھنے کیلیے نیچے اسکرول کریں۔


    Jagranjosh

    تو بتائیے کس کس نے ان تصاویر کو تلاش کیا اور کون ناکام رہا کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں اور پہیلی کی انفرادیت سے متعلق بھی آگاہ کریں۔

  • تصویر میں موجود 6 پوشیدہ چہرے 15 سکینڈ میں تلاش کریں

    صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

    یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک عام انسانی دماغ چیزوں یا تصویروں کو مختلف انداز میں دیکھ سکتا ہے جو ہر زاویے سے ایک مختلف تاثر تشکیل دیتا ہے۔ تصویری پہیلیاں بھی نفسیاتی تجزیہ کے شعبے کا ایک حصہ ہیں کیونکہ وہ اس بات پر روشنی ڈالتی ہیں کہ آپ چیزوں کو کیسے سمجھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہوجاتی ہیں جو انسان کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں، آج ہم ایک ایسی تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس میں آپ کو 6 چھپے چہرے تلاش کرنے ہیں اور جس کے بعد ہم آپ کو چند راز بتائیں گے۔

    اس گلدستے کی تصویر میں آپ کتنے چھپے ہوئے چہرے دیکھ سکتے ہیں؟ اوپر دی گئی تصویر ایک نظری وہم ہے جو ایک گلدستے کی ہے، یہ تصویر ‘روز اینڈ نوزز’ کے نام سے مشہور ہے۔

    Jagranjosh

    یہ ایک پرانے زمانے کی تصویر پہیلی ہے جس میں صارفین سے گلدستے کے اندر چھپے چہروں کو تلاش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ تصویر میں آپ سیاہ اور سفید تصویروں میں وہ چہرے دیکھ سکتے ہیں لیکن کیا آپ نے تصویر کے اندر چھپی ناک یا چہرے کو دیکھا؟

    ایسے لوگ ہر معاملے میں دوسروں کی دیکھا دیکھی اپناتے ہیں، اگر دوسرا کامیاب نہیں ہوسکا تو وہ خود بھی اس کام کو کرنے سے گریز کرتے ہیں لیکن اگر آپ نے تصویر میں موجود چہروں کو کافی دیر بعد پہچانا ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کامیاب ہونے میں کافی دیر لگا دیتے ہیں۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں موجود چہرے کو پہچان لیا تو آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کا کوئی نیا طریقہ نکال ہی لیتے ہیں۔

    تو کیا آپ نے وہ 6 چہرے شناخت کرلیے اگر نہیں تو جواب دیکھیں!

    Jagranjosh

    ان کامیاب لوگوں کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ بہت آتے ہیں مگر ہر معاملے کو افہام تفہیم سے حل کرلیتے ہیں۔

  • صرف 9 سیکنڈ میں تصویر میں‌ مچھلی تلاش کریں

    صرف 9 سیکنڈ میں تصویر میں‌ مچھلی تلاش کریں

    اس چیلنج میں آپ نے صرف 9 سیکنڈ میں تصویر میں‌ مچھلی تلاش کرنی ہے۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں 9 سیکنڈ کے اندر مچھلی کو تلاش کر لیا تو بلاشبہ عقاب جیسی نگاہ کے مالک ثابت ہوں گے۔

    یہ آپیٹکل الیوژن یعنی بصری وہم آپ کے دماغ اور نگاہ کی تیزی کے لیے بہت مفید سرگرمی ہے، اس سے چیزوں پر فوکس کرنے کی مشق بھی ہوتی ہے، اور تفریح الگ۔

    تاہم اگر اس جیسی تصویر پہیلیوں کو کئی افراد کے درمیان ایک چیلنج کے طور پر رکھا جائے اور کہا جائے کہ نو سیکنڈ میں مچھلی تلاش کرنی ہے، تو یہ عمل مقابلے کی ایک زبردست سرگرمی میں بھی بدل سکتا ہے۔

    تو کیا آپ اپنی مشاہداتی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے تیار ہیں؟

    پھر آئیے شروع کریں۔

    اوپر شیئر کی گئی تصویر میں کمرے کا ایک منظر دکھایا گیا ہے، جس میں آپ ایک بلی کو بیٹھے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ بلی کے پنجے پینٹ لگنے کی وجہ سے سرخ ہو گئے ہیں، آپ فرش پر پنجوں کے نشان بھی دیکھ سکتے ہیں جو بلی کے چلنے کے وقت بنے تھے۔

    تصویر میں ایک کتا بھی ہے اور وہ ڈبے سے باہر جھانک رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کتا اپنے دوست کو کھانا نہ ملنے پر پریشان ہے، اور بلی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ بھوکی ہے اور کھانا تلاش کر رہی ہے، جس کے لیے اس نے کوڑے دان میں بھی اپنی قسمت آزمائی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

    اب، ہم جانتے ہیں کہ بلیوں کو مچھلیاں پسند ہیں، اور جیسا کہ عنوان سے پتا چلتا ہے، آپ کو اس تصویر میں مچھلی تلاش کرنے کی ضرورت ہے، اور آپ کو اسے تلاش کرنے کے لیے 9 سیکنڈ کا وقت ملا ہے۔

    تو کیا آپ نے مچھلی کو دیکھ لیا ہے؟ جلدی کریں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔

    کیا آپ کو مچھلی مل گئی؟

    آخری چند سیکنڈ باقی ہیں۔

    مچھلی کو پہلی نظر میں پہچاننا کافی مشکل ہے۔

    ایک اشارہ کی ضرورت ہے؟

    مچھلی تصویر کے بائیں جانب نہیں ہے، آپ تصویر کے دیگر حصوں پر اپنی توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

    یہ رہی مچھلی ….

  • چیلنج : تصویر میں چھپی سات چیزیں ڈھونڈ کر دکھائیں

    چیلنج : تصویر میں چھپی سات چیزیں ڈھونڈ کر دکھائیں

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہیلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ذہن کی ورزش کے لیے پہیلیاں بہت پسند کرتے ہیں اور اس سرگرمی میں دلچسپی لیتے ہیں تو یہ تصویری پہیلی آپ ہی کے لیے ہے۔

    یہ تصویر آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔

    دسمبر کا مہینہ ہے اور انٹرنیٹ پر یہ کرسمس تھیم والی تصویری پہیلی وائرل ہورہی ہے کیونکہ اس میں چھپی سات اشیاء ہیں جن کو تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔

    Optical Illusion, Santas, Christmas, illusion, viral, riddle, optic nerves, eyes, Father Christmas, bell, Santa claus, polar bear, Mrs Clause, apple, snowman, elf

    اس میں آپ نے دیکھنا یہ ہے کہ تصویر میں تقریباً 100سانتا کلاز موجود ہیں، آپ نے ان ہی میں چھپی ہوئی 7 اشیاء تلاش کرنی ہیں، اور بھی 20 سیکنڈ کے وقت میں۔

    ان سات اشیاء کو کمال ہوشیاری سے تصویر میں رکھا گیا ہے، انہیں اس سفید، سرخ اور سیاہ رنگوں میں تلاش کرنا کافی مشکل کام ہے لیکن ذہین لوگوں کیلیے کوئی مشکل نہیں۔

    وہ سات چیزیں یہ ہیں جنہیں آپ کو تلاش کرنا ہے۔ جن میں ایک گھنٹی، ایک غصیلا سانتا، ایک ریچھ، کلاز کی اہلیہ، ایک سیب، ایک برفانی آدمی (سنو مین) اور ایک ایلف یعنی کارٹون۔

    یہ آپ کی آنکھوں اور ذہانت کی لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے بلاشبہ اس قسم کی پہیلیوں کو حل کرنے کیلیے اپنی آنکھوں پر زور دے کر استعمال کرنا پڑتا ہے۔

    اس تصویر میں کچھ ڈھونڈنا بلاشبہ آسان نہیں ہے، یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویری پہیلی ہے، اگر آپ کو اب تک اس پہییلی کا جواب نہیں ملا تو ہم آپ کی اس الجھن کو سلجھا دیتے ہیں۔

    درست جواب دیکھیں












    پہیلی کا جواب : سنو مین اوپر بائیں کونے کے بالکل نیچے نظر آئے گا، سیب دائیں طرف تصویر کے بیچ میں ہےاور گھنٹی سیب کے بالکل نیچے دکھائی دے گی۔

  • اس تصویر میں کیا سنگین غلطی ہے، 9سیکنڈ میں جواب دیں

    اس تصویر میں کیا سنگین غلطی ہے، 9سیکنڈ میں جواب دیں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پہیلیاں حل کرنے میں صارفین بہت دلچسپی لیتے ہیں لیکن بہت سی تصاویر حل کرنا آسان نہیں ہوتا پھر بھی کچھ صارفین ایسے ہوتے ہیں جو انہیں حل کرلیتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جسے آپ کو صرف9سیکنڈز میں حل کرنا ہے۔ ایسی پہلیلیاں ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج ہم آپ کیلئے ایک ذہن کو الجھا دینے والی تصویری پہیلی لے کر حاضر ہوئے ہیں جس میں بظاہر تو ایک روڈ نظر آرہا ہے جس پر ٹریفک رواں دواں ہے لیکن اس میں ایک بہت بڑی غلطی موجود ہے جسے آپ نے تلاش کرنا ہے اور وہ بھی صرف 9 سکینڈ میں۔

    کیا آپ نے اس تصویر میں موجود غلطی تلاش کرلی؟ اگر آپ اس تصویری پہیلی میں غلطی تلاش کرنے سے قاصر ہیں، تو پریشان نہ ہوں، ہم نیچے دی گئی تصویر میں آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔

    تو لیجیئے جناب! پہیلی کا درست جواب نیچے دی گئی تصویر میں موجود ہے۔


    Jagranjosh

    نوٹ : اگر آپ نے اس تصویری پہیلی میں موجود غلطی کو مقررہ وقت میں ڈھونڈ لیا تھا تو پھر کمنٹس میں جواب لازمی دیں۔

     

  • رنگین چٹانوں میں چھپا ننھا سا جانور ڈھونڈ کر دکھائیں

    رنگین چٹانوں میں چھپا ننھا سا جانور ڈھونڈ کر دکھائیں

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اس تصویر میں آپ کو بے شمار چٹانیں دکھائی دے رہی ہیں جو مختلف رنگوں کی ہیں۔

    آپ نے ان چٹانوں میں ایک گھونگا (Snail) تلاش کرنا ہے، اور اس کے لیے آپ کے پاس 5 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ نے ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے۔

  • 10 سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں قطبی ریچھ تلاش کریں

    10 سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں قطبی ریچھ تلاش کریں

    ہم آپ کے لیے لائے ہیں ایک اور ’10 سیکنڈ کا چیلنج‘، جس میں آپ نے تلاش کرنا ہے تصویر کے اندر چھپا ایک قطبی ریچھ۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے قطبی ریچھ کو 10 سیکنڈ کے اندر تلاش کر سکتے ہیں؟ یہ آپٹیکل الیوژن آپ کو ایک اچھے خاصے چیلنج میں ڈال سکتا ہے۔

    اگر آپ کی نگاہ تیز ہے اور دماغ اس سے بھی زیادہ تیز، تو اس قسم کے بصری وہم پر مبنی چیلنجز حل کرنا آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بہ صورت دیگر انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی یہ تصویری پہیلی عام صارفین کے لیے ایک مشکل چیلنج ثابت ہوا ہے۔

    یہ بصری چیلنج یقیناً آپ کو سر کھجانے پر مجبور کر سکتا ہے، اس لیے تصویر کو بہت باریک بینی سے دیکھنا ہوگا، کیوں کہ اس میں کہیں تو ایک پولر بیئر یعنی قطبی ریچھ چھپا ہوا ہے۔

    اگر آپ نے ریچھ کو تلاش کر لیا تو بلاشبہ آپ کے مشاہدے کی داد دینی پڑے گی، یہ دراصل ایک منجمد جھیل کی تصویر ہے، جس میں زمین اور درخت برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، اور اس میں کہیں ایک قطبی ریچھ بھی برف میں چہل قدمی کر رہا ہے لیکن اسے پہچاننا آسان نہیں ہے۔

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ زیاد تر صارفین مقررہ وقت میں ریچھ ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔

    اگر آپ نے ڈھونڈ لیا ہے ریچھ کو تو یہ آپ کی تیز نگاہی کا ثبوت ہوگا، لیکن اگر آپ بھی ناکام رہے ہیں تو پھر ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔ تصویر کے نیچے بائیں طرف، بہت بڑی چٹان کے بالکل پیچھے بہ غور دیکھیں۔

    اگر آپ کو اب بھی نظر نہیں آیا تو پھر یہ تصویر دیکھیں:

  • اس تصویر میں دس سیکنڈ کے اندر غلطی ڈھونڈیں

    اس تصویر میں دس سیکنڈ کے اندر غلطی ڈھونڈیں

    آپ نے اس تصویر میں دس سیکنڈ کے اندر غلطی تلاش کرنی ہے۔

    انٹرنیٹ پر یہ ایک اور تصویر پہیلی سامنے آئی ہے، جس میں دو لڑکیاں ایک ہیئر ڈریسر سے بال کٹواتی نظر آ رہی ہیں، لیکن اس تصویر میں دو غلطیاں چھپی ہوئی ہیں۔

    اگرچہ تصویری پہیلیوں میں تیز دماغ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، کیوں کہ دماغ تیز کام کرے گا تو پہیلی بھی کم وقت میں سلجھے گی، تاہم آج کا یہ چیلنج بہت آسان ہے۔

    اس تصویر میں غلطی تلاش کرنے کا وقت صرف دس سیکنڈ ہے، لیکن یہ بھی کافی ہے، کیوں کہ غلطیاں بہت واضح ہیں۔

    تصویر کو غور سے دیکھیں، ایک ہئیر سیلون میں چار خواتین موجود ہیں جن میں سے دو بیٹھی بال کٹوا رہی ہیں اور باقی دو سیلون میں کام کرنے والی لڑکیاں ہیں۔

    تو بتائیے غلطی کہاں موجود ہے، کیا آپ نے ڈھونڈ نکالی؟

    اگر نہیں تو چلیے اب اس تصویری پہیلی کو حل کرتے ہیں اور آپ کو جواب سے آگاہ کرتے ہیں۔

    مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسی پر بیٹھی دونوں لڑکیوں کے بال حقیقت میں کچھ اور آیئنے میں کچھ الگ ہئیر اسٹائل میں نظر آ رہے ہیں جو اس پہیلی کا جواب ہیں۔

    یہ تصویر دیکھیں: