Tag: osaka

  • جاپان: نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک

    جاپان: نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک

    ٹوکیو: جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں ایک نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو زندہ جلانے والا نفسیاتی مریض خود بھی دوران علاج ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوساکا پولیس کے مطابق جاپانی شہر اوساکا کے ایک کلینک میں آگ لگانے کے مہلک واقعے میں ملوث مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا ہے، تاہم اب اس کی موت سے آتش زنی کے محرکات معلوم کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

    تانی موتو موریو جمعرات کی شام اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اس واقعے میں خود کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر سے متاثر ہونے کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھا اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی تھی۔

    یہ شبہ تھا کہ 61 سالہ تانیموتو نے 17 دسمبر کو عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ذہنی صحت کے علاج کے کلینک میں پٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے قبل پٹرول خریدا تھا، اس واقعے میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    جاپان : نفسیاتی کلینک میں 25 افراد کو جلانے والا کون تھا؟ سراغ مل گیا

    پولیس تانیموتو سے آتش زنی اور قتل کی تفتیش کر رہی تھی، مشتبہ شخص خود بھی اُسی کلینک میں زیر علاج رہا تھا، شبہ تھا کہ اس نے آتش زنی کی منصوبہ بندی کی تھی اور کلینک میں آگ قتل کرنے کے ارادے سے لگائی تھی۔

    لیکن پولیس کے مطابق کلینک اور مشتبہ شخص کے درمیان اس واقعے کا سبب بننے والے کسی جھگڑے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

    پولیس کو تانی موتو سے متعلقہ ایک گھر کی تلاشی کے دوران ایک نوٹ ملا ہے، جس پر ہاتھ کی لکھائی سے ’آتش زنی قتل‘ تحریر ہے، پولیس کو تلاشی کے دوران جاپان میں آتش زنی کے گزشتہ واقعات سے متعلق اخباری تراشے بھی ملے۔

  • جاپان : نفسیاتی کلینک میں 24 افراد کو جلانے والا کون تھا؟ سراغ مل گیا

    جاپان : نفسیاتی کلینک میں 24 افراد کو جلانے والا کون تھا؟ سراغ مل گیا

    ٹوکیو: جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں گزشتہ روز آتشزدگی کے واقعہ میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تفتیشی ذرائع کو شبہ ہے کہ ایک 61 سالہ شخص نے آگ دانستہ طور پر لگائی۔

    آگ بھڑکنے کا آغاز ایک 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع کلینک میں صبح تقریباً10 بج کر20 منٹ پر ہوا، مشتبہ شخص اس کلینک میں جایا کرتا تھا۔ پولیس اسے قتل اور آتشزدگی کے واقعہ کے ذمہ دار کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

    Police identify suspect in Japan arson attack that killed 24

    واقعے کے بعد28 افراد کو اسپتال لے جایا گیا بعد ازاں20 سے 60 کے درمیانی عمر کے14 مردوں اور10 خواتین کی موت کی تصدیق ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق تمام متاثرین کلینک میں موجود تھے، وہاں نفسیاتی و دماغی امراض کا علاج کیا جاتا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدین نے ایک شخص کو انتظار گاہ میں ہیٹر کے قریب کاغذ کی تھیلی رکھتے ہوئے دیکھا جس میں محلول تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے تھیلی کو ٹھوکر لگائی جس سے محلول نے آگ پکڑلی۔

    24 killed in high-rise clinic fire in Japan's Osaka | Daily Sabah

    ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    کلینک میں آتشزنی سے کوئی 30 منٹ قبل جائے وقوعہ سے تین کلومیٹر دور مذکورہ شخص کے گھر میں آگ لگنے کا ایک چھوٹا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس کو شبہ ہے کہ وہ بھی آتشزدگی تھی۔

  • دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی جگہ بنانے میں کامیاب

    دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی جگہ بنانے میں کامیاب

    ٹوکیو: دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست سامنے آگئی جس میں کراچی نے ایک بار پھر عالمی درجہ بندی میں شامل ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دی اکنامسٹ نے سال 2017 میں‌ دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق جاپان کا شہر ٹوکیو سب سے زیادہ محفوظ ترین شہر قرار پایا۔

    ہرسال کی طرح امسال بھی دی اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ کو چار سہولیات ’ جدید (ڈیجیٹلائز) نظام، صحت، بنیادی ڈھانچے اور عوامی‘ معلومات کی بنیاد پر تشکیل دیا۔

    رپورٹ میں ہر شہر کے لیے 100 مساوی نمبر رکھے گئے، جاپان کا شہر ٹوکیو 89.80 نمبرز کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ایشیا کے 10 شہروں سنگا پور، اوساکا، ہانگ کانگ نے بھی انڈیکس میں پوزیشنز حاصل کیں۔

    یورپ کے شہروں میں ایمسٹر ڈیم، اسٹاک ہولم اور زیورخ بھی محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    سنگاپور 89.64 نمبر کے بعد دوسرے نمبر پر رہا

    جاپان کا شہر اوساکا 88.87 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا

    کینیڈا کا شہر ٹورنٹو 87.36 نمبر حاصل کر کے دنیا کا چوتھا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا۔

    آسٹریلیا کا شہر ملیبرن پانچویں نمبر پر رہا

    نیدرلینڈ کا شہر ایمسٹر ڈیم 100 میں سے 87.26 نمبر ز حاصل کر کے چھٹے نمبر پر رہا

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی کو دنیا کا ساتواں محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا

    سویڈن کا دارالحکومت اسٹاک ہولم 86.72 نمبر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔

    ہانگ کانگ نے 86.22 نمبر حاصل کیے اور فہرست میں 9ویں نمبر پر رہا۔

    سوئٹزر لینڈ کا نامور شہر زیورخ 85.20 نمبرز کے ساتھ 10ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    علاوہ ازیں دیگر شہروں میں میڈریڈ، بارسلونا، سانس فرانسسکو، لاس اینجلس، نیویارک، پیرس، ڈلاس،روم، ابوظہبی، دوحہ، بیجنگ، ماسکو، جدہ، دہلی، ممبئی، ریاض، بنکاک، تہران، جکارتہ، ڈھاکا سمیت دیگر بھی محفوظ ترین شہر قرار دیے گئے جبکہ کراچی 38.77 پوائنٹس کے ساتھ 60ویں اور آخری نمبر پر رہا۔

     دی اکنومسٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست

  • جاپان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا

    جاپان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا

    اوساکا: جاپان میں6.1 شدت کے زلزلے نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا ہے، اب تک تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 51 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہراوساکامیں چھ اعشاریہ ایک شدت کازلزلہ آیا ہے جس سےکئی عمارتوں کونقصان پہنچا ہے جبکہ بلٹ ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ تاحال زلزلے کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ایک 80 سالہ بزرگ شہری اور نو سالہ کمسن لڑکی سمیت کل تین افرا د کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 51 بتائی جارہی ہے، جاپان میں اس قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں جانی نقصان کی اطلاع تمام امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اور اعداد و شمار اکھٹے کرنے کی بعد جاری کی جاتی ہے۔

    زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے آیا جب معمولاتِ زندگی اپنےعروج پر تھے ، بچے اسکول جاچکے تھے اور لوگ اپنے دفاتر کی جانب رواں دواں تھے۔

    امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 میگنی ٹیوڈ تھی اور یہ 15.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تاہم جاپانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 میگنی ٹیوڈ تھی۔ زلزلے کا مرکز شمالی علاقے میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تاحال زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

    جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا کہنا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی ہے ، فی الحال نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے اسٹاف کو پہلے ہی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ، نقصان کا درست تخمینہ لگایا جائے اور عوام کو بروقت درست اطلاعات فراہم کی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دنیا کی معمرترین خاتون117 برس کی ہوگئیں

    دنیا کی معمرترین خاتون117 برس کی ہوگئیں

    دنیا کی معمرترین خاتون مساؤ اوکاوا نے آج اپنی 117ویں سالگرہ اپنے اہل کانہ کے ہمراہ منائی، مساؤ 5مارچ 1898 کو اوساکا نامی جاپانی شہر میں پیدا ہوئی تھیں۔

    کمزور اور نحیف بزرگ خاتون نے اپنی سالگرہ اصل دن سے ایک دن پہلے منائی۔

    اپنی سالگرہ کے موقع پرمقامی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایک صدی انہیں کچھ زیادہ نہیں لگی۔وہ ایک انرسنگ ہوم میں رہتی ہیں اور وہاں کے ڈاکٹروں کے مطابق انکی صحت زوال پذیرہے۔

    مساؤ ایک کیمونو بنانے والے اوالے کاریگر کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1919 میں شادی کی اگرچہ یہ بندھن زیادہ
    طویل ثابت نہیں ہوا کہ ان کے شوہر 1931 میں انتقال کرگئے۔

    دنیا کی معمرترین خاتون دوبیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں ہیں، ان کے چارپوتے پوتیاں ہیں اورچھ پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔

    china_2