Tag: orange Juice

  • جعلی کورونا ٹیسٹ کا طریقہ، ماہرین طلبہ کی چالاکی پر ہکا بکا رہ گئے

    جعلی کورونا ٹیسٹ کا طریقہ، ماہرین طلبہ کی چالاکی پر ہکا بکا رہ گئے

    لندن: برطانیہ میں طلبہ نے اسکول میں حاضری سے بچنے کیلئے اورنج جوس کے زریعے جعلی کورونا ٹیسٹ کا طریقہ تلاش کرلیا ، اورنج جوس میں تیزابیت بنیادی طور پر ٹیسٹ کی اصلیت ختم کر دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں طلبہ کا جعلی کورونا ٹیسٹ کیلئے اورنج جوس کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ، برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ نے اسکول حاضری سے بچنے کیلئےجعلی مثبت نتیجے کا طریقہ تلاش کرلیا، طلبہ جعلی نتیجے کے ذریعےاسکول سے دو ہفتے کی چھٹی حاصل کرلیتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ جوس نہیں بلکہ بظاہر تیزابیت ہے، اورنج جوس میں تیزابیت بنیادی طور پر ٹیسٹ کی اصلیت ختم کر دیتی ہے، طلبہ کے بقول اسکول سے دوہفتےکی چھٹی کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

    یہ کورونا ٹیسٹ عام طور پر ایک کٹ کے ذریعے ازخود کیا جاتا ہے اور یہ 30منٹ کے بعد اپنے نتائج ظاہرکردیتا ہے، اس میں سلاخ پر روئی کا استعمال کرتے ہوئے منہ اورناک کے اندر سے ایک نمونہ لیا جاتا ہے۔اس کو اورنج مائع میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر اس مائع کو ٹیسٹ پٹی پر نچوڑ دیا جاتا ہے۔

    اخبار میں کہا گیا کہ یہی اثرات کیچپ، کوکا کولا سمیت متعدد مشروبات اور کھانے کی اشیا میں بھی دیکھے گئے ہیں، یونیورسٹی کالج لندن کی پروفیسر آندریاسیلا کا کہنا ہے کہ یہ دریافت حیرت انگیز نہیں، اگر کوئی جان بوجھ کر ٹیسٹ کے پووٹوکول توڑتا ہے تو اس کے نتائج بدل جاتے ہیں۔

  • اورنج جوس کا استعمال امراض قلب سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

    اورنج جوس کا استعمال امراض قلب سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

    کراچی : بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے اورنج جوس کو اپنے معمولات میں شامل کیا جائے،یہ بات طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد بتائی۔

     طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دو گلاس اورنج جوس کا استعمال دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ اس کا استعمال جلد کی خوبصورتی، آنکھوں کی نشوونما اور جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے تاہم جدید تحقیق کے مطابق اس کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صلاحیتوں میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نارنجی میں فلیووینوئڈز نامی کیمیائی مادہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغ میں سیکھنے اور معلومات ذخیرہ کرنے والے ایک اہم حصے ہپوکیمپس تک دماغی سگنل کی رسائی بہتر بناتا ہے۔

    اورنج جوس میں قدرتی طور پر ہیسپریڈن نامی کیمیکل شامل ہوتا ہے جو جسم میں داخل ہوکر دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اس کے استعمال سے نہ صرف دل کر امراض سے نجات ملتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر اور کولیسڑول کو بھی کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • اورنج جوس جلد کی خوبصورتی کا ضامن

    اورنج جوس جلد کی خوبصورتی کا ضامن

    طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس اورنج جوس پینے سے نہ صرف جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے کہ بلکہ ان میں وٹامن سی بکثرت پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے ٹشوز کی نشوونما اور صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

    سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں کینو بھی آ چکے ہیں جو ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کینو میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء موجود ہیں جو جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق روزانہ اورنج جوس پینے سے ناصرف نزلہ زکام سے بچاؤ ممکن ہے بلکہ بصارت کی کمزوری دور کرنے کیلئے یہ ایک تریاق کی سی حیثیت رکھتا ہے۔