Tag: optical illusion

  • کیا آپ تصویر میں پرندے کو 9 سیکنڈ میں تلاش کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ تصویر میں پرندے کو 9 سیکنڈ میں تلاش کرسکتے ہیں؟

    سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تصاویری پہلیاں شیئر کی جاتی ہیں جس میں انہیں مختلف چیزوں کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔

    تصویروں پر مبنی پہیلیوں کی مقبولیت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہے، جدت پر مبنی پہیلیوں کا یہ سلسلہ ایک جانب بہترین تفریح فراہم کرتا تو دوسری جانب دماغ اور آنکھوں کی ورزش کا کام بھی انجام دیتا ہے۔

    صارفین کی جانب سے بھی ان پہلیوں کو خوب دلچسپی سے حل کیا جاتا ہے چند لوگ اسے حل کرلیتے ہیں اور کچھ اس میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

    آپ کی تفریح طبع کیلیے ہم آج ایک اور مزیدار پہیلی لے کر آئے ہیں جس میں تصویر میں سے آپ نے صرف 9سیکنڈ میں تصویر میں موجود پرندے کو تلاش کرنا ہے لیکن یہ کارنامہ صرف عقابی نظریں رکھنے والے ہی انجام دے سکتے ہیں یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ پہیلی کے تخلیق کار کا دعویٰ ہے۔

    Jagranjosh

    اوپر دی گئی تصویر ایک درخت کی ہے جو کسی جنگل میں موجود ہے، درخت دیکھنے میں ہی بہت تناور ہے، بڑے تنوں اور شاخوں کے ساتھ ساتھ آپ پس منظر میں درخت کے پتے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    لیکن اس تصویر میں کہیں ایک چھوٹا سا پرندہ بھی موجود ہے، جسے آپ کو 9 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہوگا۔ آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب۔

    کیا آپ نے پرندے کو 9 سیکنڈ میں ڈھونڈ لیا؟اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں گے تو آپ پرندے کو بہت آسانی سے دیکھ سکیں گے۔

    ہیں وہ صحیح جواب کے لیے نیچے اسکرول کرسکتے ہیں۔

    اب تک جو لوگ پرندے کو تلاش نہیں کر پائے اور اگر اس دلچسپ پہیلی کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو درست جواب کے لیے نیچے اسکرول کریں جواب حاضر ہے۔


    Jagranjosh

    نوٹ : اگر آپ نے اس پہیلی کا جواب مطلوبہ وقت میں سمجھ لیا ہے تو کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں

  • ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں

    ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں

    اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اکثر یہ پہیلیاں بہت دلچسپ ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ وہ ہمیں اس جانب دیکھنے پر متوجہ کرتی ہیں کہ جہاں عام حالات میں انسان نہیں دیکھتا۔

    آج ایک مرتبہ پھر ایک نئی تصویر شایع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ کتنے عقلمند یا نظروں کے کتنے تیز ہیں۔

    اس طرح کی پہیلیوں کا حصہ بن کر جواب تلاش کرنا ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی معاون ہے۔ بہرحال یہاں موجود تصویری پہیلی کا جائزہ لیں دیکھتے ہیں آپ کس حد تک اپنی عقل کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    Viral Optical Illusion

    سوشل میڈیا ایک کلاس روم کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں کو چیلنج کیا گیا ہے کہ وہ ٹیچر کی گمشدہ عینک ڈھونڈ کر دکھائیں اور وہ بھی 11سیکنڈ میں۔

    یہ واقعی میں سب سے مشکل پہیلی ہے کیونکہ کلاس ٹیچر کی گمشدہ عینک مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگوں کو مل سکی ہے باقی لوگ تمام تر کوشش کے باوجود ناکام رہے۔

    اس تمام صورتحال میں ٹیچر کی عینک پورے روم میں کہیں نظر نہیں آرہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ عینک یہیں موجود ہے بس ذہن پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

    Viral Optical Illusion

    آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف ایک فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں کہ وہ اس عینک کو ڈھونڈ سکے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟

    تصویری پہیلی کا صحیح جواب یہ ہے:

    کھڑکی کے پاس بیٹھے طالب علم کی میز کے بالکل نیچے تصویر کے وسط کو قریب سے دیکھیں۔

    عینک کے شیشے میز کے قریب فرش پر گرے ہوئے ہیں،اگر آپ اب بھی اسے تلاش نہیں کر سکتے ہیں، تو نیچے دی گئی تصویر میں چھپے ہوئے چشموں کو نشان زدہ کیا گیا ہے۔

     

     

    نوٹ ؛ کیا آپ اس کو حل کرنے میں کامیاب ہوگئے؟ اپنے جواب نیچے کمنٹس میں لازمی لکھیں۔  

  • تصویر میں 30 سیکنڈ میں سانپ تلاش کریں

    تصویر میں 30 سیکنڈ میں سانپ تلاش کریں

    آپ کی تیز نگاہی کا امتحان لینے کے لیے ایک اور تصویر سامنے آئی ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا یہ آپٹیکل الیوژن اس بار آپ کو خوب پریشان کرے گا، آپ نے اس تصویر میں بس ایک سانپ کو تلاش کرنا ہے جو پتوں میں ایسے چھپ گیا ہے کہ اسے ڈھونڈنا آسان نہیں رہا۔

    تو چیلنج یہ ہے کہ آپ نے اس تصویر میں چھپے سانپ کو 30 سیکنڈ کے اندر تلاش کرنا ہے، یعنی آدھے منٹ میں۔

    یہ بصری وہم کا ایک ایسا چیلنج ہے جس نے اکثر انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کیا، لیکن کچھ لوگوں نے وقت کے اندر اسے تلاش کر کے اپنی تیز نگاہوں کی داد پائی۔

    اگر آپ فوکس ہو کر کام کرتے ہیں تو یقیناً آپ تیس سیکنڈوں میں چھپے ہوئے سانپ کو تلاش کر لیں گے، لیکن اگر آپ کا چیزوں پر فوکس کم زور ہے تو بلا شبہ آپ کو اسے تلاش کرنے میں بہت دشواری ہوگی۔

    تو دکھائیے مشاہدے کی مہارت، اور تیز نظریں دوڑائیں اس تصویر پر، جس میں کہیں پر تو چھپا ہوا ہے ایک سانپ، جو اس تاک میں ہے کہ خاموشی سے طوطے کا شکار کر کے پیٹ پوجا کر لی جائے۔

    آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ صرف ایک فی صد لوگ ہی مقررہ وقت میں اس تصویر میں سانپ ڈھونڈنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    تو کیا آپ نے اسے ڈھونڈ لیا؟

    اگر نہیں تو پھر ہمیں آپ کو بتانا پڑے گا کہ سانپ کہاں چھپا ہوا ہے۔

    نیچے دیکھیں:

  • اس تصویر میں 12 پانڈا تلاش کریں

    اس تصویر میں 12 پانڈا تلاش کریں

    آپ کی بصری صلاحیت کو چیلنج کرنے کے لیے ایک اور تصویر پہیلی حاضر ہے۔

    آپ جان چکے ہوں گے کہ کسی تصویر میں چھپی چیزوں کی تلاش نہ صرف تیز نگاہ کا معاملہ ہوتا ہے بلکہ اس میں دماغی صلاحیت کی بھی بہت ضرورت پڑتی ہے۔

    تو آپ کی نگاہ اور دماغ کی تیزی کے امتحان کے لیے ایک اور تصویر پیش خدمت ہے جس میں آپ نے 30 سیکنڈوں میں 12 عدد پانڈا تلاش کرنے ہیں۔

    یقیناً یہ ایک مشکل ہدف ہے، اگر آپ نے اسے آسان سمجھ لیا تو ٹھوکر کھا جائیں گے، بہت سارے لوگ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے اس معمے کو حل کرنے میں ناکامی کا اقرار کر چکے ہیں۔

    تو آپ کے پاس پورا آدھا منٹ ہے، اور اس تصویر میں اوپر نیچے، دائیں بائیں، ہر کونے میں پھیلے پانڈا تلاش کرنے ہیں۔

    وائرل ہونے والی اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک جنگل کا منظر ہے جہاں جھرنے، ندی اور ڈھیر ساری ہریالی نظر آ رہی ہے، اس کے درمیان آپ بڑے بڑے پانڈا بیٹھے دیکھ سکتے ہیں، آپ نے مزید تلاش کرنے ہیں۔

    چوں کہ ایک ہی تصویر میں مختلف جگہوں پر بہت سارے پانڈا ہیں اس لیے انھیں نشان زد کرتے رہیں تاکہ آپ انھیں یاد رکھ سکیں۔

    کیا مل گئے آپ کو سارے پانڈا؟

    اگر آپ کامیاب ہو گئے ہیں تو خوش ہو جائیں کہ آپ ذہین ہیں، اور ناکامی ہوئی ہے تو کوئی بات نہیں، آپ کی یہ مشق بھی ذہانت تیز کرنے کے لیے ضروری ہے۔

    اب اس تصویر کو دیکھیں، جس میں بارہ کے بارہ پانڈا دکھائے گئے ہیں:

  • ذہانت کا امتحان : 15 سیکنڈ کے اندر جنگل میں ہرن کو تلاش کریں

    ذہانت کا امتحان : 15 سیکنڈ کے اندر جنگل میں ہرن کو تلاش کریں

    زمانہ قدیم سے ہی انسانی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کیلیے پہیلیاں بوجھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ روایت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدید ہوتی جارہی ہے۔

    اسی طرح تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی ہی تصویر لائے ہیں، جس میں جنگل میں چھپے میں ہرن کو تلاش کرنا ہے جو آپ کی ذہانت کی نشاندہی کریں گے۔

    مندرجہ بالا تصویر ایک مشکل پہیلی ہے جسے بچوں اور بڑوں کے دماغ کو جانچنے کے لیے برین ٹیزر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    یہ تصویر ایک گھنے جنگل کی ہے جہاں ایک ہرن جنگل میں چھپی ہوئی ہے، تصویر میں ندی، سورج، درخت سبھی کچھ ہے۔

    لیکن انہی تصویر میں ہرن بھی ہے، آپ نے صرف 15 سیکنڈ میں ہرن کو تلاش کرنا ہے۔

    کیا آپ ہرن کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے؟

    کیا آپ نے چھپے ہوئے ہرن کو دیکھا؟

    ہرن کو تلاش کرنا بہت مشکل لگتا ہے لیکن اگر آپ تصویر کے اندر دائیں طرف کے درختوں کو دیکھیں تو آپ چھپے ہوئے ہرن کو دیکھ سکیں گے۔

    چھپے ہوئے ہرن کو تلاش کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ اسے درختوں کے رنگ سے چھپایا گیا ہے۔ آپ کی آسانی کے لیے ہم نے ذیل میں دی گئی تصویر میں ہرن کو نمایاں کیا ہے۔

    مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ مشکل پہیلیاں کے ساتھ اپنے دماغ کو جتنا زیادہ ورزش کریں گے، آپ اتنے ہی ہوشیار ہوں گے۔

  • تصویرمیں چھپا سانپ 5 سیکنڈ میں ڈھونڈیں، ذہین افراد کو چیلنج

    تصویرمیں چھپا سانپ 5 سیکنڈ میں ڈھونڈیں، ذہین افراد کو چیلنج

    زمانہ قدیم سے ہی انسانی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کیلیے پہیلیاں بوجھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ روایت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدید ہوتی جارہی ہے۔

    یہ تصویری پہیلی بھی آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے کیونکہ یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں تو دوسری جانب پہیلی کو حل کرنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی پتہ دیتی ہیں۔

    ایک ایسی ہی مثال 1920 کی دہائی میں بنائی گئی اس قدیم تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے جہاں ایک سانپ تصویر کے اندر کہیں چھپا ہوا ہے اور سپیرا اسے ڈھونڈنے کیلیے بین بجا رہا ہے۔

    مذکورہ تصویر کو بیسویں صدی کے اوائل میں سگریٹ کارڈ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، اس زمانے میں سگریٹ کارڈ اسی طرح کے جدید اشتہاری انداز میں پیش کیے جاتے تھے۔

    Jagranjosh

    یہ خاص کارڈ سال1926 میں ایک مقامی سگریٹ کمپنی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس تصویر میں ایک سپیرا اپنے سانپ کو پکڑنے کے لیے بین بجا رہا ہے۔

    یہ تصویر آپ کو سانپ کو تلاش کرنے کا چیلنج دیتی ہے لہٰذا اس پہیلی میں سب سے مشکل کام اسی سانپ کو تلاش کرنا ہے جو تصویر کے اندر کہیں چھپا ہوا ہے۔

    اگر آپ اس تصویری چیلنج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں تو اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں اور اپنے ذہن پر تھوڑا سا زور ڈالیں تو آپ کی مشکل آسان ہوسکتی ہے۔

    صارفین اس خوبصورت کارڈ کے اندر چھپے سانپ کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ چلیں ہم آپ کو ایک اشارہ بھی دیے دیتے ہیں کہ وہ سانپ سپیرے کے پاس فرش پر رکھی ٹوکری کے اندر نہیں ہے۔

    اگر آپ 05 سیکنڈ میں اس پہیلی کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو آئیے ہم آپ کو اس سانپ کی تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

    تو لیجئے پہیلی کا جواب حاضر ہے۔






















    Jagranjosh

    اب آپ سپیرے کے بائیں ہاتھ میں اوپر کی طرف چھپے ہوئے سانپ کو دیکھ سکتے ہیں۔ تو کیا آپ نے اس سانپ کو مقررہ 5سیکنڈز میں تلاش کرلیا تھا؟ اگر کرلیا تھا تو کتنے وقت میں ؟ یہ آپ کمنٹس میں بتائیں۔

  • ذہانت کا امتحان : بہت ساری گائیوں میں کتے کو تلاش کریں

    ذہانت کا امتحان : بہت ساری گائیوں میں کتے کو تلاش کریں

    انٹرنیٹ پر اب تک بہت سی حیران کردینے والی تصویری پہیلیاں وائرل ہو چکی ہیں جو صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیتی ہیں لیکن اس کیفیت میں بھی پہیلی کو حل کرنے میں مزہ آتا ہے۔

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    تصاویر میں چھپی اشیاء ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہو جاتی ہیں۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    Optical Illusion: Can You Find The Dog Hiding In This Herd Of Cows Within 30 Seconds?

    پہیلی کی اس تصویر میں مختلف رنگوں کی گایوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ دکھایا گیا ہے اسی تصویر میں کہیں ایک کتا بھی چھپا ہوا ہے لیکن اسے تلاش کرنا آسان نہیں ہے اور وہ بھی 30 سیکنڈ میں۔

    بہت سے صارفین حیران رہ گئے کیونکہ ان میں سے اکثر کئی بار غور کرنے کے باوجود اس چھپے ہوئے کتے کو دیے گئے مقررہ وقت کے اندر نہیں ڈھونڈ سکے۔

    اگر آپ ابھی تک اس تصویری پہیلی کا صحیح جواب نہیں ڈھونڈ نہیں پائے ہیں تو ہم آپ کی مدد کیلئیے حاضر ہیں۔ تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔



    نیچے سے اوپر کی تیسری قطار کو قریب سے دیکھیں، ایک سرمئی اور کالا کتا مویشیوں کے ہجوم میں موجود ہے اور اسے آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیا آپ نے اس کتے کو مقررہ وقت میں ڈھونڈ لیا تھا؟ کمنٹس میں جواب دیں۔

  • تصویری پہیلی : کیا آپ پانچ سیکنڈ میں پرندے کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟ چیلنج

    تصویری پہیلی : کیا آپ پانچ سیکنڈ میں پرندے کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟ چیلنج

    انٹرنیٹ پر اب تک بہت سی حیران کردینے والی تصویری پہیلیاں وائرل ہو چکی ہیں جو صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیتی ہیں لیکن اس کیفیت میں بھی پہیلی کو حل کرنے میں مزہ آتا ہے۔

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، آپ کو اس گھنے جنگل میں ایک پرندہ تلاش کرنا ہے، صرف ایک ذہین انسان ہی پرندے کو 5 سیکنڈ کے اندر دیکھ سکتا ہے۔

    سرسبز جنگل کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جو صارفین کو چیلنج دے رہی ہے کہ کیا وہ اپنی تیز نظروں سے چھپے ہوئے ایک چھوٹے پرندے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

    Optical Illusion: Only A Genius Can Spot The Hidden Bird In This Forest Within 5 Seconds

    سوال یہ ہے کہ مقررہ وقت میں ہی کیوں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ دراصل یہ عنصر ہمیں بتاتا ہے کہ آپ کسی بھی مسئلے کو کس تیزی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یعنی آپ کا دماغ کتنی تیزی سے اسے اسکین کرتا ہے۔

    یہ سب سے مشکل تصویری پہیلی ہے جو دیکھنے والوں کو سرکھجانے پر مجبور کردیتی ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ چھپے ہوئے پرندے کو مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگ ہی دیکھ سکے ہیں۔

    پہیلی کی اس تصویر میں گھنے درختوں سے بھرا جنگل دکھائی دے رہا ہے، ان ہی درختوں کے درمیان کہیں ایک خوبصورت اور چھوٹا سا پرندہ بھی چھپا ہوا ہے لیکن اسے پہچاننا آسان نہیں ہے۔

    کیا آپ اس تصویری پہیلی کو 5 سیکنڈ سے کم وقت میں حل کرنے کا چیلنج قبول کرتے ہیں؟ تو پھر اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ وہ پرندہ کس مقام پر موجود ہے؟

    اگر آپ ابھی تک اس تصویری پہیلی کا صحیح جواب نہیں ڈھونڈ نہیں پائے ہیں تو ہم آپ کی مدد کیلئیے حاضر ہیں۔
    تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    تصویر کے درمیان میں ایک درخت کی سب سے اوپری ٹہنی کو غور سے دیکھیں، درخت کی ایک شاخ پر نیلے رنگ کا پرندہ بیٹھا ہے جسے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • کیا آپ 1 منٹ میں پھولوں کے درمیان چھپی تتلی تلاش کرسکتے ہیں؟ چیلنج

    کیا آپ 1 منٹ میں پھولوں کے درمیان چھپی تتلی تلاش کرسکتے ہیں؟ چیلنج

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر بوجھی جانے والی تصویری پہیلیاں نہ صرف صارفین کی دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں بلکہ ان کو حل کرنے سے دماغی صحت پر اچھا اثر بھی پڑتا ہے۔

    اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، سورج مکھی کے کھیت میں چھپی تتلی کو تلاش کرنا ہے اور وہ بھی صرف 60 سیکنڈز میں۔

    تصاویر میں چھپی اشیاء ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہو جاتی ہیں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی اس پہیلی کا صحیح جواب دے پائیں گے اور 60 سیکنڈ یعنی ایک منٹ کے اندر تتلی کو پہچان سکتے ہیں۔

    مندرجہ بالا تصویر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں دونوں کے لیے ان کی دماغی صلاحیت کو جانچنے کے حوالے سے بنائی گئی ہے جس میں سورج مکھی کا کھیت دکھایا گیا ہے۔

    سورج مکھی کے کھیت کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو لوگوں کو چیلنج کرتی ہے کہ وہ غور کرکے اس میں چھپی تتلی کو تلاش کریں۔

    Optical Illusion: Only 1% People Can Find The Butterfly Hidden In This Sunflower Field Within 60 Seconds

    یہ سب سے مشکل پہیلی ہے جسے ہم نے طویل عرصے میں دیکھا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ تتلی کو مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں۔

    پہیلی کی اس تصویر چاروں طرف سورج مکھی کے پھول کھلے ہیں اور چند جانور بھی موجود ہیں جیسے کہ لومڑی اور ریچھ وغیرہ۔

    اب ان ہی سورج مکھی کے پھولوں اور جانوروں کے درمیان اس تصویر میں کہیں ایک تتلی بھی چھپی ہوئی ہے لیکن اسے تلاش کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔

    اب اس پہیلی کا جواب ظاہر کرنے کا وقت تقریباً قریب آگیا ہے تو ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتا دیتے ہیں تاکہ آپ کے ذہن پرمزید زور نہ پڑے۔

    وہ لوگ جو ابھی بھی تتلی کی تلاش میں ہیں وہ حل کے لیے نیچے سکرول کرسکتے ہیں۔

    تو جناب یہ ہے اس پہیلی کا جواب

    اب آپ کمنٹس میں بتائیں کہ کیا آپ نے اس چھپی ہوئی تتلی کو تلاش کرلیا تھا؟ اگر کرلیا تھا تو کتنے وقت میں ؟؟

  • تصویری پہیلی : آٹھواں شخص تلاش کرکے اپنی ذہانت کا ثبوت دیں

    تصویری پہیلی : آٹھواں شخص تلاش کرکے اپنی ذہانت کا ثبوت دیں

    زمانہ قدیم سے ہی انسانی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کیلیے پہیلیاں بوجھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ روایت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدید ہوتی جارہی ہے۔

    یہ تصویری پہیلی بھی آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس قسم کی تصویری پہیلیاں نہ صرف دلچسپی کی حامل ہوتی ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی ذہانت کو بھی جانچ سکتے ہیں، کیوں یہ ایک دل چسپ آئی کیو ٹیسٹ کی طرح ہے۔

    سوال یہ ہے کہ اسے مقررہ وقت میں ہی کیوں حل کیا جاتا ہے؟ دراصل یہ عنصر بتاتا ہے کہ آپ کسی مسئلے کو کس تیزی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی آپ کا دماغ کتنی تیزی سے اسے پڑھ لیتا ہے۔

    image

    مذکورہ تصویر میں ایک کمرے کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جس میں بڑے اور بچے شامل ہیں اور بظاہر ان کی تعداد 7 ہے لیکن ان میں آٹھواں شخص بھی پاس ہی موجود ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ اس تصویری پہیلی میں موجود آٹھویں شخص کو تلاش کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویری پہیلی میں موجود آٹھویں شخص کو تلاش کر سکتے ہیں؟ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے ہم اپنی آنکھوں سے کسی تصویر یا منظر کو دیکھ کر آسانی سے دھوکہ کھا جاتے ہیں یا غلط فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

    اگر آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور پوری توجہ اس پر مرکوز کردیں تو کوئی مشکل نہیں کہ آپ اس چھپے ہوئے آٹھویں شخص تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔

    اس وائرل تصویر میں وہ شخص تلاش کرنا تھوڑا مشکل ضرور ہے پر ناممکن نہیں، لہٰذا ہم نے نیچے اس تصویر کو منسلک کیا ہے جہاں اس کا جواب بھی شامل ہے۔

    تصویر کے نمایاں حصے میں آٹھویں شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اگرآپ اسے تلاش کرنے سے قاصر ہیں، تو پریشان نہ ہوں، ہم نیچے دی گئی تصویر میں آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔

    image

    تمام جیتنے والوں کو مبارک ہو۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں موجود آٹھویں شخص کو ڈھونڈ لیا تو پھر کمنٹس میں جواب لازمی دیں۔