Tag: orangi

  • ڈاکو شیری عرف ساحل کو کس نے مارا تحقیقات کر رہے ہیں: پولیس

    ڈاکو شیری عرف ساحل کو کس نے مارا تحقیقات کر رہے ہیں: پولیس

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں ایک گلی سے ڈاکو کی لاش ملی، جس کی شناخت شیری عرف ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے ایک گلی میں شیری عرف ساحل نامی شہری کی لاش ملی ہے، پولیس حکام نے اسے ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیری کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ڈاکو شیری عرف ساحل کو کس نے مارا، شیری کے والد نے بتایا کہ وہ رات 12 بجے دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے نکلا تھا لیکن واپس نہ آیا۔

    فرار ہوتے لٹیروں کی فائرنگ سے دانش نامی نوجوان جاں بحق، عید کے بعد شادی تھی

    والد کے بیان کے مطابق شیری ڈکیتی کی وارداتیں کیا کرتا رہا ہے، اسے منع کرتے تھے لیکن وہ باز نہیں آیا، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو شیری ڈکیتی کے جرم میں گرفتار بھی ہو چکا ہے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا

    کراچی میں قیامت خیز گرمی، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا

    کراچی: شہر قائد میں ایک جانب قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے تو دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج نے آگ برسائی تو دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی ستم ڈھا دیئے، شہر کے کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہرے عذاب سے بلبلا اٹھے جبکہ کورنگی اور دیگر علاقوں میں تیرہ گھنٹے بجلی غائب رہنے سے پانی کا بھی سنگین بحران پیدا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں صبح دس بجے سے بجلی غائب ہے جبکہ ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، ملیر، کھوکھرا پار، احسن آباد، کیماڑی، لیاری، اورنگی اور دیگر علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کا تعطل برقرار ہے۔

    کراچی میں قیامت خیز گرمی ، سمندری ہوائیں آج بھی بند، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    علاوہ ازیں لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی بارہ سے تیرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو چکا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، پارہ 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، سمندری ہوا بند ہونے سے حبس کی کیفیت برقرار رہے گی جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے۔

    یاد ہے کہ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شدیدگرمی کی لہر کا آج آخری روز ہے، کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، رواں ماہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کراچی والے جون میں ہلکی بارش اور جولائی میں بارشوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہر قائد سے 2 افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد

    شہر قائد سے 2 افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں سے دوافراد کی تشدد زدہ لا شیں برآمد ہوئیں جبکہ شاہراہ فیصل ناتھا خان پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا‘دوسری طرف ملیر سعود آباد سے پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علا قے ملیر سموں گوٹھ سے ایک شخص کی گلا کٹی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فریاد علی کے نام سے ہوئی جبکہ سائٹ کے علا قے میں فائر بریگیڈ والی گلی سے ایک شخص کی تین سے چار روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔

    اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کا لونی میں فا ئرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا،دوسری جانب ملیر سعود آباد کے علا قے میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ شاہراہ فیصل ناتھا خان پل پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے دوساتھی فرار ہوگئے ۔

  • کراچی: مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی کے علاقے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی مقتول کے ورثا کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    ملیر کینٹ کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ،ادھر شیرشاہ کے علاقے سے بھی خاتون کی لاش ملی جس کو قانونی کاروائی کیلئے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔