Tag: orya maqbool jan

  • کالم نگار اوریا مقبول جان گرفتار

    کالم نگار اوریا مقبول جان گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائم کے اہلکاروں نے معروف تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق اوریا مقبول جان کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے، اور اداروں کی تضحیک کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 13 مئی 2023 کو لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں حراست میں لیا تھا۔

  • معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان بھی گھر سے گرفتار

    معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان بھی گھر سے گرفتار

    لاہور: معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان بھی گھر سے گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں صحافی اوریا مقبول جان کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انھیں حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل اینکرپرسن عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

  • نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے اوریا مقبول جان کا نام واپس لے لیا

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے اوریا مقبول جان کا نام واپس لے لیا

    اسلام آباد : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی جانب سے پیش کردہ اوریا مقبول جان نام واپس لے کر پی ٹی آئی نے ایاز امیر کا نام پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ایک اور یوٹرن لیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے تین نام دیئے تھے۔ جس میں اوریا مقبول جان کا نام بھی شامل تھا۔

    ایک گھنٹے بعد ہی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں تبدیلی کردی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی نے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اوریا مقبول جان کا نام تبدیل کرکے ایاز امیر کا نام شامل کردیا ہے۔

    پنجاب کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ایاز امیر کا نام چیئرمین عمران خان کے حکم پر تبدیل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان آج طویل ملاقات کے بعد حکومت اور اپوزیشن نے 2، 2 نام نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کیے تھے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام دیے گئے ہیں، جبکہ حسن عسکری کا نام ہم پہلے ہی دے چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جو نام آئے ہیں اس میں ایک قابل قبول ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن طارق سلیم ڈوگر اور جسٹس (ر) سائر علی کا نام دے چکی ہے۔

    محمود الرشید نے کہا تھا کہ اتوار کے دن وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات متوقع ہے، آئندہ ملاقات میں حتمی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ آئندہ ایک دو دن میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔