Tag: osman khalid butt

  • عثمان بٹ کا شادی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب

    عثمان بٹ کا شادی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل فنکار عثمان خالد بٹ نے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    عثمان خالد ایک اداکار، مصنف، ہدایت کار اور کریوگرافر ہیں، ان کے ٹیلنٹ سے پر ایک واقف ہیں لیکن وہ ٹیلی ویژن اسکرین پر اس قدر نظر نہیں آتے جتنا ناظرین انہیں  دیکھنا چاہتے ہیں۔

    عثمان خالد بٹ اس وقت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اپنے قریبی شوبز گروپ میں ان چند افراد میں شامل ہیں جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جس کے باعث ان سے انٹرویو اور سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔

    حال ہی میں وہ علی سفینہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ایک بار پھر ان کی شادی کے موضوع پر سوال کیا گیا، اس بار اداکار عثمان نے نہایت دو ٹوک اور سنجیدہ انداز میں جواب دیا ہے۔

    اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میں شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اس کے لیے کوئی کوشش ہی نہیں کر رہا، میں ایک ”نان کنفارمسٹ” (یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا) انسان ہوں اور مین صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کرسکتا۔

    عثمان خالد بٹ نے انٹرنیٹ پر مسلسل شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھئی میں تھک چکا ہوں کہ لوگ ہر وقت میری شادی کے بارے میں پوچھتے ہیں، انہیں اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ میری ذاتی زندگی میں دخل دینا چاہیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

  • عثمان خالد بٹ سے شادی؟ مایا علی کا مداح‌ کو کرارا جواب

    عثمان خالد بٹ سے شادی؟ مایا علی کا مداح‌ کو کرارا جواب

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اداکار عثمان خالد بٹ سے شادی کے سوال پر مداح کو کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے نئے سال کے موقع پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے پسند کیا وہیں ایک صارف ملک عمیر طاہر نے ان سے سوال کیا کہ ابھی بھی عثمان خالد بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، آپ دونوں کو ساتھ نہیں دیکھا۔

    مایا علی نے مداح کے سوال پر برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’کیا آپ نے مجھ سے، میری فیملی سے یا عثمان خالد بٹ یا ان کی فیملی سے اس بات کا ذکر سنا ہے؟

    اداکارہ نے مزید کہا کہ سوال کرنا آپ کا حق ہے لیکن برائے کرم کسی کے بارے میں بھی بیان دینے سے گریز کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    2019 thank you for the lessons, 2020 I am ready… 📸 @zillestudio_kukisphotography

    A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

    مایا علی کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد صارف کی جانب سے کمنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے لیکن اس سوال کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی اور عثمان خالد بٹ اچھے دوست ہیں انہوں نے بہت سے ڈراموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور ڈراموں میں دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں، شہروز سبزواری نے ویڈیو پیغام میں علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

    سائرہ اور شہروز کی طرح مایا بھی چاہتی ہیں کہ لوگ حقیقت کو جانے بغیر اس طرح کے بیان نہ دیں۔