Tag: orangi town firing

  • کراچی : لڑکی کے سر میں دو گولیاں مار کر قتل کردیا

    کراچی : لڑکی کے سر میں دو گولیاں مار کر قتل کردیا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن 5نمبر کے قریب فائرنگ سے لڑکی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے, ملزمان نے لڑکی کے سر پر دو گولیاں ماریں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5نمبر کے قریب 2ملزمان لڑکی کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے کر آئے تھے۔

    موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ سے پہلے لڑکی سے کچھ دیر بات کی، ملزمان نے لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارا اور اس کے سر پر2گولیاں مار دیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول بھی مل گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق لڑکی سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی، مقتولہ کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

  • کراچی : بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے گرفتار، فائرنگ سے دو افراد زخمی

    کراچی : بین الصوبائی گروہ کے چار کارندے گرفتار، فائرنگ سے دو افراد زخمی

    کراچی : پولیس نے تالہ توڑ کارروائیاں کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان اس سے قبل پنجاب میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے 4 مفرورملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تالا توڑ گروہ سے ہے، صرافہ بازار میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کراچی سے پہلے پنجاب میں بھی کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر زخمی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے علاقے میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے مختلف

    علاقوں کا دورہ کیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ بھی ڈی آئی جی کے ساتھ تھے، افسران نے پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات کا انکشاف ہوا ہے،  کراچی کے علاقے عزیز آباد نمبر دو میں نامعلوم مسلح افراد نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔

    ملزمان نے گھر میں سکون سے واردات کی،3ڈاکو پولیس اہلکاروں کے سامنے گھر سے نکل کر فرار ہوگئے، پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کی ناکام کوشش کی، فائرنگ کے باوجود ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں ڈاکوؤں میں سے ایک کو پیدل اور دوسرے کو موٹرسائیکل پر فرارہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • پاک کالونی میں منشیات فروشوں میں تصادم ، فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

    پاک کالونی میں منشیات فروشوں میں تصادم ، فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

    کراچی : اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے، پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے دو گروپوں میں مسلح تصادم سے تین افراد ہلاک ہوئے،اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے گٹر باغیچہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔ تاحال وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ رینجرز اور پولیس کی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، تاہم ابھی تک مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی

    پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے ان کو آگ لگادی گئی۔

    پولیس نے اس کارروائی کے دوران 50سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر علاقے میں موجود اہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔