Tag: optical illusion

  • کیا آپ یقین کریں گے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟

    کیا آپ یقین کریں گے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟

    آپ نے اس سے زیادہ چکرا دینے والا نظروں کا دھوکا کبھی نہیں کھایا ہوگا۔

    کیا آپ یقین کریں گے کہ اس تصویر میں مختلف رنگوں میں نظر آنے والے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟ بہ ظاہر آپ کے لیے اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہوگا۔

    آپٹیکل الوژن (یعنی جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں وہ ویسا نہیں ہے) ایک ایسی دل چسپ سرگرمی ہوتی ہے جو آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی یہ چیلنج دیتی ہے کہ نظر آنے والی چیز حقیقت میں ویسی نہیں ہے۔

    انٹرنیٹ پر ایک نیا آپٹیکل الوژن وائرل ہو گیا ہے، جس میں چیک بورڈ (بساط) پر دو رنگوں میں چوکور خانے بنے ہوئے ہیں، یہ ہلکے اور گہرے سیاہ رنگ کے مربع ہیں، اور ایک اور چیز کا سایہ بھی ان خانوں پر پڑ رہا ہے۔

    ان میں دو خانوں میں انگریزی حروف اے اور بی لکھے گئے ہیں، لیکن دیکھنے والوں کے لیے یہ سوال چھوڑ رہا ہے کہ کیا بی کا خانہ بھی ویسے ہی ہلکے رنگ کا ہے جیسا کہ اے کا خانہ ہے؟

    ذرا غور سے دیکھیے، لیکن حقیقت بتانے سے قبل آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ بصری وہم 1995 میں ایڈورڈ ایچ ایڈلسن نے بنایا تھا اور اسے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے دماغ اور ادراکی سائنسز کے شعبے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔

    تو آپ کا کیا خیال ہے، کیا مربع بی ہلکا ہے یا اے کی طرح گہرے رنگ کا ہے؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بی اے سے ہلکا ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔

    ہم آپ کو بتائیں کہ دونوں چوکور خانے ایک ہی رنگ کے ہیں، اوہ تو آپ کو یقین نہیں آ رہا ہے، تو نیچے یہ تصویر دیکھیں:

    حیران ہو گئے نا کہ یہ تو واقعی ایک ہی رنگ کے خانے ہیں!

  • چیلنج : غوطہ خوروں کی تصویری پہیلی کا جواب 6 سیکنڈ میں

    چیلنج : غوطہ خوروں کی تصویری پہیلی کا جواب 6 سیکنڈ میں

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اسے بوجھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے راز بھی کھول سکتا ہے۔

    اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، بہت سارے لوگوں ک درمیان آپ کو ایک چیز تلاش کرنی ہے اور وہ بھی صرف 6 سیکنڈز میں۔

    یہ تصویر بظاہر دیکھنے میں سکوبا ڈائیونگ کی ہے جس میں انسٹرکٹر کئی غوطہ خوروں کو تربیت دیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

    اس تصویر میں کوئی اور تصویر ڈھونڈنا بلاشبہ آسان نہیں ہے، یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، آپ کو اس میں صرف انسان تیرتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن یقین مانیے کہ ان کے درمیان بھی ایک تصویر بھی ہے۔

    Optical illusion-based personality test reveals how judgemental you are in 6 seconds  Picture courtesy Twitter

    ایسی تصاویر جس میں آپ دماغی مشقت کرکے ہدف کو تلاش کرتے ہیں تو آپ نہ صرف چیلنج سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ خود کو بہت زیادہ اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔

    اگر پہلی نظر میں آپ نے ڈائیونگ سوٹ میں لوگوں کو مچھلیوں کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے دو چہروں کو دیکھا تو جان لیں کہ آپ نے فوری طور پر اس کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔

  • دماغ گھما دینے والی ویڈیو جس کے بعد آپ کو دیواریں گرتی ہوئی محسوس ہوں گی

    دماغ گھما دینے والی ویڈیو جس کے بعد آپ کو دیواریں گرتی ہوئی محسوس ہوں گی

    انٹرنیٹ پر اکثر دماغ کو گھما دینے والی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، آج آپ کو ایسی ہی ایک ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔

    یوٹیوب پر اپ لوڈ کی جانے والی یہ ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے اور لوگوں نے اسے دماغ گھما دینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

    ویڈیو میں سیاہ و سفید پٹیوں پر مشتمل ایک پیٹرن بنا ہوا ہے، آپ نے اس تصویر کے مرکز میں دیکھتے رہنا ہے۔

    15 سے 18 سیکنڈز اسے دیکھتے رہنے کے بعد آپ اسکرین سے نظر اٹھا کر اپنے ارد گرد دیکھیں گے تو آپ کو وہ کمرا، جہاں آپ بیٹھے ہوئے ہیں سکڑتا ہوا اور اپنے اوپر گرتا ہوا محسوس ہوگا۔

    لوگوں نے اس بصری دھوکے کو نہایت پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ اسے دیکھنے کے بعد چند لمحوں تک وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہوگئے۔

  • آپ کو اس تصویر میں سب سے پہلے کیا نظر آیا؟

    آپ کو اس تصویر میں سب سے پہلے کیا نظر آیا؟

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہوجاتی ہیں جو الجھا کر رکھ دیتی ہیں، یہ تصاویر دیکھنے والوں کی شخصیت کا راز بھی کھولتی ہیں۔

    آج ایسی ہی ایک تصویر آپ کو دکھائی جارہی ہے جس کی حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ منفرد تصویر آپ کے بارے میں بہت کچھ بتائے گی۔

     

    تصویر پر پہلی نظر پڑتے ہی اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس میں تو صرف 2 کتے نظر آرہے ہیں تو آپ یہاں فیل ہو چکے ہیں کیونکہ ایسا ہے نہیں اور آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو نرم دل کے مالک ہوتے ہیں۔

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس تصویر میں چڑیا نظر آرہی ہے تو آپ ایک ایسے انسان ہیں جو آنکھوں دیکھی بات پر کسی صورت یقین نہیں کرتے بلکہ تحقیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو زندگی کے کسی بھی کام میں بے وقوف بنانا آسان نہیں ہوگا۔

    اصل میں یہ ایک گھونسلہ نما تصویر ہے جس میں لڑکی کے بال درخت کی پتلی پتلی ٹہنیوں سے بنائے گئے ہیں اور اس لڑکی کے گال، ناک، ہونٹ کان سب کچھ ایسی ہی فنکاری سے بنائے گئے ہیں۔

  • کیا آپ بتا سکتے ہیں ؟ کتنے افراد کیمپنگ کرنے آئے؟

    کیا آپ بتا سکتے ہیں ؟ کتنے افراد کیمپنگ کرنے آئے؟

    قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے جسے ہمارے قارئین بہت دلچسپی کے ساتھ انہیں حل بھی کررہے ہیں۔

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں ؟ یقیناً آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کتنے افراد کیمپنگ کرنے آئے ہیں؟

    This picture challengers viewers to find how many people went camping.

    تصویر میں جنگل میں ایک خیمے کے سامنے لوگوں کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے، اس پہیلی کا جواب آپ کو یقیناً چونکا دے گا کیونکہ ایسا ہرگز نہیں ہے جو آپ کو نظر آرہا ہے۔

    ذہن کو جھنجھوڑ دینے والی اس پہیلی کو ٹک ٹاک اسٹار ہیکٹک نک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس سوال کوحل کرنا ہرگز آسان نہیں کیونکہ دیکھنے والے چکرا جائیں گے۔

    The mind-boggler was shared by TikTok star Hectic Nick.

    صارفین نے اس پہیلی کے مختلف جوابات دیئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ چار لوگ گئے ہیں کیونکہ میز پر کپ کے لیے چار پلیٹیں زمین پر رکھی گئی ہیں، یہ پوسٹر پر ظاہر کرتا ہے کہ ایک شخص اس تصویر میں موجود نہیں ہے۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ 4 یا 5 کیونکہ اگر آپ درخت پر لگے پوسٹر کو دیکھتے ہیں تو اس میں وہ لوگ ہیں جو وہاں موجود ہیں۔

    چلیں اب ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتاتے ہیں۔

    اس پہیلی کا درست جواب "چار " ہے کیونکہ تصویر میں نظر آنے والے پوسٹر پر چار پکوان، چار کپ اور چار نام درج ہیں۔

  • اس تصویر کو دیکھنے سے آپ چند سیکنڈ کے لیے کلر بلائنڈ ہو جائیں‌ گے

    اس تصویر کو دیکھنے سے آپ چند سیکنڈ کے لیے کلر بلائنڈ ہو جائیں‌ گے

    یہ ایک عجیب و غریب تصویر ہے، جسے کچھ دیر بغور دیکھنے سے آپ چند سیکنڈ کے لیے کلر بلائنڈ ہو جائیں‌ گے۔

    نہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، یہ آنکھوں‌ کو کلر بلائنڈ بنانے کا بس نظر کا ایک دھوکا ہے، جو چند لمحوں تک ہی رہتا ہے۔

    اس بصری دھوکے نے دنیا بھر کے لاکھوں ناظرین کو حیرانی میں اپنی آنکھیں مسلنے پر مجبور کیا ہے، انھیں چند لمحوں تک یقین نہیں آیا کہ کیا وہ واقعی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں رنگ دیکھ رہے ہیں۔

    دراصل ٹک ٹاک کے ایک صارف پروفیسر اے ایم ایکس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے ناظرین کی آنکھوں کی صلاحیت کو چیلنج کیا ہے، ٹک ٹاک پر پروفیسر کے 12 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

    ویڈیو میں پروفیسر نے سب سے پہلے ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر دکھائی، ان کا کہنا تھا کہ یہ انھوں نے ایتھوپیا کے سفر کے دوران لی تھی۔

    اس تصویر کو انھوں نے چند جعلی رنگوں میں دکھایا، اور ہدایت کی میں نے اس تصویر کے درمیان ایک سفید نقطہ لگا دیا ہے، اور آپ نے 20 سیکنڈوں تک اسے گھورنا ہے۔

    اس کا مقصد پروفیسر نے یہ بتایا کہ اس سے آپ کی آنکھوں میں روشنی کے رسیپٹرز کی حساسیت تصویر کے مختلف رنگوں کے ساتھ مانوس ہو جائے گی۔

    اس کے بعد انھوں نے تصویر اصل حالت میں دکھائی، یعنی سیاہ اور سفید رنگوں میں، لیکن یہ کیا ….. چند لمحوں تک آپ کی آنکھوں نے وہی جعلی رنگ دیکھے۔

    پروفیسر نے کہا دراصل آنکھوں میں روشنی کے رسیپٹرز کی حساسیت جب رنگوں کے ساتھ مانوس ہو جاتی ہے، تو دماغ کچھ دیر تک وہی سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ تصویر بدلنے کے بعد بھی رنگ دکھائی دیتے ہیں۔

    یہ کلپ اتنی وائرل ہوئی ہے کہ اسے ٹک ٹاک پر 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا ہے۔

  • کیا آپ 60 سیکنڈ میں چھپے ہوئے دریائی گھوڑے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ 60 سیکنڈ میں چھپے ہوئے دریائی گھوڑے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

    گزشتہ دنوں ہم نے ایسی کئی پہیلیوں کے بارے میں جانا جو انسان کے ذہن کو مخمصے میں ڈال دیتی ہیں اور اسے حل کرنے والے صارفین اپنا سر کھجانے لگتے ہیں۔

    چاہے وہ تصویری پہیلی ہو یا پینٹنگ کے اندر چھپی ہوئی کوئی چیز، اس طرح کی پہیلیوں کو حل کرنے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے۔

    اب اس تصویر کو ہی لیجئے اس میں ایک ایسا جانور چھپا ہوا ہے جو سائز میں بہت بڑا بھی ہے لیکن آپ کی آنکھوں سے اوجھل ہے اور یہی اس پہیلی کی خاص بات ہے۔

    Viral Optical Illusion: Can You Find The Hippopotamus Hiding Among Flamingos in 60 Seconds?

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویری پہیلی ذہن جو الجھانے کیلئے کافی ہے اس تصویر میں ایک خوبصورت پس منظر دکھایا گیا ہے، چھوٹے سے تالاب کے چاروں طرف تھوڑی سی زمین اور ہریالی ہے۔

    تصویر میں آپ کو درجنوں سارس دکھائی دے رہے ہوں گے لیکن ان کے درمیان ایک دریائی گھوڑا بھی ہے جس نے خود کو پانی کے اندر چھپا رکھا ہے لیکن وہ نظر بھی آرہا ہے بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے۔

    تو، کیا آپ 60 سیکنڈ یعنی صرف ایک منٹ میں اس چھپے ہوئے دریائی گھوڑے کو تلاش کرنے کا چیلنج قبول کرتے ہیں؟ اگر آپ نے چیلنج قبول کرلیا تو نیچے کمنٹ باکس میں اپنے جواب اور دورانیے سے آگاہ کریں۔

    اب ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتاتے ہیں

    بہت سے صارفین اس دریائی گھوڑے تک مقررہ وقت میں نہیں پہنچ پائے جن کی آسانی کیلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ وہ کس جگہ چھپا ہوا ہے۔

    تصویر کے نیچے دائیں طرف دیئے گئے گول دائرے میں پانی میں غور سے دیکھیں، آپ ڈوبے ہوئے اس دریائی گھوڑے کے کان اور آنکھیں پانی سے باہر نکلتے ہوئے باآسانی دیکھ سکیں گے۔

  • نظر کا دھوکا یا سچ میں یہ بلیک ہول پھیل رہا ہے؟

    نظر کا دھوکا یا سچ میں یہ بلیک ہول پھیل رہا ہے؟

    بصری وہم میں مبتلا کرنے والی یہ ایک حیرت انگیز تصویر ہے، اسے جیسے ہی آپ دیکھنا شروع کرتے ہیں، یہ پھیلتا ہوا محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

    لیکن یہ اہم سوال ہے کہ کیا یہ نظر کا دھوکا ہے یا سچ میں یہ بلیک ہول پھیل رہا ہے؟ یہ سوال آپ کو، جب آپ اس تصویر کو بہ غور دیکھنا شروع کریں گے، ضرور پریشان کرے گا۔

    یہ ایک نہایت دل چسپ وائرل آپٹیکل الیوژن ہے کیوں کہ اس میں آپ جتنا زیادہ بلیک ہول کو گھوریں گے، یہ اتنا ہی زیادہ آپ کے ذہن کو دھوکا دے گا۔

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کینوس پر موجود یہ بلیک ہول بالکل بھی حرکت نہیں کرتا، ظاہر ہے کہ یہ محض ایک غیر متحرک تصویر ہے، اس لیے حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لیکن آپ اسے گھورنے لگتے ہیں اور پھر یہ بڑا ہو جاتا ہے۔

    آپ یقین نہیں کریں گے کہ جب ناروے کی یونیورسٹی آف اوسلو اور جاپان کی رِتسومیکان یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے اس حوالے سے کچھ لوگوں پر یہ ٹیسٹ کیا تو، 86 فی صد افراد نے جواب دیا کہ ہاں بلیک ہول بڑا ہو جاتا ہے۔

    ماہرین نفسیات نے دعویٰ کیا کہ دیکھنے والوں کا خیال ہے کہ پھیلتا ہوا بلیک ہول انسان کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ وہ مستقبل دیکھ رہا ہے، ماہرین نے مزید کہا کہ یہ ان کے ‘مستقبل’ کے صرف 100 ملی سیکنڈز کو ظاہر کرتا ہے، یہ انسانی آنکھ سے دماغ کے اونچے حصوں تک معلومات کی پروسیسنگ میں ایک نہایت معمولی پل کی وجہ سے ہوتا ہے۔

  • یہ تصویر زندگی میں آپ کی کامیابی یا ناکامی کی پیشگوئی کرسکتی ہے

    یہ تصویر زندگی میں آپ کی کامیابی یا ناکامی کی پیشگوئی کرسکتی ہے

    شخصیت کو پرکھنے کے کئی طریقے ہیں، کوئی ہاتھ کی لکھائی سے شخصیت پہچاننے کا گر جانتا ہے تو کوئی جملوں کو مکمل کر کے اس کے منفرد ہونے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

    نفسیات میں کسی بھی فرد کی ذہانت، رویہ اور شخصیت کو پہچاننے کے کچھ مختلف طریقے ہیں، ان ہی میں سے ایک تصویروں کی مدد سے شخصیت کی پہچان بھی شامل ہے۔

    ان تصاویر کو آپٹیکل الوژن یعنی نظری یا بصری وہم کہا جاتا ہے۔

    آج یہاں پر ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جو آپ کو اپنی ذات کے اس پہلو سے آگاہ کرے گی کہ آپ زندگی میں کتنے پرعزم ہیں۔

    اس تصویر میں جو آپ کو پہلے دکھائی دے گا وہی آپ کی شخصیت اہم پہلو کو اجاگر کرے گا کہ آپ کتنے پرعزم ہیں یا مشہور ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں پہلے کسی شخص کے چہرے کو دیکھا تو آپ اپنے دوست احباب میں خاصی شہرت رکھتے ہیں اور مشہور شخص ہیں۔

    آپ پرسکون رہتے ہیں جبکہ لوگ آپ کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لیے بہت اعتماد سے رابطہ کرتے ہیں، انہیں لگتا ہے آپ ان کے مسائل کے حل کے لیے سب سے موزوں شخص ہیں اور وہ اپنے مسائل بیان کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

    اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اس تصویر میں کسی کو چھڑی لیے کسی خوفزدہ شخص کے سامنے کھڑا دیکھا ہے تو جان لیں کہ آپ ایک پرعزم شخصیت کے مالک ہیں۔

    آپ جن کاموں میں حصہ لیتے ہیں انہیں اپنے لیے چیلنج کی طرح قبول کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ ہر کام کو دوسروں سے بہتر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور نتیجتاً کامیاب ہوتے ہیں۔

  • کتے کو جہاز سے نیچے پھینکنے والی ویڈیو نے ہلچل مچا دی، حقیقت کیا ہے؟

    کتے کو جہاز سے نیچے پھینکنے والی ویڈیو نے ہلچل مچا دی، حقیقت کیا ہے؟

    انٹرنیٹ پر آئے روز تصویری پہیلیاں زیر گردش رہتی ہیں جو لوگوں کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیتی ہیں، بہت سے لوگوں کا ان پہیلیوں کو حل کرنا محبوب مشغلہ ہوتا ہے۔

    بہت سے افراد پہیلی میں کسی چیز یا تصویر میں چھپے راز کو تلاش کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو وہیں کچھ تیز آنکھوں اور تیز دماغ والے افراد ان پہیلیوں کو باآسانی حل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

    آج ہم آپ کے لیے ایک اور ویڈیو پہیلی لے کر حاضر ہوئے ہیں جو آپ کو بالکل سمجھ نہیں آئے گی کیونکہ یہ پہیلی تیز آنکھوں والے افراد ہی حل کرپائیں گے۔

    اب آپ یہ ویڈیو دیکھ کر خود بتائیں کہ اس کتے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ یا پہلی نظر میں آپ نے کیا محسوس کیا؟ یہ بات آپ کو سر کھجانے پر مجبور کردے گی۔

    اس ویڈیو پہیلی میں ایک کتے کو ہوائی جہاز سے باہر پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں حالانکہ کتا پھینکنے کے بعد آپ اسے ہوا میں اڑتا ہوا بھی دیکھیں گے۔

    جی ہاں !! کتے کے نیچے گرتے ہی ویڈیو کی ساری حقیقت آپ کے سامنے آگئی۔ درحقیقت کتا فوری طور پر ایک ایک ایسی جگہ پر گرتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ برفیلی زمین ہے نہ کہ آسمان۔

    مالک نے کتے کو تقریباً ایک فٹ کی اونچائی سے برف میں پھینکا تھا، ویڈیو دیکھ کر آپ سوچی رہے ہوں گے کہ کتا جہاز کے باہر فضا میں لٹک رہا ہے۔

    جو چیز اس پہیلی کو مشکل بناتی ہے وہ یہ ہے کہ برف ابر آلود آسمان سے ملتی جلتی نظر آتی ہے جب کہ سفید برف کے ٹیلوں پر سورج کا عکس بادلوں سے نکلتی ہوئی روشنی کی طرح لگتا ہے۔