Tag: Outside Mosque

  • برطانیہ: مسلمانوں کو کار تلے روندنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    برطانیہ: مسلمانوں کو کار تلے روندنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں مسجد کے باہر کھڑے افراد پر تیز رفتار کار چڑھانے کے الزام میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت میں کی عدالت نے مشرقی لندن کے علاقے کریکل ووڈ میں واقع المجلس الحیسنی اسلامک سینٹر کے باہر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 20 سال کے جوانوں کو معمولی زخم آئے تھے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی جبکہ 50 سالہ شخص کو شدید زخمی ہوا تھا اور ٹانگ میں بھی بہت زیادہ چوٹیں آئیں تھی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری کو کچھ روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ گذشتہ ماہ 19 تاریخ کو پیش آیا تھا، جب ایک تیز رفتار کار ہجوم کو روندتی ہوئی نکل گئی تھی۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بتایا کہ حادثے میں ملوث ہونے کے شبے میں چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ بدھ کے روز تین ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے 24 سالہ مارٹن اسٹروک کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور نسل پرستانہ حملہ کرنے کے الزام میں سیکشن 18 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ باقی دو 20 سالہ نوجوانوں پر بھی غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے اور نسل پرستانہ حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں آئندہ سماعت تک ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے 17 سالہ لڑکی پر کوئی مقدمہ نہیں بنایا جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے ضمانت پر رہا کردیا۔

  • بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر مسجد کے امام پر تشدد

    بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر مسجد کے امام پر تشدد

    نئی دہلی : بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہاپسند جماعت بجرنگ دل کی غنڈہ گردی عروج پر ہے، بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پرمسجد کے امام پر تشدد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی جاری ہے اور مسلمانوں کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے، ہریانہ میں مسجد کے امام کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ نہ لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بجرنگ دل کے غنڈے زبردستی مسجد میں داخل ہوئے اور امام کو باہر نکالا اور زبردستی انہیں بھارت ماتا کی جے بولنے کے لئے کہنے لگے، امام نے بات نہ مانی تو انتہا پسندوں نے تشدد کرنا شروع کردیا۔

    انتہاپسندوں نے ہریانہ سے تمام مسلمانوں کو نکالنے کے نعرے بھی لگائے۔

    مسجد کی جانب سے بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے، پولیس نے انتہاپسند جماعت بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت سات ہندو یاتری ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے تھے۔

    اس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گردوں کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے تاہم اس حملے کے بعد کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت کو معطل کر دیا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔