Tag: optical illusion

  • تصویری پہیلی : صرف ذہین افراد 11 سیکنڈز میں چار بلیاں ڈھونڈ سکتے ہیں

    تصویری پہیلی : صرف ذہین افراد 11 سیکنڈز میں چار بلیاں ڈھونڈ سکتے ہیں

    آج ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری پہیلی لے کر آئے ہیں، بہت سارے شیروں کے درمیان آپ کو چار بلیاں ڈھونڈنی ہیں، وہ بھی صرف 11 سیکنڈز میں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی ان بہت سارے شیروں میں سے 11 سیکنڈز میں ان بلیوں کو پہچان سکتے ہیں۔

    گزشتہ کئی سال سے تصویری پہیلیوں کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور صارفین ان کے دیوانے ہوگئے ہیں کیونکہ اس قسم کی پہیلیاں آپ کی دماغی طاقت کو بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہیں۔

    اس تصویر میں بلیاں ڈھونڈنا بلاشبہ آسان کام نہیں ہے، یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، آپ کو اس میں صرف شیروں کے چہرے ہی نظر آ رہے ہیں لیکن یقین مانیے کہ ان شیروں کے درمیان چار بلیاں بھی ہیں۔

    Jagranjosh

    مذکورہ چاروں بلیاں بہت مزے سے ان شیروں کے درمیان گھس کر بیٹھی ہوئی ہیں اور آپ نے صرف گیارہ سیکنڈ میں ان کا پتا لگانا ہے۔

    ایسی تصاویر آپ کے ارتکاز کی سطح اور توجہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جب آپ دماغی مشقت کر کے ہدف کو تلاش کرتے ہیں تو آپ نہ صرف چیلنج سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں بہت زیادہ اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔

    اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سارے شیر ہیں جو ایک پارٹی میں شرکت کرنے آئے ہیں کچھ ٹائیگرز مہذب انداز میں ٹوپی اور بو ٹائیز میں ملبوس ہیں۔ آپ کا چیلنج 11 سیکنڈ میں ان شیروں کے درمیان چار چھپی ہوئی بلیوں کو تلاش کرنا ہے۔

    آپ نے اب تک کتنی بلیوں کو دیکھا ہے؟

    وہ لوگ جنہوں نے چاروں کو دیکھا وہ خصوصی تعریف کے مستحق ہیں لیکن اگر آپ ابھی تک ان چاروں کو تلاش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں تو آئیے ہم آپ کو اس پہیلی کا صحیح جواب بتائے دیتے ہیں۔

    جواب دیکھیں : 

     

    Jagranjosh

    جی!! تو آپ کو آج کی یہ پہیلی کیسی لگی اس کا جواب نیچے کمنٹ باکس میں ضرور دیں۔

     

  • ملکہ کے کتوں نے ڈبل روٹی کہاں چھپائی ہے؟

    ملکہ کے کتوں نے ڈبل روٹی کہاں چھپائی ہے؟

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    یہ تصویر برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے پسندیدہ کورگی کتوں کی ہے۔ ملکہ کو یہ کتے بہت پسند تھے اور تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ملکہ نے ایک کتے کو گود میں بھی اٹھایا ہوا ہے۔

    آپ کو ان ڈھیر سارے کتوں کے درمیان ڈبل روٹی کے ٹکڑے ڈھونڈنے ہیں جو تین مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

    چونکہ دونوں اشیا کا رنگ ایک جیسا ہی ہے لہٰذا آپ کو تھوڑی مشکل پیش آسکتی ہے۔

    کیا آپ نے ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے۔

  • صرف ذہین افراد 5 سیکنڈ میں اس جانور کو پہچان سکتے ہیں

    صرف ذہین افراد 5 سیکنڈ میں اس جانور کو پہچان سکتے ہیں

    ہم آپ کے لیے پہلے کی طرح ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، اس تصویر میں آپ کو ایک جانور تلاش کرکے اس کا نام بتانا ہے وہ بھی صرف 05 سیکنڈ میں۔

    ہمارا یہ شرطیہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی 05 سیکنڈز میں اس مشہور جانور کو پہچان سکتے ہیں لیکن ایک خاص تیکنیک کے ساتھ۔

    اس زیر نظر پہاڑی نما تصویر میں ایک ایسا جانور بھی چھپا ہوا ہے جو بظاہر واضح طور پر نظر نہیں آرہا لیکن دیکھنے والوں کی نگاہ سے یہ چھپ نہیں سکتا۔

    اس قسم کی پہیلیاں آپ کی دماغی طاقت کو بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہوتی ہیں، بالکل ایک ذہنی جمنازیم کی طرح، جواب جاننے کے لیے نیچے اسکرول کرنے سے پہلے اسے ڈھونڈنے کی اپنی کوشش پوری کریں۔

    آپ دور سے ان پہاڑوں کی خوبصورت تصویر دیکھ سکتے ہیں، جنہیں دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے پہاڑوں میں کچھ ہو رہا ہے یا کسی جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    Jagranjosh

    صورتحال سے متعلق آگاہی اور مشاہدے کی بہترین مہارت رکھنے والا شخص ہی اس تصویر میں چھپے ہوئے خطرناک جانور کو دیکھ سکتا ہے۔

    تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی تصاویر آپ کے ارتکاز کی سطح اور توجہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جب آپ دماغی مشقت کر کے ہدف کو تلاش کرتے ہیں تو آپ نہ صرف چیلنج سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں بہت زیادہ اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔

    اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ جانور کافی مشہور ہے اور اس نے بچوں کی مشہور فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسے عام طور پر درندہ بھی کہا جاتا ہے۔

    کیا آپ نے ابھی تک جانور کو دیکھا ہے؟ تصویر کو ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔ کیا ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی؟

    ٹھیک ہے، وقت ختم ہو گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے چھپے ہوئے جانور کو دیکھا ہوگا اور جن کے پاس اس کا جواب نہیں ہے وہ لوگ اس پہیلی کے حل کے لیے نیچے اسکرول کرسکتے ہیں۔

    جواب حاضر ہے :

    Jagranjosh
    یہ تصویر ایک بھیڑیے کی ہے جسے دیکھنے کیلئے تصویر کو الٹا کریں گے تو واضح طور پر نظر آجائے گا۔

  • ایک صدی پرانی اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟

    ایک صدی پرانی اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    یہ تصویر بظاہر ایک بڑے سے پرندے کی ہے، لیکن اس تصویر میں ایک شخص بھی چھپا ہوا ہے جو مچھلی پکڑ رہا ہے۔

    اس شخص کو ڈھونڈنے کے لیے آپ کے پاس 11 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ مچھلی پکڑنے والے شخص کو ڈھونڈ سکے؟

    اس کے لیے آپ کو تصویر کو الٹا کر کے دیکھنا ہوگا، الٹا کرنے کے بعد آپ کو دکھائی دے جائے گا کہ پرندے کی چونچ میں ایک شخص موجود ہے، پرندے کا سر ایک بڑی سی مچھلی ہے، اس کا جسم ایک جزیرہ، اور پرندے کی ٹانگیں درخت بن جائیں گی۔

    یہ تصویر سنہ 1904 میں ایک مصور نے بنائی تھی اور اسے تب سے ہی ایک مشکل تصویر قرار دیا جاتا رہا ہے۔

  • اس خوبصورت تصویر میں چھپے جانور صرف 11 سیکنڈز میں تلاش کریں

    اس خوبصورت تصویر میں چھپے جانور صرف 11 سیکنڈز میں تلاش کریں

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    اوپر دی گئی تصویر بھی ایسی ہی ہے جس میں کم از کم 4 جانور چھپے ہیں۔

    نیلے پانیوں، کنارے پر پہاڑی، پہاڑی کے اوپر خوبصورت سا گھر، اور سمندر میں تیرتے بحری جہاز کی یہ تصویر بہت خوبصورت معلوم ہوتی ہے، لیکن اگر آپ ذرا سا غور کریں گے تو اس میں آپ کو ایک ہرن، چمگاڈر، لومڑی اور بگلا بھی دکھائی دے گا۔

    اور ان چاروں جانوروں کو ڈھونڈنے کے لیے آپ کے پاس صرف 11 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ نے جانور ڈھونڈ لیے؟

    صحیح جواب ہے۔

  • ذہانت کا امتحان : اس تصویر میں کتنی بلیاں ہیں؟ 20 سکینڈ میں جواب دیں

    ذہانت کا امتحان : اس تصویر میں کتنی بلیاں ہیں؟ 20 سکینڈ میں جواب دیں

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اسے بوجھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے راز بھی کھول سکتا ہے۔

    اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، ان میاں بیوی اور بیٹی کے ساتھ ان کی دو بلیاں بھی موجود ہیں جنہیں آپ نے تلاش کرنا ہے اور وہ بھی صرف 20 سیکنڈ میں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی اس تصویر میں چھپی دو بلیوں کو 20 سیکنڈز میں پہچان سکتے ہیں۔

    اس تصویر میں بلی ڈھونڈنا بلاشبہ آسان نہیں ہے لیکن یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، آپ کو اس میں صرف ایک خاندان نظر آرہا ہے، لیکن یقین مانیے کہ ان افراد کے درمیان دو بلیاں بھی ہیں۔

    Jagranjosh

    بلیاں بہت مزے سے ان کے درمیان محو استراحت ہیں اور آپ نے صرف بیس سیکنڈ میں ان دونوں کا پتا لگانا ہے کہ یہ کیسے اور کہاں پر موجود ہیں۔

    مندرجہ بالا تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی صوفے پر بیٹھا اخبار پڑھ رہا ہے اس کی بیوی اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھی ہے اور ان کی بیٹی فرش پر کھیل رہی ہے۔

    اگرچہ میاں بیوی اور ان کی بیٹی کو کمرے میں تلاش کرنا آسان ہے لیکن چھپی ہوئی بلیوں کو دیکھنے میں آپ کو تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ آپ کو تصویر کو مزید قریب سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

    مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنے دماغ کو مشکل پہیلیوں کے ساتھ جتنا زیادہ مشغول رکھیں گے، آپ ذہنی طور پر اتنے ہی مضبوط اور ہوشیار ہوں گے۔

    حقیقی آئی کیو ٹیسٹ لینا آپ کے آئی کیو لیول کو جاننے کا ایک اچھا طریقہ ہے، اس تصویری پہیلی کو ہیکٹک نک نامی شخص نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

    جواب دیکھیں

    Jagranjosh

    اگر آپ اب بھی ان بلیوں تک نہیں پہنچ پائے تو آئیے ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، آدمی کے پیروں کو غور سے دیکھیں تو ان کے نیچے ایک بلی لیٹی ہوئی ہے جبکہ دوسری بلی خاتون کی گود میں لیٹی ہوئی ہے۔

  • تصویر میں آپ کو کتنی خواتین نظر آرہی ہیں؟ بتائیں صرف 8 سیکنڈ میں

    تصویر میں آپ کو کتنی خواتین نظر آرہی ہیں؟ بتائیں صرف 8 سیکنڈ میں

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں ؟،یقینا آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں کتنی خواتین نظر آرہی ہیں؟

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    اس دلچسپ اور پر تجسس تصویر نے ہزاروں صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی لوگ ہیں جو اس کا درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔

    یہ شاہکار تصویر اطالوی آرٹسٹ جوہانس اسٹوٹر نے تخلیق کی ہے، جس نے بہت چالاکی سے ایک شوٹ پر خوب صورتی سے بیٹھے رنگین گرگٹ کی تصویر کے ساتھ صارفین کو کامیابی سے نظر کا دھوکہ دیا۔

    رنگ بدلنے والے گرگٹ کی مختلف ویڈیوز تو آپ نے دیکھی ہی ہوں گی اور رنگ بدلنے کا محاورہ بھی سنا ہوگا لیکن اب ہم آپکو گرگٹ کی وہ تصویر دکھائیں گے کہ جس میں اس کی جلد پر دو خواتین کی تصاویر بھی پوشیدہ ہیں۔

    Optical illusion of a chameleon hides two women within  Picture courtesy Johannes Stoetter

    اس پہیلی کی خاص بات بھی یہی ہے کہ اس تصویر میں آپ کو ان خواتین کی تصویروں کو ڈھونڈنا ہے اور کمنٹس میں بتانا ہے اور اس کو بوجھنے کیلئے آپ کے پاس صرف 8 سیکنڈ ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے کمنٹس میں صارفین نے دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں تو یہ دیکھنا بھی ناممکن تھا کہ تصویر میں کوئی خاتون بھی موجود ہے۔

    عقاب جیسی تیز نظر رکھنے والے صارفین نے انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی، کچھ صارفین نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور بتایا کہ تصویر میں دو خواتین ہیں۔

    جب کہ کچھ نے کہا کہ وہ صرف ایک خاتون کو سادہ نظروں سے باآسانی دیکھ سکے، کچھ صارفین نے باقی دو کو ڈھونڈنے کے لیے جدوجہد کی۔

    تو کیا آپ اسے دیکھ سکے ہیں؟

    جو صارفین ابھی نہیں پہنچ سکے ان کیلئے اشارہ ہے کہ غور سے دیکھیں کہ گرگٹ کی پنڈلیاں اس کی مخالف سمت پر بنی ہیں۔

    اب، بالکل دائیں جانب دیکھیں جہاں سے اس کی کھجلی والی دم شروع ہوتی ہے، قریب سے دیکھنے پر آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ایک عورت کا چہرہ ہے۔

    دوسری عورت کہاں ہے؟

    یاد رہے کہ تصویر میں گرگٹ کی پوری شکل محض ایک وہم ہے، یہ دراصل دو خواتین کے ماڈلز ہیں جو ایک دوسرے پر پلٹ کر اس انداز میں رکھے گئے ہیں کہ وہ زمین پر رینگنے والے جانور کی طرح نظر آرہے ہیں۔

    کیا آپ نے ان خواتین کی صحیح تعداد معلوم کرلی؟ اگر کرلی تو کمنٹس میں لازمی جواب دیں؟

    آپ کی معلومات میں اضافے کیلئے بتاتے چلیں کہ گرگٹ اپنی دونوں آنکھوں کو ایک ہی وقت میں دو مختلف سمتوں میں گھما سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ وقت اور موقع کی مناسبت سے فوری طور پر اپنا رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • کیا اس تصویر میں آپ کو کھلا ہوا تالا نظر آرہا ہے؟ دلچسپ پہیلی

    کیا اس تصویر میں آپ کو کھلا ہوا تالا نظر آرہا ہے؟ دلچسپ پہیلی

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، بہت سارے بند تالوں کے درمیان آپ کو ایک ایسا تالا تلاش کرنا ہے جو کھلا ہوا ہے اور وہ بھی صرف 20 سیکنڈز میں۔

    اس دلچسپ اور پر تجسس تصویر نے ہزاروں صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی لوگ ہیں جو اس کا درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔

    Optical illusion

    اس تصویر میں آپ کو بہت سارے تالے نظر آریے ہیں۔ آپ کو ان میں سے کھلے ہوئے تالے کو مقررہ 20 سیکنڈز میں تلاش کرنا ہوگا۔

    اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دماغ تیز ہے اور آپ کا فوکس لیول بھی بہترین ہے۔

    مذکورہ تصویر میں بہت ساری چابیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ آپ کو صرف کھلا ہوا تالا تلاش کرنا ہے۔ یہ کام کچھ الجھا ہوا سا لگتا ہے لیکن اگر ذہن پر تھوڑا سا زور دیں اور غور کریں گے تو جواب خود بخود سامنے آجائے گا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے کمنٹس میں صارفین نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں تو یہ دیکھنا بھی ناممکن تھا کہ تصویر میں کوئی کھلا ہوا تالا بھی موجود ہے یا نہیں۔

    عقاب جیسی تیز آنکھوں والے صارفین نے اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی، ان میں سے کچھ صارفین نے اس تالے کا کھوج بھی لگا لیا ہوگا، کچھ صارفین اسے اب بھی ڈھونڈنے کے لیے جدوجہد کررہے ہوں گے۔

    اب اس پہیلی کا جواب ظاہر کرنے کا وقت تقریباً قریب آگیا ہے تو ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتا دیتے ہیں تاکہ آپ کے ذہن پرمزید زور نہ پڑے۔

    تو جناب یہ ہے اس پہیلی کا جواب :

    Optical illusion

    تمام جیتنے والوں کو مبارک ہو۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں کھلے تالے کو ڈھونڈ لیا تو پھر کمنٹس میں جواب لازمی دیں۔

  • یہ کتے کی تصویر نہیں: دماغ کو گھما دینے والا دھوکا

    یہ کتے کی تصویر نہیں: دماغ کو گھما دینے والا دھوکا

    انٹرنیٹ پر اکثر اوقات دماغ گھما دینے والی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جو اپنے اندر کئی جہتیں رکھتی ہیں، ان تصاویر میں چھپے پہلو ڈھونڈنا دماغ کے لیے اچھی خاصی مشق ہوسکتی ہے۔

    اوپر دی گئی تصویر بھی ایسی ہی ہے جس میں بظاہر ایک کتا دکھائی دے رہا ہے لیکن اسی کے اندر ایک اور تصویر بھی چھپی ہے، کیا آپ وہ تصویر ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    آپ کی مدد کے لیے بتا دیں کہ دوسری تصویر دراصل ایک شخص کا چہرہ ہے۔

    کیا آپ نے ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے۔

  • کیا آپ 30 سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپے مرغی کے چوزے کو دیکھ سکتے ہیں؟

    کیا آپ 30 سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپے مرغی کے چوزے کو دیکھ سکتے ہیں؟

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں ؟،یقینا آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کیا اس میں آپ کو مرغی کا چوزہ نظر آرہا ہے؟

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

     baby chicken

    اس تصویری پہیلی میں خرگوشوں کے درمیان ایک مرغی کا بچہ چھپا ہوا ہے جو بظاہر دیکھنے میں آسان نہیں لیکن اسے ڈھونڈنا ناممکن بھی نہیں ہے بس ذہن پر تھوڑا سا زور دینے کی ضرورت ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ پہیلی شیئر کرنے والے کا کہنا ہے کہ جو لوگ 30 سیکنڈ کے اندر اس چوزے کو تلاش کر سکتے ہیں وہ خود کو ریکارڈ ہولڈر کہہ سکتے ہیں۔

    مذکورہ تصویر انتہائی صاف اور چمکدار ہے لیکن وہ لوگ جو رنگوں اور اس تصویر کے بیک گراونڈ میں بنے ڈیزائن کو نظر انداز کرنے کے قابل ہیں وہ 30 سیکنڈ کے ختم ہونے سے قبل ہی چوزے کو دیکھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ ابھی تک اس پہیلی کے صحیح جواب تک نہیں پہنچ سکے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔

    چوزہ کہاں ہے؟
    اگر آپ اسے تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو نیچے دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں، آپ تصویر کے نیچے بائیں جانب ایک خرگوش کے کان کے قریب چھپے ہوئے چوزے کو دیکھ سکیں گے۔

    baby chick

    اب آپ نیچے دیئے گئے کمنٹ باکس میں بتائیں کہ کیا آپ نے اس تصویری پہیلی کو 30سیکنڈ کے دیئے ہوئے وقت میں حل کرلیا یا نہیں؟