Tag: optical illusion

  • چیلنج : ایک منٹ کے اندر تصویر میں موجود طوطا ڈھونڈ کر دکھائیں

    چیلنج : ایک منٹ کے اندر تصویر میں موجود طوطا ڈھونڈ کر دکھائیں

    آپ اپنے دماغ کو مشکل پہیلیاں حل کرنے کے لیے جتنا زیادہ تربیت دیں گے، اتنا ہی یہ متحرک ہوگا اور آپ کی ذہانت میں اضافہ کرے گا۔

    آج ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، اس تصویر میں بہت سارے رنگ برنگے پھولوں کے درمیان آپ نے ایک پرندہ ڈھونڈنا ہے اس کے لیے آپ کو ایک منٹ کا وقت دیا جارہا ہے۔

    یہ برین ٹیزر "جارگن جوش” ویب سائٹ سے لے کر آپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، آپ کو تصویر کے اندر کہیں چھپے ہوئے طوطے کو تلاش کرنا ہے اور وہ بھی صرف ایک منٹ میں۔

    اس نئی تصویری پہیلی نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا ہے، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ میں کتنی عقل مندی ہے۔

    مختلف مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ تصویری پہیلیاں اور نظری وہم اس بارے میں اچھی بصیرت فراہم کرتے ہیں کہ ہمارے دماغ کیسے کام کرتے ہیں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی ان بہت سارے پھولوں میں اس طوطے کو باآسانی پہچان سکتے ہیں لیکن اس میں تھوڑا وقت بھی لگ سکتا ہے۔

    بسا اوقات رنگوں، روشنی اور نمونوں کے مخصوص امتزاج ہمیں ایسی چیز کے ادراک تک لے جاتے ہیں جس کو صرف بصری طور پر جلد نہیں دیکھا جا سکتا۔

    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آپ اپنے دماغ کو مشکل پہیلیاں حل کرنے کے لیے جتنا زیادہ تربیت دیں گے، اتنا ہی ذہین ہوتے جائیں گے۔

    اب اس تصویر میں ہم آپ کو ایک منٹ کا وقت دے رہے ہیں۔ اس ایک منٹ میں آپ نے چھپے ہوئے طوطے کو تلاش کرنا ہے، اس طوطے کا رنگ قدرت کے رنگ سے میل کھا سکتا ہے۔

    کافی تجسس اور غور کے بعد اگر آپ جواب تک نہیں پہنچ پائے تو آئیے اب ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتاتے ہیں، جسے دیکھ کر آپ کی حیرانی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تو لیجئے جواب حاضر ہے!! تصویر کو قریب سے دیکھیں اور اسے تلاش کریں اور اس کا جواب آپ کو اس تصویر میں ہی مل جائے گا۔

    جی!! تو آپ کو آج کی یہ پہیلی کیسی لگی اس کا جواب نیچے کمنٹ باکس میں ضرور دیں۔

  • تصویری پہیلی : کیا آپ 30 سیکنڈ میں بچوں کے درمیان چھپے ہوئے 3 الّو تلاش کرسکتے ہیں؟

    تصویری پہیلی : کیا آپ 30 سیکنڈ میں بچوں کے درمیان چھپے ہوئے 3 الّو تلاش کرسکتے ہیں؟

    انٹرنیٹ پر بوجھی جانے والی تصویری پہیلیاں نہ صرف صارفین کی دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں بلکہ ان کو حل کرنے سے دماغی صحت پر اچھا اثر بھی پڑتا ہے۔

    تصاویر میں چھپی اشیاء ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہو جاتی ہیں۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    Optical Illusion: Can You Find 3 Owls Hiding In This Crowd Of School Kids Within 30 Seconds?

    اس بار ہم آپ کیلئے طویل عرصے بعد ایک مشکل پہیلی لے کر حاضر ہوئے ہیں کیونکہ کافی مشابہت رکھنے کے باعث صرف ایک فیصد لوگ ہی اسے تیس سیکنڈ میں حل کرسکیں گے۔

    کیا آپ 30 سیکنڈ کے اندر اسکول کے بچوں کی اس تصویر میں چھپے ہوئے 3 الّو کو تلاش کرسکتے ہیں؟

    سوشل میڈیا پر اسکول کے طلباء کی یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جو لوگوں کو اس بات کا چیلنج دے رہی ہے کہ اس کے اندر چھپے تین اُلووں کو تلاش کریں۔

    صارفین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ تصویر کو غور سے دیکھنے کے باوجود ان میں سے زیادہ تر دیے گئے مقررہ وقت میں تینوں چھپے ہوئے الّو کو تلاش نہیں کرسکے۔

    اگر آپ 30 سیکنڈ میں اس پہیلی کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو آئئیے ہم آپ کی ان الوؤں کی تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

    تو لیجئے پہیلی کا جواب حاضر ہے۔














    آپ اوپر دی گئی تصویر میں تین الوؤں کو چکر لگاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ پہلا اوپری بائیں کونے میں، دوسرا درمیان میں اور تیسرا نیچے دائیں کونے میں ہے۔

    اب آپ کمنٹس میں بتائیں کہ کیا آپ نے ان تینوں چھپے ہوئے الّوؤں کو تلاش کرلیا تھا؟ اگر کرلیا تھا تو کتنے وقت میں ؟؟

  • تصویری پہیلی : کیا آپ 5 سیکنڈ میں تیسرا فرد ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصویری پہیلی : کیا آپ 5 سیکنڈ میں تیسرا فرد ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ذہن کی ورزش کے لیے پہیلیاں بہت پسند کرتے ہیں اور اس سرگرمی میں دلچسپی لیتے ہیں تو یہ تصویری پہیلی آپ ہی کے لیے ہے۔

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں ؟،یقینا! آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اس تصویر میں دوسرا آدمی بھی چھپا ہوا ہے، کیا آپ 5 سیکنڈ میں اس دوسرے آدمی کو دیکھ سکتے ہیں؟

    معروف مصور کیرولین روپر کی اس تصویر میں ہمیں تفریح گاہ کا ایک خوبصورت منظر دکھائی دے رہا ہے جہاں ایک جوڑا کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    لیکن اس تصویر میں ان دونوں کے علاوہ تیسرا شخص بھی موجود ہے جو بظاہر نظروں سے اوجھل ہے لیکن تیز نظر والے اسے دیکھتے ہی پہچان لیں گے۔

    یہ تصویر آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویری پہیلی کا بغور جائزہ لیں۔

    اگر آپ اس میں کامیاب ہوگئے تو یہ اس بات کی علامت ہے ک ہواقعی آپ ایک ذہین انسان ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ یہ کام آپ کو صرف 5 سیکنڈ میں کرنا ہے۔

    اس تصویر میں کوئی اور تصویر ڈھونڈنا بلاشبہ آسان نہیں ہے، یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، اگر آپ کو اب تک اس پہییلی کا جواب نہیں ملا تو ہم آپ کی اس الجھن کو سلجھا دیتے ہیں۔

    درست جواب دیکھیں













    Jagranjosh

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • دلچسپ پہیلی : کیا آپ 8 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں ’دل‘ کہاں ہے؟

    دلچسپ پہیلی : کیا آپ 8 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں ’دل‘ کہاں ہے؟

    انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

    صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے انٹرنیٹ پر مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

    ویسے تو روز ہی یہ پہیلیاں مختلف پیٹ فارمز پر شیئر ہوتی ہیں، ان میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے ہم آپ کے سامنے پیش کرکے درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    ایک ایسی ہی تصویری پہیلی ہم آج آپ کیلئے لائے ہیں جو آپ کی ذہانت اور صلاحیت کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں کہ آپ اس میں کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں؟

    Avocados hidden

    زیر نظر تصویر میں آپ کو لائن میں بہت سارے ایوکاڈو نظر آرہے ہیں، ان سب میں ایک ’دل‘ بھی پوشیدہ ہے جو بظاہر نظر نہیں آرہا لیکن تیز نظریں رکھنے والے اسے باآسانی دیکھ سکتے ہیں،

    آپ کو صرف ان ایوکاڈوز کے درمیان چھپے ہوئے ایک دل کو تلاش کرنا ہے، آپ کے پاس اس پہیلی کو حل کرنے کے لیے صرف 8 سیکنڈ ہیں۔

    تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟ مزید غور سے تصویر دیکھیں تو شاید آپ کامیاب ہوجائیں۔ اگر نہیں تو اسکرول کر کے نیچے دیکھیں۔

    درست جواب دیکھیں













    Avocados hidden

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • 15 سیکنڈز میں اس تصویر میں چھپا ہوا چہرہ ڈھونڈ کر دکھائیں

    15 سیکنڈز میں اس تصویر میں چھپا ہوا چہرہ ڈھونڈ کر دکھائیں

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اس تصویر میں آپ کو 2 کشتیاں دکھائی دے رہی ہیں، دونوں میں 2، 2 افراد براجمان ہیں۔

    دونوں میں ایک مرد اور ایک خاتون ہیں۔

    لیکن اس تصویر میں ایک ہنستا ہوا چہرہ بھی چھپا ہے، آپ نے اسی کو ڈھونڈنا ہے۔

    اسے ڈھونڈنے کے لیے آپ کے پاس 15 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ نے اسے ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے۔

     

  • تصویر پہیلی: ہاتھی فارم میں چھپے جانور کو 11 سیکنڈ میں تلاش کریں

    تصویر پہیلی: ہاتھی فارم میں چھپے جانور کو 11 سیکنڈ میں تلاش کریں

    ہم ایک تصویر پہیلی کے ساتھ حاضر ہیں، اس بار آپ نے ہاتھی فارم میں چھپے جانور کو 11 سیکنڈ میں تلاش کرنا ہے۔

    یہ آپ کے آئی کیو لیول کو جانچنے کا ایک بہترین عمل ہے، جو دراصل آپٹیکل الیوژن یعنی بصری دھوکے پر مبنی ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ گیارہ سیکنڈ میں صرف 1 فی صد لوگ ہی اس تصویر میں چھپے جانور کو تلاش کر پاتے ہیں۔

    تو کیا آپ ان ایک فی صد لوگوں میں شامل ہیں؟ اگر جواب نہیں میں بھی ہے تو یہ عمل ایک اچھی تفریح ثابت ہوتی ہے، جس سے آئی کیو لیول بڑھ سکتا ہے۔

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ بصری دھوکے میں کوئی چیز یا ڈرائنگ اس طرح بنائی جاتی ہے جس سے دماغ کسی اور طرف مڑ جاتا ہے، اور یوں اس کے لیے ایک چیلنج سامنے آتا ہے۔

    اس تصویر میں آپ کو ہاتھی کا ایک فارم نظر آ رہا ہے، ایک ہاتھی ہے جس نے سونڈ میں شہتیر اٹھایا ہوا ہے۔

    لیکن صرف یہی نہیں، اس تصویر میں ایک اور جانور کی شبیہ کو اس چالاکی اور مہارت کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

    ہم آپ کو ایک اشارہ کر دیتے ہیں، تصویر کے دائیں طرف بہ غور دیکھیں، کیا آپ کو کچھ نظر آیا، چلیں، ایک اور اشارہ کر دیتے ہیں، ہاتھی کی دم کے قریب نگاہ جما کر دیکھیں۔

    اگر اب بھی آپ نہیں سمجھے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں کہ ہاتھی کی دم کے قریب ایک گھوڑے کا چہرہ بھی بنا ہوا ہے، جسے نیچھے تصویر میں نیلے رنگ سے نمایاں کیا گیا ہے۔

  • کیا آپ تصویر میں چھپے مینڈک کو 10 سیکنڈ میں ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ تصویر میں چھپے مینڈک کو 10 سیکنڈ میں ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے تصاویری پہلیاں شیئر کی جاتی ہیں جس میں انہیں مختلف چیزوں کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    صارفین کی جانب سے بھی ان پہلیوں کو خوب دلچسپی سے حل کیا جاتا ہے چند لوگ اسے حل کرلیتے ہیں اور کچھ اس میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

    اس دلچسپ اور پر تجسس تصویر نے ہزاروں صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی لوگ ہیں جو اس کا درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔

    زیر نظر پہیلی میں صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے مینڈک کو 10 سیکنڈ کے اندر تلاش کر سکتے ہیں؟

    image

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے کمنٹس میں صارفین نے دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں تو یہ دیکھنا بھی ناممکن تھا کہ تصویر میں کوئی جانور بھی موجود ہے۔

    عقاب جیسی تیز آنکھوں والے صارفین نے انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی، کچھ صارفین نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور بتایا کہ تصویر میں صرف ایک مینڈک ہے۔

    اگر آپ ابھی تک اس تصویر میں چھُپا مینڈک تلاش نہیں کرسکے تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔

    image

    کیا آپ نے اس مینڈک کو یہ تصویر  دیکھنے سے پہلے ڈھونڈ لیا تھا تو کمنٹس میں جواب لازمی دیں؟

  • تصویری پہیلی : کیا آپ صرف 5 سیکنڈ میں کار ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصویری پہیلی : کیا آپ صرف 5 سیکنڈ میں کار ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، بہت سارے اسپنرز کے درمیان آپ کو ایک کار تلاش کرنی ہے اور وہ بھی صرف 5 سیکنڈز میں۔

    اس دلچسپ تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دماغ تیز ہے اور آپ کا فوکس لیول بھی بہترین ہے۔

    یہ کام کچھ الجھا ہوا سا لگتا ہے لیکن اگر ذہن پر تھوڑا سا زور دیں اور غور کریں گے تو جواب خود بخود سامنے آجائے گا۔

    Jagranjosh

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے کمنٹس میں صارفین نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں تو یہ دیکھنا بھی ناممکن تھا کہ تصویر میں کوئی کار بھی موجود ہے یا نہیں۔

    اب اس پہیلی کا جواب ظاہر کرنے کا وقت تقریباً قریب آگیا ہے تو ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتا دیتے ہیں تاکہ آپ کے ذہن پرمزید زور نہ پڑے۔

    وہ لوگ جو ابھی بھی کار کی تلاش میں ہیں وہ حل کے لیے نیچے سکرول کر سکتے ہیں۔

    تو جناب یہ ہے اس پہیلی کا جواب

     

     

    Jagranjosh

  • زمین میں دھنسی لڑکی نظر کا دھوکا یا حقیقت؟

    زمین میں دھنسی لڑکی نظر کا دھوکا یا حقیقت؟

    زمین میں دھنسی لڑکی کی یہ تصویر محض نظر کا دھوکا ہے یا اس میں کوئی حقیقت بھی ہے؟

    یہ دماغ کو حیران کرنے والا ایک آپٹیکل الیوژن ہے، جس میں دکھائی دیتا ہے کہ کنکریٹ میں لڑکی کمر تک دھنس گئی ہے، جب یہ تصویر انٹرنیٹ پر آئی تھی تو لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

    بصری واہموں سے متعلق یقیناً آپ بھی جانتے ہیں، اس تصویر کا تعلق بھی انھی بصری واہموں سے ہے، یعنی تصویر ہوتی کچھ ہے لیکن اس طرح سے کھینچی گئی ہوتی ہے کہ اس میں کچھ اور ہی نظر آتا ہے۔

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس تصویر میں جو لڑکی نظر آ رہی ہے، اس کی ماں نے یہ کلک کیا ہے، جب انھوں نے اسے ریڈٹ پر پوسٹ کیا تو لوگ دنگ رہ گئے تھے۔

    تصویر میں گلابی لباس میں ملبوس ایک لڑکی نظر آ رہی ہے جو اپنے موبائل میں کچھ دیکھ رہی ہے، اور بہ ظاہر اس کا آدھا جسم کنکریٹ میں دھنسا ہوا ہے۔

    پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے جیسے لڑکی کو فرش میں دفن کر دیا گیا ہو، جس سے اس کا دھڑ اور بازو باہر رہ گئے ہوں، لیکن اس حیران کن تصویر کے لیے ایک معقول وضاحت موجود ہے۔

    ٹھیک ہے، ہم اس میں آپ کی مدد کریں گے۔ لڑکی کو دفن نہیں کیا گیا بلکہ بغور دیکھیں تو پکی منڈیر پر آپ کو یہ لڑکی کہنی رکھے نظر آئے گی، وہ منڈیر پر کہنی رکھ کر موبائل دیکھ رہی ہے، جب کہ باقی جسم نیچے چھپا ہوا ہے۔

  • تصویر پہیلی : صرف ذہین افراد 05 سیکنڈز میں خرگوش ڈھونڈ سکتے ہیں

    تصویر پہیلی : صرف ذہین افراد 05 سیکنڈز میں خرگوش ڈھونڈ سکتے ہیں

    ہم آج آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، اس جنگل کی تصویر میں آپ کو خرگوش ڈھونڈنا ہے، وہ بھی صرف 05 سیکنڈز میں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی اس پہیلی کا صحیح جواب دے پائیں گے اور 05 سیکنڈز میں خرگوش کو پہچان سکتے ہیں۔

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    اس دلچسپ اور پر تجسس تصویر نے ہزاروں صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی لوگ ہیں جو اس کا درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔

    Jagranjosh

    مندرجہ بالا تصویر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں دونوں کے لیے دماغی صلاحیت کو جانچنے کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔ اس تصویر میں ایک شکاری اپنے کتے کے ساتھ جنگل کے باہر کھڑا ہے۔

    مذکورہ شکاری بندوق لے کر جنگل میں خرگوش کا شکار کرنے آیا ہے تاہم خرگوش جنگل کے اندر کہیں چھپا ہوا ہے جس پر شکاری نظر نہیں پہنچ پارہی۔

    عقاب جیسی تیز آنکھوں والے صارفین نے اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی، ان میں سے کچھ صارفین نے اس خرگوش کا کھوج بھی لگا لیا ہوگا، کچھ صارفین اسے اب بھی ڈھونڈنے کے لیے جدوجہد کررہے ہوں گے۔

    اب اس پہیلی کا جواب ظاہر کرنے کا وقت تقریباً قریب آگیا ہے تو ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتا دیتے ہیں تاکہ آپ کے ذہن پرمزید زور نہ پڑے۔

    تو جناب یہ ہے اس پہیلی کا جواب :

    ⇓ 

    Jagranjosh

    اس تصویر کو قریب سے دیکھیں اور جنگل کے اندر جھاڑیوں میں چھپے خرگوش کو پس منظر میں تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

    یہ خرگوش جھاڑیوں کے اندر احتیاط سے تصویر کے نیچے دائیں جانب چھپا ہوا ہے۔