Tag: over trade talks

  • امریکا نے بھارت سے اپنی مایوسی کا کھل کر اظہار کر دیا

    امریکا نے بھارت سے اپنی مایوسی کا کھل کر اظہار کر دیا

    واشنگٹن(1 اگست 2025): روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر ٹرمپ کی انتظامیہ نے مودی سرکار سے کھل کر مایوسی کا اظہار  ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے سی این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا بھارت خود کو ایک ذمے دار عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے جو عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا، بھارت کے رویے نے امریکا سے اس کے تجارتی تعلقات کو غیر یقینی بنادیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے۔

    امریکا کی پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد

    بیسینٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، مستقبل کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک کو خبردار کیا تھا کہ ان پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری عارضی طور پر روک دی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت دنیا کا تیسرا بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور روسی سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی تھی۔