Tag: outside nab court

  • ن لیگ جو کرے گی اس کا خمیازہ خود بھگتے گی ،فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ جو کرے گی اس کا خمیازہ خود بھگتے گی ،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کےکیسزکورکوانےکی کوشش کی جارہی ہے،ن لیگ قیادت کوپتہ ہےکیسزمیں اب ان کوسزائیں ہونے جارہی ہیں، ن لیگ جوکرےگی اس کاخمیازہ خود بھگتےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی ہدایت پرکارکنان کوجمع کیاگیا اور احتساب عدالت کےباہرجان بوجھ کرماحول خراب کیاگیا، ن لیگ کارکنان کے پولیس اہلکاروں کودھکے دینے کی مذمت کرتاہوں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سےحکمت عملی کےتحت کارروائی کی گئی، حمزہ شہباز نےآج صبح ہی کہہ دیاتھااسمبلی کے اندر اور  باہر احتجاج کریں گے، شہباز شریف کےخلاف کیس جاری ہے، روکنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    [bs-quote quote=” نوازشریف اورشہبازشریف کےکیسزکورکوانےکی کوشش کی جارہی ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اورشہبازشریف کےکیسزکورکوانےکی کوشش کی جارہی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس بھی منطقی انجام کی طرف جارہاہے، ن لیگ قیادت کوپتہ ہےکیسزمیں اب ان کوسزائیں ہونے جارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازنےآج صبح ہی کہاتھاپولیس کوٹف ٹائم دینےجارہےہیں،احتساب عدالت کےباہرن لیگ حکمت عملی کےتحت ماحول خراب کر رہی ہے، نجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپیکرپرحملہ کیاگیا، پنجاب اسمبلی میں بدمعاشی کےبعداب باہربھی وہی ماحول بنایاجارہاہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا احتساب عدالت کےباہرمنصوبہ بندی کےتحت کارکنان کوجمع کیاگیا، قانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہلکاروں پر پھینکنے کے لئے انڈے بھی لائےگئے، 200، ڈھائی سو کارکنان ہے ، پولیس کارکنان کو منتشر کرلے گی۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ جوکرےگی اس کاخمیازہ خود بھگتے گی، قانون توڑاجائے گا تو قانون حرکت میں بھی آئے گا۔

    یاد رہے آج شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اورنعرےلگائے اور احتساب عدالت میں گھسنےکی کوشش کی۔

    پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنان کوعدالت میں جانےسےروکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ متعددن لیگی کارکنان کوحراست میں لےلیا گیا۔

  • جس عدالت میں دیکھو میرے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے ،نواز شریف

    جس عدالت میں دیکھو میرے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے ،نواز شریف

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ جس عدالت میں دیکھو میرے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے، تمام کیسزکی وجہ کیا ہوسکتی ہے، اسے تلاش کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہر طرف میرا ہی کیس چل رہا ہے، تمام عدالتوں میں نوازشریف کیخلاف مقدمات چل رہے ہیں، تمام کیسز کی وجہ کیا ہوسکتی ہے، اسے تلاش کرنا چاہیے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں نواز شریف کے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں ،نا اہلی کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔

    دوسری جانب وکیل نوازشریف کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس میں پرانے الزامات دہرائے گئے ، ضمنی ریفرنس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے،وکیل نوازشریف
    ضمنی ریفرنس کےکاغذات جے آئی ٹی کاحصہ تھے۔


    مزید پڑھیں : آج کل سپریم کورٹ میں تمام مقدمات میرے خلاف لگے ہوئے ہیں، نواز شریف


    یاد رہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ آج کل سپریم کورٹ میں تمام مقدمات میرے خلاف لگے ہوئے ہیں۔ یہ زندگی بھرکے لئے نااہل کردیں پھربھی عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا، ججز کے فیصلے کو قوم مسترد کردے گی، یہ کون ہیں، جومجھے آپ سے جدا کریں۔

    گذشتہ پیشی پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہامیرےخلاف کیس کیاہے، کیس کی نوعیت کیا ہےسب سے بہتر آپ لوگ جانتے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں  کی اجازت ہے ،کیپٹن(ر)صفدر

    عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے ،کیپٹن(ر)صفدر

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے، طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرنے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب شوق سے آئیں ، طاہرالقادری سےکیامناظرہ کیاجائےجن کاجھوٹ ثابت ہوگیا۔

    عمران خان کی شادی کے حوالے سے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی ان کاذاتی مسئلہ ہے ، عمران خان کی شادی کے معاملے پربات نہیں کرناچاہتا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، کیپٹن (ر)صفدر


    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا، ہماری توپیشیاں ہو گئیں اب پیشیوں والوں کی پیشیاں ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست،آئین کوبچاناہےتومشرف کو عدالت میں لانا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نامعلوم افرادکوجواب مل گیا  نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے، مریم اورنگزیب

    نامعلوم افرادکوجواب مل گیا نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے خلاف افواہیں ختم ہوگئیں، پارلیمنٹ نے نامعلوم افراد کو جواب دے دیا، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پہلے کہتے تھے پیش نہیں ہورہے،اب پوچھتے ہیں کیوں آرہےہیں،نوازشریف نےقوم سےوعدہ کیاہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پراقامے کا کیس بنایا، کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں، نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہورہےہیں، نوازشریف آئین وقانون کی پاسداری کرتے ہوئے پیش ہورہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کےخلاف افواہیں ختم ہوگئیں، پارلیمنٹ نے نامعلوم افراد کو جواب دے دیا، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے۔


    مزید پڑھیں :  انصاف ہوتانظرنہ آئےتو سوال اٹھتاہے، مریم اورنگزیب


    یاد رہے گذشتہ پیشی پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انصاف ہوتانظرنہ آئےتو سوال اٹھتاہے، ٹرائل میں اتنی عجلت کیوں کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون کی پاسداری کرتے ہوئےعدالت میں بیٹھے، جن لوگوں نےاداروں پرحملہ کیا اور تضحیک کی وہ آزاد ہیں، جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا وہ آزاد ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ اقامہ پر آنے والے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا،عوام اپنا فیصلہ دوہزار اٹھارہ میں دینگے کہ چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی پیشی پر احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی ہوئی، پولیس کے نون لیگ کارکنوں کو عدالت میں جانے سے روکنے پر وکلا بھی بیچ میں آگئے۔ پولیس اور وکلاء کے درمیان ہاتھا ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی ساجد کیانی،جمیل ہاشمی،ڈی ایس پی ادریس راٹھور کو نوٹس جاری کردیئے گئے، درخواست گزار وکیل خالد محمود کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے باہر وکلا پر تشدد کیا گیا، پولیس نے ہائیکورٹ کےحکم نامےکی توہین کی ہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگذیب نے استفسار کیا کہ واقعہ کہاں پیش آیا، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ واقعہ احتساب عدالت کےباہرسروس روڈکے ناکے پر پیش آیا، عدالت ان 3افسران کو ذاتی طور پر طلب کرے۔

    عدالت نے کہا کہ پہلے نوٹس پھرجواب،پھرتوہین عدالت کے ذمہ دارجیل جائیں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی


    یاد رہے کہ احتساب عدالت مریم نواز کی پیشی کے موقع پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےمسلح گارڈ کمرہ عدالت میں جانا چاہتے تھے،عدالت میں داخلےسے روکنے سےمسلح گارڈز اور پولیس میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، جس کے بعد ن لیگ کے وکلا بھی آپے سے باہر ہوگئے۔

    پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا، وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس نے تشددکی انتہا کردی، پولیس کے تشددسے معاملہ بگڑا، مبینہ پولیس گردی کی تحقیقات کی جائیں۔

    ہنگامہ آرائی اورہلڑبازی کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔