Tag: Oval ground

  • چمپیئنزٹرافی کا فائنل : بھارتی تماشائی اسٹیدیم سے جانے لگے

    چمپیئنزٹرافی کا فائنل : بھارتی تماشائی اسٹیدیم سے جانے لگے

    اوول: پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی پربھارتی تماشائی مایوس ہوکر اسٹیڈیم سے جانے لگے، سوشل میڈیا پربڑی بڑی باتیں کرنے والوں کا ٹوئٹر بھی مکمل خاموش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے جانے والے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بھارتی تماشائی افسردہ ہو گئے۔

    بھارت کو ہارتا ہوا دیکھ کر انڈین شائقین گراؤنڈ سے مایوس لوٹنے لگے، اس کے علاوہ فیس بک پر طعنے دینے والے بھارتیوں کے چہرے بھی اترگئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت بھارت کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کھیل کے ستائیس اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 152رنز ہے۔

  • اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے ریکارڈ

    اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے ریکارڈ

    لندن: اوول کے میدان میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کو تیار ہیں ‘ دونوں کے کپتانوں کے حوصلے بلند ہیں‘ دیکھتے ہیں اوول کےمیدان میں پاکستان اور بھارت کی کیا کارکردگی رہی ہے۔

    پاکستان اور بھارت آج اوول کے میدان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کریں گے ‘ دونوں ٹیموں کامورال بلند ہے اور فتح کے لیے پر عزم بھی ہیں۔

    پری میچ پریس کانفرنس میں کپتان سرفرازاحمدنےکہا ٹیم فارم میں آچکی ہے‘ مورال بلند ہے ٹیم جم کرلڑے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی پاکستان ی ٹیم کے کم بیک کی تعریف کر چکےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ سے ہرکوئی بخوبی واقف ہے۔

    پاکستان اوربھارت ‘ اوول کے میدان میں


    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں لندن کے کئی گراؤنڈز میں مدمقابل آچکی ہیں لیکن اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہے۔

    شاہینوں نے اس گراؤنڈ پر اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے جبکہ سات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارت کے سورما اب تک اوول میں چودہ میچز کھیل چکے ہیں۔ پانچ جیتے جبکہ آٹھ میں شکست ان کا مقدر ہوئی۔

    مجموعی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ آئی سی سی ایونٹس میں بھارت آگے ہے۔ اب آج کے میچ میں اوول کے میدان میں جو بھی جیتا وہ تاریخ رقم کرجائے گا۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دن یعنی بروز اتوار لندن میں مطلع صاف رہے گا اور کھیل کے لیے موسمی صورتحال ہموار رہے گی۔

    موسم کے ماہرین کے مطابق جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا جائے گا درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور کھیل کے لیے بھرپور دھوپ میسر رہے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔