Tag: outlook

  • سال 2024 میں سونے کی قیمت کیا ہوگی؟ اہم پیشگوئی

    سال 2024 میں سونے کی قیمت کیا ہوگی؟ اہم پیشگوئی

    رواں سال 2023کے دوران سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی اور اب سرمایہ کار اس بات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں کہ 2024 کیا صورتحال لے کر آئے گا۔

    اس حوالے سے ورلڈ گولڈ کونسل نے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کا آؤٹ لُک جاری کردیا ہے جس میں مستقبل کے رجحانات سے متعلق تین ممکنہ منظرنامے پیش کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں سال 2022 کے دوران کمی رہی، اکتوبر 2022 میں تقریباً 1650 ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی۔ نومبر 2020 میں قیمتوں نے پرواز جاری رکھی اور اپریل 2023 میں 2ہزار ڈالر کا نشان عبور کرلیا۔

    gold price

    سونے کی قیمتیں پورے 2023 میں 2ہزار ڈالر کے لگ بھگ رہیں جس نے لوگوں کو اس قیمتی دھات میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا۔

    پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ سامنے آیا۔

    سونے کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر تنظیم ”ورلڈ گولڈ کونسل“ نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے ہیں۔

     gold

    ڈبلیو جی سی کی رپورٹ میں تنظیم نے سونے کی متوقع مانگ کو امریکی معیشت کی کارکردگی اور 2024 میں کئی ممالک میں ہونے والے انتخابات سے جوڑا ہے۔

    ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 45 سے 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت سست روی یا ’سافٹ لینڈنگ‘ کا تجربہ کرے گی۔ اگر ایسا ہوا تو سونے کی مانگ ’الٹرا پوٹینشل کے ساتھ فلیٹ‘ ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوگا۔

    پچیس سے پچپن فیصد امکانی شرح کے ساتھ دوسرا امکان یہ بھی ہے کہ امریکی معیشت میں نمایاں سست روی یا ’ہارڈ لینڈنگ‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس منظر نامے میں سونے کی مانگ بڑھے گی اور قیمتیں بڑھیں گی۔

    Yellow Metal

    ڈبلیو جی سی کا کہنا ہے کہ ’مرکزی بینک کی مسلسل خریداری کے ساتھ مل کر کئی بڑی معیشتوں کے لیے اہم انتخابی سال میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کی بلندی سونے کے لیے اضافی مدد فراہم کر سکتی ہے۔‘

    ڈبلیو جی سی نے 5 سے 10 فیصد امکانی شرح کے ساتھ تیسرا منظرنامہ بھی پیش کیا ہے، جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ امریکی معیشت کسی بھی طرح کی سست روی کا تجربہ نہیں کرے گی۔

    اگر ایسا ہوا تو قیمتوں پر منفی دباؤ کے ساتھ سونے کی مانگ فلیٹ رہے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں کم ہوں گی۔ تاہم، کم امکانی شرح کے ساتھ ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

    ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی کساد بازاری کا بھی امکان ہے اور یہ ’بہت سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ پورٹ فولیوز میں سونے جیسے متاثر کن ہیجز رکھیں‘۔ لہٰذا، سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں۔

  • موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کی ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی

    موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کی ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی

    پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کرنےکےبعد عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے کمرشل بینکوں کی ریٹنگ بھی منفی سے مستحکم کردی ہے۔

    موڈیزانویسٹرسروسز نے پانچ پاکستانی کمرشل بینکوں کی ریٹنگ منفی سےبہترکرکےمستحکم کردی ہے،ان بینکوں میں حبیب بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک، یو بی ایل اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی ریٹنگ پانچ سال بعد منفی سے مستحکم کی ہے،عالمی ادارہ دوروزقبل پاکستانی معیشت کاآؤٹ لک بھی منفی سےمستحکم کرچکا ہے، موڈیز کے مطابق حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کےعمل سے بینکاری نظام کو بھی فائدہ پہنچےگا۔

  • موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک مستحکم کردیا

    موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک مستحکم کردیا

    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک مستحکم کردیا
    بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے فارن کرنسی بانڈز کا آؤٹ لک آؤٹ لک مستحکم قرار دیا ہے جب کہ ریٹنگ سی اے اے ون کر دی پر برقرار رکھی ہے ۔ تاہم طویل مدتی ریٹنگز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ موڈیز کے مطابق آوٹ لک میں بہتری کی وجہ پاکستان میں بہتر توازن ادائیگی ، آئی ایم ایف کے پروگرام کا جاری رہنا اور زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی سمیت ملک میں جاری معاشی اصلاحات کے باعث آؤٹ لک میں بہتری کی گئی ہے ۔