Tag: oscar award 2015

  • آسکر کی جگمگاتی شام ایکشن فلم برڈ مین کے نام

    آسکر کی جگمگاتی شام ایکشن فلم برڈ مین کے نام

    لاس اینجلس : دنیا بھر کے سب سے بڑے آسکر ایوارڈ میں فلم برڈ مین چھائی رہی، جس نے بہترین فلم سمیت تین ایوارڈ ز حاصل کئے، بہترین اداکارہ جولیان مور جبکہ ایڈی ریڈمائن بہترین اداکار قرار پائے۔

    آسکر کے ریڈ کارپٹ پر حسیناوں نے پر کشش لباس پہن کر سب کے دل جیت لئے، لیڈی گاگا،جنیفر لوپیز ،کیٹ بلانچٹ حسین نظر آئیں تو شوخ رنگوں کے انتخاب کے لئے مشہور اداکارہ لوپیٹا کے سفید لباس نے سب کو متوجہ کیا۔

    دنیا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز کا رنگارنگ میلہ لاس انجلس میں سجا، جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستاروں کی کہکشاوں نے میلہ لوٹ لیا۔ آسکر کی جگمگاتی شام ایکشن فلم برڈ مین کے نام ہوئی، جس نے بہترین فلم کے ایوارڈ کیساتھ بہترین ہدایتکار اور اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    سال دوہزار پندرہ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ ایڈی ریڈ مائن نے تھیوری آف ایوری تھنگ کیلئے جیتا جبکہ فلم اسٹل ایلس میں بہترین اداکاری پر جولیان مور کو ایوارڈ دیا گیا۔

    تقريب میں ايوارڈز کی بارش فلم دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل پر ہوئی، جس نے چار ایوارڈز اپنے نام کئے۔

    بوائے ہڈ کی پیٹریشیا ایرکوئیٹ بہترین معاون اداکارہ جبکہ وپلیش کیلئے جے کے سائمنز بیسٹ معاون اداکار ٹھہرے۔

    بہترین اینی میٹڈ فلم کا اکیڈمی ایوارڈ بگ ہیرو سکس لے اڑی۔ بہترین گانے کا آسکرایوارڈ فلم سیلما کے گانے گلوری کو دیا گیا۔

  • ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان

    ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایکشن سے بھرپور فلم "برڈ مین ” نو نامزدگیاں حاصل کر کے سب سے آگے نکل گئی ہے۔

    آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا، سال دو ہزار پندرہ کیلئے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں بوائے ہڈ، برڈمین، سیلما، دا امیٹیشن گیم اور دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل بہترین فلموں کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    بہترین اداکاراؤں کی نامزدگیوں مِیں اسٹل الائس کی جولیان مور، فلم وائلڈ کی ریز ویدراسپورن اور گون گرل کی روزمنڈ پائیک کا نام شامل ہے۔

    بہترین اداکاروں میں برڈ مین کے مائیکل کیٹون، فلم دی ایمیٹیشن گیم کے بینڈکٹ کمبربیچ اور دی تھیوری آف ایوری تھنگ کے ایڈ ی ریڈمائن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

    اس سال آسکر کا تاج کس کے سر سجتا ہے، اس کے لئے بائیس فروری تک انتظار کرنا پڑے گا۔

  • آسکر 2015 کی میزبانی کیلئے نیل پیٹرک ہیرس نامزد

    آسکر 2015 کی میزبانی کیلئے نیل پیٹرک ہیرس نامزد

    لاس اینجلس: دنیائے فن کے عظیم ایوارڈ آسکر دو ہزار پندرہ کی تقریب کی میزبانی کیلئے نیل پیٹرک ہیرس کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

    سی بی ایس کےمزاحیہ پروگرام ہائو آئی میٹ یور مدر کے میزبان اور تین مرتبہ ایمی ایوارڈ جیتنے والے اکتالیس سالہ نیل پیٹرک ہیرس کو ایک تقریب میں ستاسویں آسکر ایوارڈ کی تقریب کے میزبان کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    اس تقریب میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکاروں سمیت دنیا بھر سے سنیما سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔