Tag: OUT

  • آج کے دن مدثرنذر199 رنزپرآؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی قرارپائے تھے

    آج کے دن مدثرنذر199 رنزپرآؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی قرارپائے تھے

    کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان بے شمار ریکارڈز کا حامل ہے ، ان میں سے کچھ تو مشہورِزمانہ ہیں تو کچھ افسوس ناک ریکارڈ تاریخ کی گرد میں دب گئے ہیں، ایسا ہی ایک ریکارڈ معروف آل راؤنڈرمدثر نذر کا بھی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ 24 سال قبل آج ہی کے دن مدثر نذر 199 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے تھے ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 199 رنز پر آؤٹ ہونے والے پہلے شخص تھے۔

    پی سی بی کے مطابق 29 اکتوبر سنہ 1984 کو فیصل آباد میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ میچ جاری تھا جس میں مدثر نذر محض ایک رن کے فرق سے ڈبل سنچری کرتے کرتے رہ گئے اور 199 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور یوں یہ ایک ناخوشگوار ریکارڈ بھی تاریخ کا حصہ بن گیا۔

    مدثر نذر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 24 دسمبر 1976ء کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ کے میدان میں کیا تھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 76 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 10 سنچریوں کی مدد سے 4114 رنز اسکور کیے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 231 رنز تھا۔

    وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے جو 199 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دنیا کی سست ترین ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔ انہوں نے 2653 رنز کے عوض 66 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 122 میچ کھیلے اور بغیر کسی سنچری کے 2653 رنز اسکور کیے۔ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 3432 رنز کے عوض 111 وکٹیں بھی حاصل کیں۔مدثر نذر کے والد نذر محمد بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔

    نذر محمد اور مدثر نذر دنیا کے واحد باپ بیٹے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

  • پاک بھارت میچ : عمراکمل ناقص امپائرنگ کی بھینٹ چڑھ گئے

    پاک بھارت میچ : عمراکمل ناقص امپائرنگ کی بھینٹ چڑھ گئے

    ایڈیلیڈ : ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں ناقص امپائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک بھارت میچ میں تھرڈ امپائر نے ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرکےعمراکمل کو متنازعہ آؤٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ناقص امپائرنگ کا ایک اور متنازعہ فیصلہ سامنے آیا ۔ اس بار غلط فیصلے کی بھینٹ عمراکمل چڑھے۔ جدیجا کی گیند پر آن فیلڈ امپائر نے عمراکمل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا، جس پر بھارتی کپتان دھونی نے ریویو لیتے ہوئے تھرڈ امپائر کا سہارا لیا۔

    تھرڈ امپائر اسٹیو ڈیوس نے اسنیکو میٹر پر لہریں ظاہر نہ ہونے کے باوجود عمر اکمل کو آؤٹ قرار دے دیا۔ ٹیکنالوجی کی موجودگی میں عمراکمل کو غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھایااور فیصلہ بھارت کے حق میں دے دیا.

    کمنٹیٹرز نے بھی عمراکمل کے آؤٹ دیئے جانے کو مشکوک قرار دیا۔ قوانین کے مطابق شق کی بنیاد پر فیصلہ بلے باز کے حق میں دیا جاتا ہے، لیکن عمراکمل کے فیصلے پر آئی سی سی نے دہرا معیار اپناتے ہوئے غلط فیصلہ دیکر عمراکمل کو مشکوک آؤٹ دیا۔

    گذشتہ روز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بھی امپائرنگ کا بلنڈر دیکھنے کو ملا، اینڈرسن کو غلط آؤٹ دینے کے بعد آئی سی سی نے انگلش ٹیم سے تحریری طور پر معافی مانگ لی تھی۔

  • شان مسعود کا متنازعہ آؤٹ: ہاک آئی ٹیکنالوجی آفیشلزغلطی پرنادم

    شان مسعود کا متنازعہ آؤٹ: ہاک آئی ٹیکنالوجی آفیشلزغلطی پرنادم

    دبئی : نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شان مسعود کے متنازعہ آؤٹ پر ہاک آئی ٹیکنالوجی آفیشلز نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ ہاک آئی ٹیکنالوجی کے معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے آخری روز شان مسعود کے متنازعہ آؤٹ پر ہاک آئی آفیشلز نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔ شان مسعود کو چالیس رنز پر فیلڈ امپائر نے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا تھا جس کیخلاف اوپنر نے اپیل کردی۔

    اپیل پر بھی ہاک آئی ٹیکنالوجی نےامپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا جس نے سب کو حیران کردیا۔ کیوی بولر کی گیند شان مسعود کے پاؤں پر لگ کر صاف باہر جاتی ہوئی دکھائی دی لیکن بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی میں گیند کو وکٹوں کو ہٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

    ہاک آئی آفیشلز نے کپتان مصباح الحق اور ٹیم مینجر سے ملاقات میں غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔