Tag: Oscars 2022

  • ہاروکی موراکامی کی کہانی پر مبنی جاپانی فلم نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

    ہاروکی موراکامی کی کہانی پر مبنی جاپانی فلم نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

    آسکرز 2022 میلے میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ اس بار جاپانی فلم نے حاصل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کےاکیڈمی ایوارڈز کا اتوار کو ہالی ووڈ میں منعقدہ تقریب میں اعلان کیا گیا، جس میں جاپانی فلم ’ڈرائیو مائی کار‘ نے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    اس فلم کی کہانی دراصل جاپان کے مقبول ترین ناول نگار ہاروکی موراکامی کے 2014 میں چھپنے والے افسانوں کی کتاب ’مین ودآؤٹ وومن‘ کی ایک کہانی ’ڈرائیو مائی کار‘ پر مبنی ہے۔ یہ کہانی ایک اداکار کافوکو کی ہے جو نظر خراب ہونے اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہونے کی وجہ سے ایک 24 سالہ لڑکی مساکی واتاری کو ڈرائیور رکھ لیتا ہے۔

    آسکر ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے بارے میں دل چسپ معلومات

    آسکر وصول کرنے کے بعد فلم کے ہدایت کار ہاماگُوچی رِیُوسُکے نے کہا ’اوہ تو آپ آسکر ہیں۔‘ انھوں نے اس فلم میں شامل اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا ’ہم نے یہ جیت لیا ہے!‘

    2009 کے بعد ڈرائیو مائی کار پہلی جاپانی فلم ہے جس نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے، اس فلم نے گزشتہ سال کینز فلم فیسٹیول میں بہترین اسکرین پلے ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

    رواں سال یہ غیر انگریزی زبان کے درجے میں گولڈن گلوب برائے بیسٹ پکچر بھی جیت چکی ہے۔

  • آسکر تقریب میں میزبان کو مکا، وِل اسمتھ کے بیٹے کا ٹوئٹ میں ردِ عمل

    آسکر تقریب میں میزبان کو مکا، وِل اسمتھ کے بیٹے کا ٹوئٹ میں ردِ عمل

    آسکر تقریب میں میزبان کرس راک کو اسٹیج پر اچانک مکا جڑنے والے امریکی سیاہ فام اداکار وِل اسمتھ کے بیٹے نے ایک ٹوئٹ میں ردِ عمل ظاہر کر دیا۔

    وِل اسمتھ نے گزشتہ روز آسکر ایوارڈ 2022 کی براہ راست تقریب میں کامیڈین کرس راک کو مکا مار دیا تھا، جس پر نہ صرف تقریب میں موجود افراد ہکا بکا ہو گئے تھے بلکہ یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو لوگ بھی دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

    کیا وِل اسمتھ کو اپنا آسکر واپس لوٹانا ہوگا؟

    یہ ایک غیر معمولی نظارہ تھا، اور آسکر کی پوری تاریخ کا انوکھا واقعہ تھا، جب لائیو تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک نے ایلوپیشیا (گنج پن، بال جھڑنے کی بیماری) کی مریضہ ول اسمتھ کی اہلیہ اداکارہ جاڈا پنکیٹ کا مذاق اُڑایا، تو ول اسمتھ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور کرسی سے اٹھ کر اسٹیج پر پہنچ گئے، انھوں نے بھرے ہال کے سامنے کرس راک کو اچانک منہ پر مکا جڑ دیا۔

    آسکر ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے بارے میں دل چسپ معلومات

    اس ناخوش گوار واقعے پر وِل اسمتھ کے بیٹے جیڈن اسمتھ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رد عمل ظاہر کیا ہے، جیڈن نے ایک جملہ لکھا: ’اور ہم ایسا ہی کرتے ہیں۔‘

    اس مختصر جملے میں جیڈن نے والد کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے اپنے جذبے کا بھرپور اظہار کر دیا ہے، ان کے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر ہماری فیملی کو اس طرح مذاق کا نشانہ بنایا جائے گا تو پھر جواب بھی ایسا ہی منہ توڑ دیا جائے گا۔