Tag: overbilling

  • 8 بجلی کمپنیاں اربوں روپے کی اوور بلنگ میں ملوث، آڈٹ رپورٹ

    8 بجلی کمپنیاں اربوں روپے کی اوور بلنگ میں ملوث، آڈٹ رپورٹ

    پاور ڈویژن کے ماتحت اداروں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 8تقسیم کار کمپنیاں 244 ارب روپے کی اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئیسکو، لیسکو، حیسکو، میپکو، پیسکو، کیسکو، سیپکو اور ٹیسکو شامل ہیں۔ مذکورہ 8 کمپنیاں لائن لاسز، بجلی چوری، ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے اووربلنگ کرتی تھیں۔

    گھریلو صارفین،زرعی ٹیوب ویلز، وفات پا نے والےافراد بھی اووربلنگ سے بچ نہ سکے، دستاویزات کے مطابق ملتان الیکٹرک کمپنی نے مردہ افراد کو 4 کروڑ 96 لاکھ روپے کا بجلی بل بھیجا، 5 تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 47 ارب روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔

    دستاویز کے مطابق ملتان الیکٹرک کمپنی نے مردہ افراد کو4کروڑ 96لاکھ روپے کا بجلی بل بھیج دیا،
    استعمال شدہ بجلی یونٹ صفر،بل میں12لاکھ 21 ہزار 790 یونٹ ڈال دیےگئے۔

    آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 5تقسیم کارکمپنیوں نے صارفین کو47.81ارب کی اوور بلنگ کی،
    ایک ماہ میں2لاکھ78ہزار649صارفین کو بجلی کا 47ارب81 کروڑ کا اضافی بل بھیجا گیا۔

    حکومت کی آمدنی بڑھانے کے چند مفید نسخے

    لائن لاسز،بجلی چوری چھپانے کیلئے اووربلنگ میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی بھی نہیں کی گئی،
    سال 2023-24میں صارفین کو90کروڑ46لاکھ بجلی یونٹس کا اضافی بل بھیجا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض کیسز میں صارفین کو اربوں روپے ریفنڈ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے آڈٹ حکام نے تصدیق کیلئے ریکارڈ مانگ لیا۔

    دستاویز کے مطابق لائن لاسز پورے کرنے کیلئےصارفین پر اضافی لوڈ کی مد میں 22 ارب کی اوربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے 8 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے وضاحت مانگ لی۔

    کیسکو کی جانب سے زرعی صارفین کو اووربلنگ 148 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، کمپنی نے ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے سال 2023-24 تک زرعی ٹیوب ویلز کو اووربلنگ کی۔

    بجلی کی 10تقسیم کار کمپنیوں نے 1432 فیڈرز کو 18 ارب 64 کروڑ کا اضافی بل بھجوایا، ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود آڈٹ حکام کو فراہم نہیں کیا گیا۔

    آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غلط میٹر ریڈنگ کی مد میں صارفین کو 5.29 ارب روپے کی اووربلنگ کی رقم ریفنڈ کر دی گئی۔ پیسکو کی جانب سے صارفین کو 2.18 ارب کی ملٹی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دی گئی۔

  • اووربلنگ کا ذمہ دار میں‌ ہوں گا، لیسکو چیف ایگزیکٹو کا بڑا بیان

    اووربلنگ کا ذمہ دار میں‌ ہوں گا، لیسکو چیف ایگزیکٹو کا بڑا بیان

    لاہور: لیسکو کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ اگر لیسکو میں اووربلنگ ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری خود ان پر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ لیسکو میں اگر کہیں بھی اووربلنگ ہوئی تو اس کا ذمہ دار وہ ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو میں قطعاً اووربلنگ نہیں ہوتی، اگر ہوگی تو اس کا میں اور میری ٹیم ذمہ دار ہوں گے، مطلب یہ کہ جو لیسکو ہیڈ کوارٹر میں بیٹھے ہیں اور سی ایس ٹی ذمہ دار ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے صارفین ہمارے باس ہیں، ان کو ہمیں سروس فراہم کرنی ہے، یہ ان کا حق ہے اور ہماری ڈیوٹی ہے۔

    دوسری طرف انھوں نے کہا حکومتی سرکاری ادارے 23 ارب کے نادہندہ ہیں، جن میں چار سے پانچ ارب روپے اسی سال کے ہیں اور باقی گزشتہ برسوں کے ہیں، ان سے وصولی کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔

    انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ انھوں نے لیسکو کو ماں کا درجہ دے دیا ہے، جہاں کرپشن اور بد عنوانی پر زیرو ٹالرنس ہے، جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

  • امریکا میں اووربلنگ کیس، پاکستانی سمیت 16 کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی

    امریکا میں اووربلنگ کیس، پاکستانی سمیت 16 کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی

    واشنگٹن: امریکا میں اووربلنگ کیس میں پاکستانی سمیت 16 کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اوور بلنگ پر 16 کارڈیالوجسٹوں کے خلاف ایکشن لیا تھا، جس میں کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی پر بھی اووربلنگ کا الزام تھا، ڈاکٹر ارجمند نے بھی اووربلنگ سے لاکھوں ڈالرز کمائے تھے۔

    ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے اووربلنگ پر امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ 2.6 ملین ڈالرز ادا کرنے کی ڈیل کی ہے، وہ ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے کئی بار میئر بھی رہ چکے ہیں۔

    ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے کہا کہ یہ معاملہ 12 سال پرانا ہے، میڈی کیئر نے انھیں اضافی ادائیگی کی تھی جو واپس کر دی ہے، کوئی فراڈ نہیں ہوا، پینلٹی نہیں لگائی گئی، بدستور پریکٹس کر رہا ہوں۔

    معالجین نے درج ذیل رقم ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے:

    ویسٹرن کینٹکی ہارٹ اینڈ لانگ ایسوسی ایٹس پی ایس سی اور محمد کاظم الدین (6,750,000 ڈالر)

    ہارٹ کلینک آف پیرس پی اے اور ارجمند ہاشمی (2,600,000 ڈالر)

    اسکرینٹن کارڈیو ویسکولر فزیشن سروسز ایل ایل سی (2,369,111 ڈالر)

    شینن کلینک (996,856 ڈالر)

    ایڈورڈ ڈبلیو لیہی ایم ڈی پروفیشنل ایسوسی ایشن اور ایڈورڈ لیہی (894,679 ڈالر)

    میٹروپولیٹن کارڈیو ویسکولر کنسلٹنٹس LLC اور آئیم ڈیمسن (846,888 ڈالر)

    نیو جرسی ایل ایل سی کارڈیالوجی سینٹر، ماریو کرسٹیو، فرینک آئیکوون، اور سمیر کول (740,000 ڈالر)

    کلووس کارڈیالوجی ایسوسی ایٹس ایل ایل سی اور مہامدو فوسینی (600,000 ڈالر)

    فیملی میڈیکل اسپیشلٹی کلینک پی پی ایل سی، میلشیو ابورڈو اور جون اباڈیلا (409,594 ڈالر)

    جیمز آر ہیگنز ایم ڈی انکارپوریشن اور جیمز ہیگنز (395,537 ڈالر)

    ٹرسٹ کیئر ہیلتھ ایل ایل سی (279,407 ڈالر)

    تاج میڈیکل انکارپوریشن (240,000 ڈالر)

    وائٹ ریور ڈائیگنوسٹک کلینک PLC، مارگریٹ کوکینڈل، اور سیٹھ بارنس (234,490 ڈالر)

    وینگارڈ ہارٹ اینڈ ویسکولر سینٹر P.C. اور فریحہ خان (195,000 ڈالر)

    بولڈر میڈیکل سینٹر پی سی (160,000 ڈالر)

    ویل اسپرنگ کارڈیک کیئر (50,000 ڈالر)

  • اووربلنگ پر صنعت کاروں کے لیے بڑا اعلان

    اووربلنگ پر صنعت کاروں کے لیے بڑا اعلان

    کراچی: صوبائی وزیر صنعت نے اووربلنگ کی شکایت پر صنعت کاروں کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات مل رہی ہیں، جس کے لیے ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں کے ساتھ مل کر معاملہ حل کرنے کے لیے کمیٹی بنا رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا اووربلنگ پر کے الیکٹرک حکام سے بات کروں گا، بجلی بلوں کی ادائیگی اب ہر کسی کے لیے مسئلہ بن گئی ہے۔

    جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کے صنعتی مسائل اور منصوبوں میں تاخیر پر اگلے ہفتے اسلام آباد جا رہے ہیں، اور ایف پی سی سی آئی کا بھی ایک نمائندہ ان کے ساتھ جائے گا۔

    سابق نگراں وزیر تجارت نے بجلی بل کم کرنے کی تجاویز پیش کر دیں

    خیال رہے کہ اس وقت تمام صنعت کار، تمام چیمبر آف کامرس اور چھوٹی بڑی صنعتوں کے مالکان یہ دہائی دے رہے ہیں کہ جتنی مہنگی بجلی انھیں دی جا رہی ہے اُس میں وہ پروڈکشن نہیں کر سکتے، کیوں کہ لاگت اتنی زیادہ ہو جاتی ہے کہ عالمی منڈی میں مقابلہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف حال ہی میں پاکستان میں انکشاف ہوا ہے کہ آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار نہ کرنے پر بھی حکومت پاکستان سالانہ طور پر اربوں روپے کے کیپسٹی چارجز دے رہی ہے اور یہ سارا بوجھ غریب عوام اور صنعت کاروں پر ڈالا جا رہا ہے۔

  • وزیر اعظم کے احکامات پر نیپرا اور ایف آئی اے نے اووربلنگ انکوائری کا آغاز کر دیا

    وزیر اعظم کے احکامات پر نیپرا اور ایف آئی اے نے اووربلنگ انکوائری کا آغاز کر دیا

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر نیپرا اور ایف آئی اے نے اووربلنگ انکوائری کا آغاز کر دیا۔

    ذرائع لیسکو کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کو کروڑوں روپے اوور بلنگ شکایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ انکوائری نیپرا اور ایف آئی اے کر رہی ہے۔

    جن صارفین کو پروریٹا بل ملے وہ واپس ہو جائیں گے، پروریٹا سسٹم کی منظوری کنسلٹنٹ منسٹری ثاقب جمال اور لیسکو انتظامیہ نے دی تھی، اعلیٰ سطح کمیٹی وزارت اور لیسکو مینجمنٹ ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق افسران کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر اعظم آفس کو رپورٹ بھجوائی جائے گی، جب کہ کل شام تک اووربلنگ رپورٹ مرتب کر لی جائے گی۔

    خیال رہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو 3 ہزار کے بجائے 8 ہزار روپے کے بل بھجوائے گئے تھے۔

  • اووربلنگ پر لیسکو حکام نے ایف آئی اے طلبی مسترد کر دی

    اووربلنگ پر لیسکو حکام نے ایف آئی اے طلبی مسترد کر دی

    لاہور: اووربلنگ پر لیسکو حکام نے ایف آئی اے طلبی مسترد کر دی ہے، طلب کیے گئے ایس ایز ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور لیسکو حکام میں تنازع چل رہا ہے، ایف آئی اے نے آج انکوائری کے لیے 7 ایس ایز کو بلایا تھا تاہم ایک بھی ایس ای ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ وہ عید کے بعد وکلا کے ذریعے جواب دیں گے، صرف نیپرا اووربلنگ کی جانچ پڑتال کر سکتا ہے، ایف آئی اے اووربلنگ معاملے کو نہیں دیکھ سکتا۔

    لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل ایک ایکسین کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا جس پر انھیں تحفظات ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اووربلنگ کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

    ایف آئی نے لیسکو ڈویژن شاہ پور کے ایکسین راؤ کامران کو اربوں روپے کی اووربلنگ کرنے پر گرفتار کیا، شاہ پور ڈویژن میں 4 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی نشان دہی کی گئی تھی جس پر ایف آئی نے تحقیقات کے بعد ایکسین راؤ کامران کو گرفتار کیا۔

  • سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی

    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سوئی گیس کی شدید قلت اور مختلف اوقات میں غیر فراہمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین کو اوور بلنگ کی بھر مار کر دی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دو دو مرلے گھریلو صارفین کو بھی ہزاروں روپے اضافی بل بھجوا دیے گئے، رواں ماہ اوسط 15 سے 90 ہزار روپے فی صارف بل بھجوائے گئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ فکسڈ چارجز کے نام فی میٹر 2 ہزار ٹیکس ڈال دیا گیا جبکہ میٹر کرایہ جی ایس ٹی اور اضافی چارجز الگ ہیں۔

    اس سے متعلق سوئی گیس حکام نے کہا کہ گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکس حکومت نے لگائے، گیس دنیا بھر میں مہنگی ہو چکی، احتیاط سے استعمال کریں۔

  • میپکو نے ماہ مئی کے بلوں میں اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا

    میپکو نے ماہ مئی کے بلوں میں اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا

    اسلام آباد : بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوربلنگ کے حوالے سے اووربلنگ اور صارفین کی شکایات پر نیپرا میں عوامی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا، سی ای او نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میپکو نے ماہ مئی میں 31 کے بجائے 37 روز کے بل بھیجے۔

    سی ای او میپکو نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے مئی میں عید الفطراور دوسری چھٹیوں کی وجہ سے اوور بلنگ کی گئی، اگلے ماہ میں بجلی کے بل26 دن کے بھیجے گئے۔

    جس پر نیپرا ممبر نے کہا کہ یہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟52لاکھ صارفین میں سے بیشتر کے ساتھ زیادتی کیوں کی گئی؟

    سی ای او میپکو نے کہا کہ چار رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ممبر نیپرا نے کہا کہ چھٹیوں میں کیسے آپ نے ایڈجسٹمنٹس کی، اتھارٹی کو وضاحت چاہیے۔

    سی ای میپکو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے 8 سے 16 مئی کے دوران ریڈنگ پر کافی اثر پڑا، ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ کتنے صارفین8سے 16 مئی والی ریڈنگ میں متاثر ہوئے؟

    جس پر میپکو حکام کا کہنا تھا کہ 20میں سے 8بیجز کے صارفین اوور بلنگ سے متاثر ہوئے، ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ انکوائری کمیٹی جو بنائی تھی اس میں کتنے صارفین متاثر نکلے؟؟

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے کہاں لکھا تھا لاک ڈاؤن کے باعث ڈیوٹیاں ختم ہوگئیں، ڈسکوز کی جانب سے پیش کئے جانے والے دلائل بلاجواز ہیں، ہم نے کسی سے زیادتی نہیں ہونے دینی ،انصاف فراہم کرنا ہے۔

    اس موقع پر سی ای او لیسکو نے کہا کہ گزیٹڈ چھٹیاں نکال کر ہمیں بڑی مشکل سے 20دن ملتے ہیں، جولائی میں عاشورہ اور گزیٹڈ چھٹیوں کے باعث اثر آیا۔ چئیرمین نیپرا نے دریافت کیا کہ جب چھٹیوں کے باعث مسائلپیش آئے تو کبھی آپ نے نیپرا سے رجوع کیا ؟

    ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے ایسے مسائل ہیں تو تحریری طور پر اتھارٹی کو آگاہ کریں، لیسکو اس بات کو مانتی ہے یا نہیں کہ اووربلنگ ہوئی ہے؟

    سی ای او لیسکو نے سماعت کے دوران اوور بلنگ سے انکار کیا جس پر چئیرمین نیپرا نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اووربلنگ نہیں ہوئی؟1ماہ میں 33دن کے بل اگلے ماہ 37 دن اووربلنگ اور کیا ہے؟

    سی ای او لیسکو کے جواب پر ممبر نیپرا اتھارٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سماعت میں ہیں مکمل بات سنیں اور جو سنائیں وہ درست بھی ہو چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جو بل ہے اس میں نیپرا کا کلیکو لیٹڈ ٹیرف سب کیلئے ہے جو نقصان کسی کا ہوگیا اس کا ازالہ کیسے کرنا ہے؟

  • سندھ حکومت کا بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ اووربلنگ کو صوبے سے ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت کو احتجاجی خط ارسال کریں گے۔

    خط میں بجلی نرخوں میں اضافے،اووربلنگ پرعوام کےتحفظات سے آگاہ کیا جائے گا،حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اورعوام اووربلنگ کو صوبے سے ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے کےالیکٹرک صارفین کیلئےبجلی2روپے89پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کے فیصلہ مسترد کردیا تھا ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کابجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کےمترادف ہے، سندھ کو اعتماد میں لیےبغیربجلی کیسےمہنگی کی گئی،فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لینے مطالبہ

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کےعوام کیساتھ ظلم کانوٹس لینےکےبجائےبجلی مہنگی کی گئی، وفاقی حکومت ہرماہ سندھ کےعوام پر مہنگائی اور لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو 3روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی، 24گھنٹوں میں 10گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، بجلی مہنگی کرنےکا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے۔

    خیال رہے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی اور کہا تھا کہ کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

  • غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ،  تنگ عوام کے الیکٹرک کیخلاف عدالت پہنچ گئی

    غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ، تنگ عوام کے الیکٹرک کیخلاف عدالت پہنچ گئی

    کراچی : کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ہے کہ گرمی کے دونوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں، کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام عدالت پہنچ گئی اور لوڈشیڈنگ اوراوور بلنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    سندھ ہائی کورٹ نےفوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے، جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے ، مختلف علاقوں میں 10 سے12 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور گرمی کے دونوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا سیاسی جماعت صرف اور صرف سیاست کر رہی ہے ، استدعا ہے کہ کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا جائے، کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی پر نیپرا کو کارروائی کا حکم دیا جائے۔