Tag: optical illusion

  • نظر کا دھوکا: یہ تصویر آپ کی زندگی کا اہم راز بتائے گی

    نظر کا دھوکا: یہ تصویر آپ کی زندگی کا اہم راز بتائے گی

    بعض چیزوں کو دیکھنے اور پرکھنے کا رخ ہماری شخصیت کی نشاندہی کرتا ہے، ہم کس چیز کو کس طرح سے دیکھتے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کیسی ہے۔

    ایسی ہی ایک تصویر آپ کو دکھائی جارہی ہے جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے گی۔

    زیر نظر تصویر میں ایک بچی، جنگل، اور ایک ڈھانچہ چھپا ہوا ہے، آپ کو پہلے کیا دکھائی دیتا ہے، یہ آپ کی شخصیت کے رازوں کی طرف اشارہ کرے گا۔

    اگر آپ کو اس تصویر میں سب سے پہلے ایک بچی دکھائی دی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی زندگی کی مشکلات سے نمٹنا جانتے ہیں اور رکاوٹوں کو پار کرنے کا حل نہایت آسانی سے نکال لیتے ہیں۔

    آپ ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرلیتے ہیں اور یہ آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے، آپ حالات کے دباؤ میں نہیں آتے اور دیوانہ وار ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔

    اگر آپ کو اس تصویر میں پہلی نظر میں کھوپڑی دکھائی دی ہے، تو پریشان مت ہوں، اس کا مطلب کچھ برا نہیں۔

    اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ذہین ہیں اور آپ کا ذہین انداز فکر آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

    اور اگر آپ کو اس تصویر میں پہلی نظر میں ایک سیاہ گھنا جنگل دکھائی دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی چھٹی حس آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

    دیگر افراد جس صورتحال میں گھبرا جاتے ہیں آپ اس میں پرسکون رہتے ہیں کیونکہ آپ کی چھٹی حس آپ کو خبردار یا پرسکون کرسکتی ہے۔

  • یہ بلی آپ کی شخصیت کا اہم راز کھول سکتی ہے

    یہ بلی آپ کی شخصیت کا اہم راز کھول سکتی ہے

    بعض چیزوں کو دیکھنے اور پرکھنے کا رخ ہماری شخصیت کی نشاندہی کرتا ہے، ہم کس چیز کو کس طرح سے دیکھتے ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کیسی ہے۔

    ایسی ہی ایک تصویر آپ کو دکھائی جارہی ہے جو آپ کی شخصیت کا راز کھول دے گی۔

    زیر نظر تصویر ایک بلی کی ہے جو سیڑھیوں پر موجود ہے، آپ کو اسے دیکھ کر بتانا ہے کہ یہ سیڑھیاں چڑھ رہی ہے یا اتر رہی ہے۔

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بلی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے تو مبارک ہو، آپ کا شمار ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے جو رجائیت پسند یا پر امید ہوتے ہیں اور مثبت خیالات رکھتے ہیں۔

    آپ کا دماغ اس نہج پر ٹرینڈ ہے کہ آپ ہر بار تصویر کا اچھا اور مثبت رخ دیکھتے ہیں، آپ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی سوچتے ہیں اور آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، سوائے خود آپ کے اپنے۔

    لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ بلی سیڑھیاں اتر رہی ہے، تو پھر بری خبر یہ ہے کہ آپ ایک مایوس انسان ہیں۔

    بلی کو سیڑھیاں اترتے دیکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک قنوطیت پسند اور منفی سوچ رکھنے والے انسان ہیں، آپ اپنی زندگی میں ایسے لوگوں سے ملے ہیں جنہوں نے آپ کی سوچ کا زاویہ منفی پہلوؤں کی طرف موڑ دیا ہے۔

    لیکن تب بھی اچھی خبر یہ ہے کہ یہ انداز فکر آپ کے لیے فائدہ مند بھی ہے کیونکہ آپ کسی پر جلدی بھروسہ نہیں کرتے، آپ ہر معاملے کو ٹھوک بجا کر چلتے ہیں اور محتاط رہتے ہیں، لہٰذا آپ کو دھوکا دینا آسان نہیں ہے۔

  • آسمان میں اڑنے والی جادوئی کار، حیرت انگیز ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    آسمان میں اڑنے والی جادوئی کار، حیرت انگیز ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    کیلیفورنیا : امریکہ میں ایک خاتون نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی جس کو دیکھ کر جادو کا سا گمان ہوتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی گاڑی میں ہواؤں میں اڑ رہی ہے۔

    آپ نے اپنے بچپن میں ایسے ٹی وی ڈرامے تو دیکھیں ہوں گے جس میں ایک جن اپنے قالین پر بیٹھ کر فضاؤں میں اڑ رہا ہے اور اس کے آس پاس بادل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک خاتون اپنی کار میں بیٹھی ہواؤں میں اڑ رہی ہے اور گاڑی کی کھڑکی سے اڑتے ہوئے بادلوں کا دلکش منظر بھی نظر آرہا ہے۔

    کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو کی رہائشی 22سالہ ہیننا کولبی کی اس ویڈیو کو 70لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا، لاکھوں افراد نے اس اڑتی ہوئی کار کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور بہت سے لوگوں نے ہیری پورٹر کی فلم کے ایک منظر سے اس کا موازنہ کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اپنی گاڑی میں  ایسے جا رہی ہے جیسے وہ ہوا میں اڑ رہی ہو اور نیچے سفید بادل بھی ساتھ چل رہے ہوں لیکن حقیقت میں وہ ایسا نہیں ہے۔

    بعد میں ہیننا نے انکشاف کیا کہ گاڑی در حقیقت سڑک پر ہی چل رہی تھی تاہم یہ سڑک اتنی بلندی پر واقع ہے کہ اس کے نیچے بادل نمودار ہوئے۔ ویڈیو کے آخر میں جب کیمرا سامنے کی جانب آیا تو سارا معمہ  سمجھ میں آجاتا ہے کہ حقیقت آخر ہے کیا۔

  • بادلوں کے درمیان بلی نمودار، لوگ حیران

    بادلوں کے درمیان بلی نمودار، لوگ حیران

    کسی بھی تصویر کا اینگل بہت معنی رکھتا ہے، بعض تصاویر صرف اپنے اینگل کی وجہ سے تبدیل ہو کر کچھ کا کچھ معنی دینے لگتی ہیں۔

    اس کی ایک مثال یہ تصویر ہے جس میں ایک بلی بادلوں میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہے اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے بادلوں میں بلی کی شبیہہ موجود ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی یہ تصویر بہت وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    مگر ایک خاتون کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر دراصل فریب نظر ہے۔

    اس عکس میں جو بلی نظر آرہی ہے، وہ ان خاتون کے گھر کی شیشے کی کھڑکی کے پاس بیٹھی تھی جس کے پس منظر میں بادل تھے، خاتون نے اس بلی کی ایک تصویر بنا کر اسے ٹویٹر پر شیئر کردیا۔

    لیکن سفید رنگ کی یہ بلی شیشے کی وجہ سے بادلوں کا ہی عکس معلوم ہونے لگی، غور سے دیکھنے پر تصویر میں شیشہ بھی نظر آسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر خوشگوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس تصویر پر ایڈیٹنگ کر کے اسے مزید دلچسپ بنا دیا۔

  • کیا یہ تصویرحرکت کررہی ہے؟

    کیا یہ تصویرحرکت کررہی ہے؟

    سوشل میڈیا پر ہر روز ذہن گھما دینے والی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جو لوگوں میں ذہنی تناؤ کی نشاندہی کر رہی ہے۔

    یہ رنگ برنگی سی تصویر پوسٹ کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر ان افراد کو بالکل ساکن نظر آئے گی جو ذہنی تناؤ کا شکار نہیں، جو معمولی تناؤ کا شکار ہیں ان کو یہ تصویر معمولی حرکت کرتی محسوس ہوگی جبکہ سخت ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کا شکار افراد کو یہ تصویر نہایت تیزی سے حرکت کرتی معلوم ہوگی۔

    ابتدا میں اس تصویر کے بارے میں کہا گیا کہ یہ ایک جاپانی ماہر نفسیات نے تخلیق کی ہے، تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر ایک یوکرینی مصور نے بنائی ہے اور اس کا ذہنی تناؤ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر بے شمار افراد اس تصویر کو اسٹریس ٹیسٹ سمجھ کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    کئی افراد کا دعویٰ ہے کہ وہ سخت ڈپریشن کا شکار ہیں لہٰذا انہیں یہ تصویر بہت تیزی سے حرکت کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

    کچھ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تصویر صرف ایک بصری دھوکہ ہے اور باوجود اس کے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، انہیں یہ تصویر بالکل ساکت معلوم ہوئی۔

    آپ نے اس تصویر میں کیا پایا؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دیوار میں پوشیدہ شے کو تلاش کریں

    ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دیوار میں پوشیدہ شے کو تلاش کریں

    کیا آپ اپنے آپ کو واقعی ذہین سمجھتے ہیں تو یہ آپ کی ذہانت کا امتحان ہے، ایک ایسی تصویر جس کو ایک لمحے کو دیکھیں اور بتائیں کہ تصویر میں کون سی دوسری چیز واضح ہے۔

    ذہن کو تیز تر رکھتے ہوئے ایک بار اور تصویر کو غور سے دیکھیں

    اس تصویر کو دیکھتے ہوئے پہلی نظر میں ایک عام دیوار ظاہر ہوتی ہے لیکن غور کرنے کے بعد سرخ اینٹوں کے درمیان ایک چھوٹا سا راک کا حصہ دیکھائی دیتا ہے ۔

    تصویر میں نمایاں چیز کو ڈھونڈنے کے لئے آپ کے پاس صرف 25 سیکنڈ ہیں۔

    CC-GIF

    یہ تصویر ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گردش رہی ہے جس میں ذہانت کا استعمال کیا جا سکتا ہے